Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Personal Taste urdu review

پرسنل ٹیسٹ۔۔

یہ بھی پرسنل ٹیسٹ ہی آپکا الگ سا ہو تو ہی پسند آسکتا۔۔ نیا نیا بوائز اوور فلاور دیکھا تھا لی منہو کے ڈرامے سونگھتی پھر رہی تھی جب یہ ملا شروع کردیا۔۔ اچھی کہانی تھی۔۔
بونگی سی لڑکی تھی اسکا محبوب اسکی اپنی بہترین سہیلی نے چرا لیا ہیرو آرکیٹیکٹ ہوتا ہے ۔ہیروئن اکیلی جس گھر میں رہتی ہوتی اس میں ہیرو کو شدید دلچسپی ہوتی ہے جا کر کرائے پر رہنے لگتا ہے ہیروئن کے گھر میں۔۔ بس یہاں آکر کہانی رک جاتی ہے۔۔
بڑھتی ہی نہیں۔۔جیسے کہانی کی ٹانگیں ہی ٹوٹ گئ ہوں۔۔ اس ڈرامے کو میں نے آدھا دیکھ کر چھوڑا ہوا ہے کیوں دیکھ لو ڈرامہ خود ہی پتہ چل جائے گا۔۔
لڑکیوں کیلئے سبق۔۔
بھئ بہترین سہیلی پر بھی بھروسہ مت کرو۔ خاص طور سے اگر سہیلی آپ سے زیادہ خوبصورت ہو۔۔ لڑکے طوطا چشم ہوتے انکا دل طوطے ۔ جیسا ہوتا جتنا مرضی پنجرہ سجا ہو بس موقع ملنے کی دیر یہ اڑنچھو ہونے میں دیر نہیں کرتا۔ اب چاہے پنجرہ جتنا بھی سجا لو روز کھیرے ٹماٹر کچل کچل کر منہ پر ملو نت نئ کریمیں آزما لو کوئی فائدہ نہیں۔۔ سو کسی کو پٹانے کیلئے کسی قسم کے جتن کرنے کی ضرورت نہیں بس دعائیں مانگو۔۔ دعا میں بڑی طاقت ہوتی ہے ۔۔یا ہیرو کو گے سمجھ کر اسکی غیرت للکارو اتنا اسے طعنے دو کہ وہ تنگ آکر یقین دلانے کو کہ بھئ نارمل انسان ہوں میں تم پر ہی مرمٹے۔۔

لڑکوں کیلئے۔۔
بھئی تم لوگوں کا دل ہے کہ بھینس کا مغز ؟۔ کوئی منطق کوئی دلیل کارگر نہیں۔۔ کوئی سمجھ کا خانہ نہیں وہ مقولہ سنا دل آئے گدھی پر پری کیا چیز ۔۔ بس یہ درست مثال تم لوگوں پر کیا پکی بیٹھتی ہے۔۔ اس ہیرو کو دیکھ لو وجیہہ حسین۔۔۔۔۔۔۔ہائے ہیروئن پر ترس کھا کر اسے چنٹ چالاک اور شیلا رضیہ، بے بی ڈول بنانے کی کوشش میں لگ گیا مگر پسند وہی بونگی صورت پہلے ہی آچکی تھی۔۔ یعنی ناحق محنت کی۔۔ اور بھئ کوئی تمہیں جو بھی سمجھتا پھرے تمہارا بل آتا ہے لوگوں کی باتوں پر اتنا دھیان نہیں دیتے جینا مشکل ہو جاتا ہے
معاون کرداروں کیلئے۔۔
بھئی انکل ہیروئن جتنا مرضی بدل جائے رہنا اس نے بونگا ہی ہے جبھی تو تمہیں پسند کر بیٹھی تھی اب جب شیلا جیسی لڑکی پسند آگئ تھی تو ستر کی دہائی کی شمیم آراء پر واپس دل پلٹانے کی کیا ضرورت تھی۔۔ اور تم ہیرو پر مر مٹنے والی لڑکی دیکھو لڑکوں کا دل اور بھینس کا مغز۔۔ والی بات دوبارہ پڑھو۔۔ ناحق جتن کیئے بچپن کی دوستی آگے پیچھے پھرنے کی عادت سب گیا تیل لینے۔۔جو تم پر مر مٹے وہ تم پر مرمٹے پھر چاہے دنیا مر مٹے وہ کسی اور پر نہ مر مٹے اور کسی اور پر مرمٹے وہ مرہی مٹے سادہ اصول اپنائو زندگی آسان
زاتی رائے۔۔
یار بور ہو رہے ہو تو یو ٹیوب پر ڈھونڈو بی ٹی ایس ٹرائے ناٹ تو لاف چیلنج۔۔ دیکھو حرکی تصاویر
یا گانے سن لو۔۔
کوئی فلم دیکھ لو۔۔
لی من ہو کا کوئی اور ڈرامہ دیکھ لو۔۔
اور پھر بھی اگر یہ دیکھو تو آخری پانچ اقساط کی کہانی بتا دو مہربانی بھٹک رہا دماغ میں یہ ڈرامہ آدھی کہانی کے ساتھ

Exit mobile version