phantom school
یہ دیکھا۔ آدھے آدھے گھنٹے کی قسطیں ہیں دو ہفتوں سے دیکھ رہی کمال ڈرامہ ہے۔ مزاق کر رہی ہوں۔ اچھا سنو۔ کہانی ہے جی دوسری دنیا یعنی جنات کی دنیا کی جہاں کی ہائی اسکولر لڑکی ہے جس نے تازہ تازہ جنات جنکو نامعلوم وجوہ کی بنا پر فینٹم کا نام دیا ہے پکڑنے کی تربیت حاصل کی ہے۔ اور اچانک ہی کچھ فینٹم انکے قبضے سے نکل کر پہنچ گئے ہیں انسانوں کی دنیا میں۔ اب یہ فینٹم کمینے فینٹم ہیں انسانوں کے جزبات سے کھیلتے ہیں جیسے اگر کوئی بہت ہی منحوس لڑکا ہے اس سے کوئی لڑکی پٹتی نہیں ہے تو اسکے ذہن کو قابو کرکے اسے فلرٹ اور ہر دلعزیز بنا دیں گے۔ مجھے تو فینٹم کی یہ خوبی ہی لگی مگر ہیروئن کی استانی کے نزدیک بہت بڑی خامی ہے۔ اور ہیروین کو دنیا میں بھیجا کہ جہاں فینٹم ملے ہمیں اطلاع دو۔ بی بی پرجوش ہیں آتے ہی اپنے ساتھ لائے آلے سے فینٹم کی موجودگی کا پتہ لگاتی ہیں اور اسے کالا بنٹا ( کنچے) بنا ڈالتئ ہیں مگر پیٹ کی اتنی ہلکی ہیں کہ تین قسطوں میں تین رازدار بنا لیئے اپنے ایک لڑکی دو لڑکے اور حسب توقع ایک لڑکا ان میں سے ان پر مرمٹا ہے۔ ویسے یہ لڑکی گول غبارے جیسے منہ کی پیاری ہے۔ دیکھا نہیں پہلے اسے کبھی ہاں تو خود یہ چپکے چپکے ایک عدد لمبو اوپا پر مرتی ہیں جو حیرت انگیز طور پر بہت زبردست شخصیت کے مالک ہیں پچھلی قسط میں انکا بھی راز کھلا۔ کیا؟ اتنی جلدی سمجھ لیا راز واہ بھئ۔
ہاں یہ خود بھی فینٹم ہنٹر ہیں وہ بھی ISO 900001
سرٹیفائیڈ۔ اب یقینا وہ جو دوست والا ہیرو ہے وہ سائیڈ ہیرو ہوگا۔ یار ویسے میں نے بھی کوریا میں ہونا تھا۔ سائیڈ ہیرو ہیرو سب میں خوبصورتئ کا کیسا زبردست مقابلہ رہتا ہے ۔ وہاں کی لڑکیوں کے مزے ہیں خالہ کے بیٹے سے انکار کرو توپھپو کا بیٹا ہینڈسم ہوگا نہیں تو گلی محلے کا لڑکا بھی پیارا ہی ہوگا وہ بھی نہیں تو کلاس فیلو یونی فیلو ایک ہم ہیں ہر جگہ کوجے لڑکے ہی نظر آتے۔ پاکستانی لڑکوں میں پلاسٹک سرجری کا نہ سہی گورا ہونے کا شوق ہی پیدا کردیں اللہ میاں۔ ٹیکے تو موجود ہیں ہی مارکیٹ میں۔ بات کہاں سے کہاں نکل گئ۔ ڈرامہ دیکھ کر احساس ہوگا آپ بڑے ہو گئے ہیں کافی۔ اس بچکانہ ڈرامے کو دیکھنے کیلیئے۔مگر پھر احساس ہوگا آنکھوں کیلئے اچھی کھیر ہے یہ بولے تو Feast دیکھ لو۔ ہر وقت نیٹ فلیکس دیکھ کر ذیادہ ہی بڑے ہوتے جا رہے ہیں سب تھوڑا چھٹ پن یاد کرو جب اسمال ونڈر یا شاکا لاکا بوم بوم دیکھتے تھے کچھ کچھ اس جیسا ہی ہے۔
Desi kimxhi ratings : 4/5
ہائے 4 دے دیا وجہ وہی۔۔ پیارے لڑکے