Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Pyramid Game K-Drama Review for K-Drama Fans

Pyramid Game


یہ دیکھا۔ دیکھ کر سوچا کیوں دیکھا؟ نہیں نہیں یہ سوچا یہ کیسے دیکھ لیا۔ اتنا بے رونق ڈرامہ 🥺
کیوں بے رونق بتاتی ہوں۔ کہانی ہے ایک عدد لڑکی کی جس کے ابا ملٹری میں ہیں اور وہ اسکول بدلتی رہتی یے۔ یہاں مجھ پر انکشاف ہوا کہ کوریا کے فوجی اپنے بچے بلڈی سویلینز کے ساتھ پڑھاتے ہیں واہ مطلب نہ الگ اسکول نہ الگ رہائش کوئی اردلی نوکر بھی نہیں سب کام کاکا خودی۔ حالانکہ انکا مقابلہ بھی شمالی کوریا ایک عدد ایٹمی طاقت سے ہے اور یہ خود ایٹمی قوت ہیں بھی نہیں مگر کوئی خوف ہی نہیں انکو۔ خیر دفع کرو ڈرامے پر آتے ہیں۔ ایک عدد فوجی کی کوجی بیٹی کوجی ہی ہے ہیروئن مطلب اسکو اب تک پڑھ لکھ کر نوکری شروع کر لینی چاہیئے تھی ابھی پھر ہائی اسکول طالبہ بن کر آگئ۔ اف معزرت میں پھر کہیں او رنکل گئ۔در اصل اس ڈرامے میں کہیں او رنکلنے کی گنجائش ہی نہیں۔ پڑھو تبصرہ پتہ لگ جائے گا۔
انکے ابا کے پے در پے تبادلوں کے باعث انکے اتنے اسکول بدلے گئے کہ یہ اب ٹھیک ٹھاک سماجی طور پر گھلنے ملنے والی لڑکی بن گئ ہیں۔اس دفعہ قسمت پھوٹی ایسے اسکول میں گئ ہیں جہاں صرف لڑکیاں ہی ہیں۔ نئے اسکول میں خوشی خوشی اپنا تعارف کرایا تو جیسے سب لڑکیاں کرتی ہیں منہ بنا کر دیکھتی رہیں یہ جز بز سی ہوگئ۔ ایک خالی نشست پر جا کر بیٹھ گئ ۔ کچھ ہی دیر گزری ایک مجزوب لڑکی جسکے چہرے پر زخم بال بکھرے بد تمیزی سے بنا اجازت دروازے سے داخل ہو کر اسکے برابر آبیٹھی۔ استاد نے سخت سست سنائی مگر اسکو ٹکے کی پروا نہیں۔ ہیروئن کے مسکرا کر دیکھنے کے باوجود ٹھس ہیروئن کا سارا اعتماد پھس۔ وقت گزرا کچھ بہت اچھی لڑکیاں کچھ بہت بری یہ ابھی اندازے لگا رہی ہوتی ہے کہ اپنی ہم نشست کو اسکول کے اسٹور روم میں پٹتے دیکھتی ہے۔پیٹ پاٹ کر غنڈیاں چلی جاتی ہیں تو یہ اسکے پاس جاتی ہیں اسے اماں بن کے مشورے دیتی ہیں جوابا وہ بھی مشورہ دیتی ہے آج جمعرات ہے تو فوری طور پر اپنی جماعت میں جائو۔ واہ یہ جاتی ہیں ۔کلاس میں انکی مانیٹر بورڈ پر اسے پائرامڈ گیم کا بتاتئ ہے۔ یہ گیم پوری کلاس نے انسٹال کر رکھی ہے۔ اصل کھیل یہ ہے کہ سب ایک دوسرے کو ووٹ دیتی ہیں جس کے سب سے ذیادہ ووٹ وہ حکمرانی کرتی ہیں بتدریج حکومت کے درجے ہیں جیسے بیورو کریٹ ورکنگ کلاس عام عوام۔ گریڈ اے سے ایف تک گریڈ ہیں اور ایف گریڈ کا وہی حال ہے جو عوام کا ہوتا ہے۔ یعنی اپنے ووٹ سے اپنے سر پر جوتے مارنے والے کا انتخاب کرو۔ مگر یہ انتخاب بھی ہمارے ملک کے انتخاب جیسا ہی ہے۔ کچھ خلائی مخلوق ہیں جو سب ووٹنگ کی پہرے داری کرکے مرضی کے نتائج دیتی ہیں۔ کون؟ ہیروئن نے پتہ لگانا ہے کیونکہ یہ خود ایک ووٹ بھی حاصل نہ کرسکی ایف گریڈ ہے اور اب پٹنے والی لڑکی یہ ہے۔
ہیروئن انقلابی بن کے پتہ لگانا چاہتی ہے آخر کرپشن کہاں ہے اور وہ اس طاقت کے کھیل میں عوام بن کے پس کیوں رہی ہے۔ یہ ڈرامہ ہے۔


میں عموما دو قسطیں دیکھ کر ہی تبصرہ کرتی ہوں مگر اسکی دوسری قسط دیکھنے پر الٹی آنے کا اندیشہ تھا۔ مطلب اتنی ٹھس پھس کہانی ایک اوپا تک نہیں اور ڈھیر ساری پیاری لڑکیوں میں ہیروئن سب سے ماڑی رکھ کے اسکو جو تنگ کیا جا رہا ہے اس نے مجھے کوریا کی لڑکیوں کی ذہنی حالت پر شک کرنے پر مجبور کردیا۔مطلب کونسی لڑکی دوسری لڑکی کے کپڑے خراب کرکے اسکے منہ پر شاپر چڑھا کر یا اسکے سینٹری پیڈز قینچی سے کاٹ کر خوش ہوتی ہے؟ مطلب کچھ بھی۔ اے گریڈر نے اجازت دی کہ ایف گریڈر کو چھو سکتے تو لوفر آوارہ لڑکوں کی طرح ہیروئن کو غیر ضروری ہاتھ لگا رہیں کوئی اسکی اسکرٹ اڑا رہی کوئی بال بکھیر رہی۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ آیا اس رائٹر کا دماغ خراب ہے جو ایسی بکواس حرکتیں لکھیں یا سچ مچ کوریا کی لڑکیوں کا دماغ خراب ہے جو ایسی حرکتیں کرتی ہیں؟ بلنگ یہاں بھی ہے مگر یوں مار کٹائی چلو لڑائی میں بال نوچ لو گنجا کردو مگر یہ کیا اپنی ہم جماعت کو ہراساں کرنے کی آخری حد وہ بھئ فوجی کی بیٹی۔ وہاں ویگو ڈالے نہیں ہوتے؟ اوپر سے موصوفہ اتنی پھٹو کہ پٹ رہی ہیں ایک آدھ تو بندہ لگا ہی دیتا ہے۔


اس ڈرامے میں اس گیم میں مجھے تو کوئی دم نہیں لگا کوئی ایک آدھ پیارا لڑکا تک نہیں کہ دل لگے پھر ہیروئن کی آدھی قسط جو دھلائی ٹھکائی ہوتی رہی اس سے طبیعت بیزار ہوگئ۔ مجھے دلچسپی نہیں آگے کی قسطوں میں موصوفہ فساد کی جڑ کا پتہ لگا لیں گی کہ نہیں؟


بھی جانے کیوں دے دیا۔بہت بورنگ ہے۔

Desi kimchi true desi kdrama entertainment

Exit mobile version