Ranzan Dramas
چاند تارا
یہ دیکھا حیرت ہوئی کہ صائمہ اکرم چودھری نے لکھا مگر اس میں ہیرو ہیروئن ائک دوسرے کے دشمن نہیں بلکہ اچھی خاصی محبت میں مبتلا ہیں۔ دلچسپ لگا۔ مگر بس عایزہ اور دانش والا حصہ۔ کہانی میں کوئی جھول نہیں اچھا آغاز لگا ڈھیر سارے کردار سب ایک دوسرے کو جگت کراتے ہیں دلچسپ کردار ہیں۔
عائزہ ایک ٹوٹے ہوئے خاندان کی رکن ہے ماں ڈاکٹر ہے ، بے حد سخت اور عائزہ پر حکومت کی عادی۔
دوسرا خاندان ہے دانش تیمور کا جس میں سب سے بڑے بابو بھیا ہیں انکا ایک بیٹا ایک بیٹی ہے دوسرے چچا کا اکلوتا بیٹا ہے تیسرے چچا کے دو بچے ہیں۔سب اکٹھے رہتے ہیں عائزہ کو یہی بات پسند ہے اس گھر کی کہ بس ہنس مکھ ہیں۔
آہ۔ لیکن دانش نواز اگر ہدایت کار ہو تو ڈرامے میں ایسے ہی گڑبڑ گھوٹالے ہو سکتے ہیں۔ کامک ٹائمنگ نام کی کوئی چیز نہیں۔ ہر کوئی اپنا جملہ پورا بول کر ہماری نسلوں پر احسان کر رہا ہے۔ بابو بھیا ایک تو سمجھ نہیں آیا کہ سب سے بڑے گھر کے بزرگ کو کوئی اور نام نہیں ملا؟ دوسرا ریحان شیخ جیسے پرا ے اداکار سے بالکل امید نہ تھی کہ ایسی بری اداکاری کریں گے۔ مزاحیہ تو لگ ہی نہیں رہے۔غزل صدیق اور انکے شوہر بھی ناکام رہے ہنسانے میں تو سب سے چھوٹے بھائی دانش تیمور خود بنے ہیں انکی بیگم بھی مشہور ادکارہ ہیں مگر بالکل بھی اچھی ادائگی نہیں ہے مکالموں کی۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ سب روتی ہوئی تو بہت اچھی اداکاری کر لیتی ہیں سادے جملے ہلکے پھلکے انداز کے کیوں نہیں بولے جاتے ہماری ہیروئنوں سے؟ صائمہ کا سکرپٹ اس لحاظ سے کمزو رلگا کہ مزاحیہ نہیں ہے یہ بہت ذیادہ شائد آگے کی قسطوں میں مزاح ہو مگر ان سب کی اداکاری نے اتنا مایوس کیا ہے کہ اچھی امید نہیں۔
DESI KIMCHI RATINGS : 3.5/5
سارے نمبر صائمہ اکرم چودھری کے۔۔
فیری ٹیل
ایکدم بکواس کہانی ایک لڑکی ہے جسے امیر بننے کا شوق ہے دعا مانگنےپہاڑی پر جاتی ہے رات کو آسمان کے قریب جا کر دعا مانگنے سے دعا جلدی قبول ہوگی مطلب کچھ بھی؟ ایسا کہاں ہوتا ہے ایسی احمق لڑکیاں کہاں ہوتی ہیں؟ پھر موبائل پر پیغام آیا کہ آپکا پچاس لاکھ کا انعام نکل آیا ہے اس نے تیس ہزار انجان بندے کو پکڑا دیے مطلب یہ یونیورسٹی تک گھاس کھودتی رہی ہے۔ برعکس احمقانہ کہانی کے اس لڑکی نے اداکاری میں کمال کردیا۔ اتنی اچھی لگ رہی ہے اتنی اچھی اداکارہ ہے کہ مزا آتا ہے اسے دیکھنے میں نام نہیں پتہ مجھے۔ اسکا ہیرو اسکو تو دل کررہا تھا واشنگ مشین میں گول گول گھما دوں اتنا اکڑا ہوا سی ای او بنا ہوا ہے اور چال اتنی غیر متوازن قریب قریب لڑکھڑاتی ہوئی اور جسم بالکل اکڑا ہوا اسی ڈرامے میں احد رضا میر کا چھوٹا بھائئ بھی ہے۔ اداکاری ٹھیک کر رپا مگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر اسکے بارے میں تعارف میں بتایا کہ یہ لڑکا اردو اچھی نہیں جانتا حالانکہ اسکا لہجہ بھی ٹھیک ہے۔۔ کہانی میں نا مزاح ہے نا مزا جانےکیا ہوگا آگے
DESI KIMCHI RATINGS: 2/5
ہیر کا ہیرو۔
ہیر صاحبہ ایک عد دچھچھوری ٹک ٹاکر ہیں بس ۔ پورے ڈرامے میں فضول اچھل کود نہ مزاحیہ پھبتیاں نہ کوئی کہانی خاص اوپر سے جانے کیوں خالص اردو اسپیکینگ اداکاروں کو پنجابی بنادیا اب عجیب لگ رہے بولتے ۔ انتہائی مہنگی کاسٹ ایک سے ایک اداکار سب جانے مانے سب سے بڑھ کر ریمبو کا پیارا سا بیٹا پہلی بار اسکرین پر اور پوت کے پائوں مالنے میں نظر آگئے اچھا خاصا اداکار ہے یار یہ اب اسکو شادی شدہ والے کردار نہ دیں اچھا بچہ ہے پیارا بھئ ہیرو بھی۔ بس یہی دیکھنے لائق ہے۔ عمران اسلم غنڈہ ٹائپ ہے دو خاندانوں کی سیاسی دشمنی اور ہیر اور اسکا ہیرو۔ ہیرو جتنا اچھا اداکار ہے ہیر نے اتنی اوور ایکٹنگ کر دی ہے۔ اس ڈرامے کی تو اس سب کے باوجود دوسری قسط دیکھنے کو بھی دل نہی چاہ رہا۔
DESI KIMCHI RATINGS: 2/5