Revenent
اب جانے یہ کیا بلا ہے مگر ہے بے حد دلچسپ ڈرامہ پہلی دو اقساط دیکھیں دل آگیا اب چار دیکھ کر یہ لکھ رہی ہوں۔ کہانی شروع ہوتی ایک عدد آہجوشی سے جو حواس باختہ کہیں سے دوڑے دوڑے آتے ہیں آکر گھر کے سب دروازے کھڑکیاں بند کرتے ہیں اور ابھئ سانس بحال بھی نہیں کر پاتے کہ دروازہ بجنے لگتا ہے بے تابی سے دھڑ دھڑ آواز ہے انکی والدہ محترمہ کی جو شدید بے چینی سے پکار رہی ہیں ۔ انہوں نے دروازے پر بھوت کش قسم کی رسی لٹکا رکھی تھئ اسے ہٹا کر دروازہ کھولا سامنے کھڑے ہیں یہ خود۔ جی ہاں انکی اپنی شکل میں بھوت جو ہنس کر کہتا ہے تم نے دروازہ کھول دیا۔ اب آتی ہیں اصل والدہ پریشان حال پکارتی انکے کمرے میں آتی ہیں اور سامنے کا منظر دیکھ کر دل پکڑ لیتی ہیں سامنے چھت کے ہک سے رسی باندھے آہجوشی لٹک رہے ہیں ۔ مردہ۔کلائیوں پر ہیں سرخ نشان ۔ اف۔ اب دوسرے بھی آہجوشی کی کہانی ہے آہجوشی ہی کہوں گئ ہیرو نہیں لگ رہے تھوڑے سے بڑے ہیں کیونکہ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ انکو خط ملتا ہے ڈاک سے انہی آہجوشی کا جو کہتے ہیں میرے بعد میری بیٹی کا خیال رکھنا۔ اب آتی ہے ہیروئن جو شدید قرضوں میں جکڑی پریشان حال ہے انکی اماں ساری جمع پونجی ایک فراڈیئے کے ہاتھوں گنوا چکی ہیں سونے پر سہاگہ ایکدن اسکی امی بتاتی ہیں کہ تمہارے مرے ہوئے ابا دراصل اب مرے ہیں چلو انکی امی سے تعزیت کر آئیں۔ہیروئن شاکڈ ہیروئن کی اماں راکڈ۔
اب جاتی ہے یہ ہیروئن اپنی دادی کے گھر جہاں دادی ابا کی آخری نشانی کے طور پر اسے دیتی ہیں ایک ہیئر بینڈ ۔ہیروئن کی اماں اس سے چھین کر وہیں پھینک دیتی ہیں کہ اس سے دور رہو۔ باہر نکلتی ہیں تو وہ پروفیسر ہیرو کم آہجوشی
ہیروئن سے ٹکرتے ہیں ہیروئن کے سائے میں ایک لمبے بالوں والی باجی کا سایہ ہے جن کے بال سب سیدھے کھڑے ہیں لہرا رہے ہیں۔۔ دراصل یہ انکل بھوت دیکھ سکتے ہیں اور اسی بھوت کی تلاش میں ہیں جو لوگوں کو خودکشی پر مجبور کرتا ہے اور انکی والدہ اس بھوت کا شکار ہیں۔ یہ ہیروئن کو خبردار کرتے ہیں کہ جو اسکو عاجز کرے گا مر جائے گا اسکے گرد لوگ مرنے لگیں گے مگر ہیروئن نہیں مانتی۔ اب وہ فراڈیا جو ہیروئن کو لوٹ چکا ہے خودکشی کرلیتا یے۔ ہیروئن کو جھٹکا لگتا ہے۔ایک دو اور واقعات ہوتے ہیں ہیروئن کو یقین آجاتا یے اب وہ اور پروفیسر دونوں بھوت دیکھ سکتے ہیں پروفیسر ایسے ہی ہیروئن شیشے میں۔ اورچوتھی قسط کا اختتام ہوا ہے سنسنی خیز موڑ پر کہ ہیروئن جو اب بھوت دیکھ سکتی ہے شیشوں میں اب دیکھتی ہے اپنے ہی ابا کو۔
اف دلچسپ مزے کا ڈرامہ ہے کہانی جلدی جلدی چل رہی کم تیری بہت پیاری آئی ہے اسکا ہم عمر ہیرو بھی رکھا ہے مگر وہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا میں نے بتایا 🤣 چلو اب دیکھو سب
DESIKIMCHI RATINGS: 4/5
سائیڈ ہیرو پیارا یے نا