Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Reflection of you kdrama first impression urdu review

Reflection of you
ریفلیکشن آف یو۔۔
یہ بھی ڈرامہ دیکھا پہلی قسط دیکھی مماثلت لگی کہانی میں نہیں۔۔ ہیروئن بالکل Crash landing on you والی ہیروئن کی جڑواں بہن ہے۔ سچی نہیں یقین تو دیکھ لو جا کے خیر۔ کہانی ہے ایک عدد جوڑے کی خوبصورت خاتون پیار کرنے والا اسکا میاں ایک تنگ نظر ساس دو بچے بیٹی ہائی اسکول کی طالبہ ہے اور بیٹا پرائمری اسکول کا طالب علم ہے۔ہوا کچھ یوں کہ بیٹی کو اسکی اسکول کی استانی نے مارا اتنا زیادہ کہ اگلی اسپتال پہنچ گئ۔ کسی بچی نے ویڈیو بنا لی ماں تک خبر پہنچی تڑپ تڑپ گئ اسکول انکا آبائی ہے مطلب دادی پرنسپل ہیں اور استانی کوئی نئی۔اب ویڈیو میں مارتے ہوئے استانی نے کان میں اس بچی کو کچھ ایسا کہا جو پوری قسط معمہ بنا رہا۔ یہ خاتون اس استانی سے ملنے گئیں تو انکی شناسا نکلی مگر شناسائی ظاہر کیئے بنا اسکو مار کر آگئیں۔ ایک عدد کومے کا مریض اچانک وارد ہوا بیڈ پر پڑا ہے یہ کردار قسط کے آخر میں اغوا ہو گیا یہ انکے میاں کی پریشانی ہے۔ یہ خاتون ماضی میں نہایت بدتمیز بری خاتون تھیں اب کھسیائئ رہتی ہیں اور وہ استانی ان سے ملنے گھرپہنچ جاتی ہے جس پر ماضی کی کچھ جھلکیاں دکھائی جاتی ہیں کہ یہ شائد ماضی میں معصوم بچی تھیں اور خاتون نے انکے ساتھ کچھ برا کیا ہے۔ اب خاتون اس استانی میں اپنا ماضی کا عکس دیکھ رہی ہے۔بس اتنی کہانی۔لمبے لمبے مناظر رتی رتی بھر کے مکالمے اخیر بوریت بھرا بیزارکن ڈرامہ لگا مجھے۔ اسکو تو مائنس میں پوائنٹس دینے چاہیئیں
Desi kimchi ratings: 1.5/5

Exit mobile version