Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Park Hyungsik and Han Soo Hee are starring together in sound track 1

پارک ہیونگ سک اور ہان سو ہی جلد نظر آنے والے ہیں نئے کورین رومانوی ڈرامے سائونڈ ٹریک 1 sound track 1میں۔
اس ڈرامے کےہدایت کار Vincenzo اور Crowned clown جیسے ڈرامے پیش کر چکے ہیں۔۔ کہانی ہے ایک ایسے جوڑے کی جو بیس سال سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اب کسی وجہ سے اکٹھے رہنے پر مجبو رہوئے ہیں تو انکو احساس ہوا ہے کہ وہ دوست سے کچھ ذیادہ ہیں ایک دوسرے کیلئے۔
پارک ہیونگ سک کردار ادا کریں گے ہان سن وہ کا جو ایک ابھرتا ہوا فوٹوگرافرہے جو کم سخن تو ہے مگر نہایت پرخلوص اور خیال رکھنے والا انسان ہے۔ ہان سو ہی کردار ادا کرے گی ایک شاعرہ لی یون سو کا جو بڑبولی سی ہے ۔
یہ ڈرامہ 2022 میں نشر ہوگا
ذاتی رائے۔
بالکل پسند نہیں آیا مجھے انکا جوڑ۔ ہیونگ سک مجھے جتنا پسند ہے ہان سو ہی اتنی ہی زہر لگتی ہے۔ ذرا پیاری نہیں نہ اداکاری کوئی خاص کرتی ہے۔ اوپر سے کہانی بھی پھسپسی لگ رہی ہے۔ Happiness کے بعد پھسپھسی سی کہانی دیکھنے میں کیا مزا آئے گا۔۔ہدایت کار صاحب Vincenzo اور crowned clown میں ماننے والی بات ہے بہت اعلی کام کر چکے ہیں مگر یہ دونوں ڈرامے میں نے ختم نہیں کیئے کیونکہ اتنا فالتو میں کہانی کھینچی کہ دلچسپی بالکل ختم ہوتی گئ میری آخری چار پانچ قسطیں دونوں ڈراموں کی۔بھٹک رہی ہیں بالکل موڈ نہیں مکمل کرنے کا۔ ایک بات تو بتائو یہ ہیونگ سک اور لی من ہو اچھے اسکرپٹ کیوں نہیں پکڑتے؟

Exit mobile version