Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Producers kdrama first impression urdu review

کے ڈرامہ دیکھنا ایک مفید مشغلہ ٹھہرا۔ کسی بھی پیشے سے وابستہ ہوں آپکو اس پیشے کے متعلق ایک نہایت دلچسپ اور معلوماتی کے ڈرامہ مل جائے گا بس ذرا سا محنت کرکے ڈھونڈ لیں۔ اب یہ جو کے ڈرامہ ہے اسکو اگر سال بھر پہلے دیکھنے کو ملتا مجھے تو میرا جی پی اے پانچ سے کراس کر جاتاابھی بس چار ہوتے ہوتے بچا۔۔ وجہ سادہ سی ہے چونکہ یہ ڈرامہ پروڈکشن اور پروڈیوسرز کے بارے میں ہے اور میرا میجر بھی ڈرامہ اینڈ فلم پروڈکشن ہی تھا تو کیونکر میں نے دوران تعلیم اسے دیکھنا تھا۔ جی اب دیکھ رہی ہوں۔
حالانکہ 2015 کا ڈرامہ ہےمگر 2021 کے سب ڈرامے آدھے دیکھ کر چھوڑ چکی ہوں وجہ ایک سے ایک گھسی پٹی کہانی اور بورنگ پلاٹ سو بنتا ہے تھوڑا ماضی میں جانا۔ہے نا
خیر۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک حقیقی شو سے جس میں کے بی ایس میں بھرتی ہونے والے نئے پروڈیوسرز کا احوال بیان کیا جاتا ہے اور تازہ ترین بھرتی ہونے والا پیش کار ہے کم سوہیون جو نہایت بے چارہ ہے۔ پہلے ہی دن اسکی کھڑی گاڑی کو اسکی سن بے نے ٹکر مار کر نقصان کردیا۔پھر سارا دن اسکی کتے والی ہوتی رہی۔ اسکی جگہ میں ہوتی تو پہلے دن ہی کے بی ایس کی لابی میں پھسکڑا مار کر بین کرکرکے رونا تھا مگر یہ سب تو آغاز ہے۔ موصوف کوذرا برابر دلچسپی نہیں پیش کار بننے میں اپنی سابقہ معشوق کے چکر میں یہاں نوکری کرلی جس کے بارے میں پہلے ہی دن موصوف کومعلوم ہوگیا کہ ایک اور پروڈیوسر سے پٹ چکی ہیں پہلے ہی۔ بے چارہ۔
دوسری کہانی ان سن بے کی ہے جو بےچاری پروڈیوسر ہیں۔ اخیر کھڑپینچ لڑکی جسے سب خاتون کہہ اور سمجھ کر دل جلاتے۔ بے چاری نے پتہ نہیں کتنے وون کا۔نقصان کردیا ہے اپنے جونیئر کا۔ مگر ایک نمبر کی خصیص( کنجوس) اور کمینی ہے۔ تھوڑے تھوڑے کرکے پیسے واپس کر رہی ہے خوب تنگ کر رہی ہے کم سوہیون کو مگر اسکی مدد بھی گا ہے بگا ہے کررہی ہے۔ مرتی ہے چپکے چپکے بچپن کے ساتھی پر جو کم سوہیون کی نہ ہوسکنے والی معشوق کا موجودہ۔معشوق ہے۔
یہ والا پروڈیوسر اخیر منحوس ہے۔ جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے ناکام ہوتا ہے۔ زلیل و خوار ہے مگر ہے۔ نہ ہوتا تو بھی ڈرامہ چل جاتا۔ درمیانی عمر کے بونگے انسان کو نہ کم سوہیون کی معشوق میں دلچسپی ہے نا ہی سائیڈ ہیروئن میں۔ دلچسپی ہے تو بس کام میں؟ ابے نہیں ۔ کام میں بھی دماغ بند ہی ہے اسکا۔
آئی یو۔
اگر آپکا مستقبل میں کسی طرح سے بھی تفریحی صنعت سے وابستہ ہونے کا ارادہ ہے چاہے اداکاری ہو۔گلوکاری ہو۔یا جو بھی۔ کیسے سب کو ٹھونک بجا کے رکھنا ہے اپنا دماغ خراب کرکے سب کو اپنے پیچھے پاگل بنا کر رکھنا ہے یہ سب آئی یو بی بی احسن طریقے سے سکھا رہی ہیں اس ڈرامے میں۔ بد دماغ گلوکارہ ہیں جس نے پروڈیوسرز کی ناک میں وہ دم کیا ہے کہ آگے آگیا اسکے اپنے ہی۔ ایک پروڈیوسر ہی پسند آگیا ہے باجی کو یعنی کم سوہیون۔
ڈرامے میں کہانی فی الحال تو آگے بڑھ رہی ہے چار قسطیں دیکھ ڈالیں میں نے آگے بھی دیکھنے کا ارادہ ہے۔مگر کچھ ذیادہ ہی تفریحی صنعت اور ٹی وی چینلوں کی کہانی ہے۔ کیسے پروگرام بنتا کیسے برباد ہوتا کاسٹنگ کیسے ہوتی پردے کے پیچھے کتنے لوگ کیا کیا کام کرتے وغیرہ سو اگر اس میں دلچسپی نہیں تو تھوڑا بورنگ لگے گا مگر یار کم سوہیون اور آئی یو اکٹھے اسکرین پر دیکھنے کو ملیں تو کیا برا ہے؟؟؟؟

Exit mobile version