Revenge of others
بڑے دنوں بعد ایسا ڈرامہ دیکھا جسکی آخری قسط تک تجسس برقرار رہا لگا کہانی باقی ہے مگر آخری قسط میں وہ لوپ لپیٹا مارا کہ قاتل مظلوم سب ایک گھاٹ سے پانی پیتے تھے یعنی ایک ہی اسکول کے طلباء تھے اور ہائی اسکولرز نے وہ انی مچائی کہ بس مگر تھیبا سچی میں تھیبا ڈرامہ اوپر سے ہیرو سائیڈ ہیرو ولن آس پاس سے گزرتے لڑکے ایکسٹراز سب کے سب حسین پالو اتنے کہ ہیرو اور ولن دونوں کیلئے دل ایک جیسا محسوس کر رہا تھا مطلب کیا ہوا اگر وہ قاتل ہے جانے دو اسے۔ اتنا تو پالو سا ہے ایسی شکلوں کو تو سات خون معاف ہیں بھئ اور۔ بھئ اگر بالکل کوئی اندازہ نہیں اس ڈرامے کا تو اس پر میرا گزشتہ تبصرہ Revenge of others first episode urdu review پڑھ لو ڈرامہ دیکھنے کی وجہ مل جائے گئ او رکہانی کا سر پیر بھی پتہ لگ جائے گا اب کیا کروں وہی باتیں دہرانے کا کیا فائدہ دوسرا ڈرامے کا مزا جاتا رہے گانا اگر تجسس ہی ختم کردیا تو۔ ہاں تو آتے ہیں کہانی سے ملنے والے اسباق کی جانب۔
مقتول کیلئے۔
بھئ ویڈیو کال پر ہو اکیلے بیٹھے ہو اور کوئی اچانک آجائے تو بھیا کیمرہ اسکی شکل کی طرف ہی کردو تاکہ جس سے بھئ ویڈیو کال کر رہے ہو شکل تو دیکھ لے کون آیا۔ موصوف بہن سے بات کر رہے تھے او رقتل ہو گئے ۔دھڑام سے گرے اور ایک انکےقتل ہونے نے جو رولے ڈالے ہیرو پر سائیڈ ہیرو پر سائیڈ ہیروئنز پر ہیروئن پر اور تو اور پورے اسکول پر کہ دل کر رہا تھا ٹائم مشین ہو واپس جا کر اسکو کھڑکی سے لات مار کر اندر کلاس میں گرا لوں مطلب کھڑکی پر بیٹھے ہیں وہ بھی کئی منزلہ اونچائی پر؟ یہ تو وہی بات ہوئی آ بیل مجھے مار بلکہ اس پر تو آ قاتل مجھے لات مار والا محاورہ فٹ بیٹھا۔
مقتول کے دوست کیلئے
بھیا چھپ کے دوسروں کی ویڈیو بنانا بری حرکت ہے خاص کر جس کی ویڈیو بنا رہے ہوں وہ کھڑکی پر بیٹھا ہو۔ مطلب جو بھی کھڑکی پر بیٹھا ہو اسکی ویڈیو بنائو سمجھ آتا خیر اگلا مرمرا گیا انکو قلق کھاتا گیا
ہائی اسکولر لڑکی کیلئے
بھئی ماڈلنگ کیریر بنانا ہو تو بس وہی بنائو نئے نئے تعلق نہ بنائو یہ نا ہو کہ گریجوایشن آپکے ہمراہ وہ بے چارہ بھی کرے جسے آج سے کچھ سالوں بعد خود بھی کرنا ہے۔ بھرتی کی کردار تھیں یہ موصوفہ ایویں انکو آہم کردیا۔ او رمزے کی بات گریجوایشن تک وہ ایک ہی رہیں ایک سو دو نہ ہوئیں۔ یہی ہوتا جب آپ بھرتی کے کردار کی سنسنی خیز کہانی ڈالتے اختتام تک خود ہی بھول جاتے اسکا کیا کرنا۔
سائیڈ ہیروئن کیلئے۔
بنا سازشیں کیئے ہنگامے کیئے ہیروئن کو مارے پیٹے بنا جس طرح اس بندی نے ہیرو ہیروئن کے ملنے کی راہ ہموار کی اور اچھے طریقے انکے راستے کے سب کانٹے دور کرکے اچھے بھرتی کے کردار ہونے کا ثبوت دیتے دونوں کو ملوا کر خود جلا وطن ہوئی اسکو تو تمغہ اخلاق و کردار برائے اچھی سوتن ملنا چاہیئے۔ ویسے اسکو اچھا سا ہیئر ڈائی دلوادیتے ایویں اسے freakیعنی عجوبہ بنا چھوڑا
سائیڈ سائیڈ ہیروئن کیلئے۔
سنگل پسلی دھان پان کی ہو تو مارنے پیٹنے سے گریز کرو۔ ورنہ کسی دن پٹنا مقدر بن جائے گا۔ ایسی موم کی لڑکی نہ دیکھی نہ سنی۔ ہاتھ بندھے تھے اگلے لڑکے کتے کی طرح لڑ رہے ایک لات ہی مار دیتی نہیں پڑی سسکتی رہی دل کر رہا تھا منظر میں جا کر ایک لات میں اسکے پیٹ میں مار دوں بیہوش ہی ہوتی تو چلو بات تھی ایسی لڑکیاں ہوتی ہیں جنکو دو ہاتھ پائوں والا لڑکا چھوڑو زمین پر رینگنے والا بنا ہاتھ پائوں والا کیچوا بھی لات مار جائے انہوں نے بس رونا ہے۔
قاتل کے دوست کیلیئے۔
جتنی محنت انہوں نے کی انکو خود سیریل کلر بن جانا چاہیئے تھا مگر ایسا بدھو گھامڑ قتل تک نہ ہونا آیا۔ شیخ سعدی کہتے ہیں من حسودرا مردنت حاسد سے کہو مر جائے تاکہ اسکی اذیت کم ہو۔ یہاں پر واعظہ زیدی کہتی ہیں تنگ کرنے والوں سے کہو مر جائیں تاکہ اسکول کے بقیہ طلباء کی اذیت کم ہو۔
پٹنے والا بلی۔
اس بے چارے کے پائوں کی انگلیاں توڑ دیں بے چارہ پلستر کرائے پھرتا رہا اوپر سے ہر آنے جانے والا جس طرح اسکو پیٹ پاٹ گیا میری ہمدردی اسکے ساتھ ہوگئ۔ مگر تھا کمینہ جتنا شیر لڑکی کے سامنے بن کر اسکو برباد کیا اتنا ہی بھیڑ چوہا گدھا بن کے اس نے ہیرو سائیڈ ہیرو قاتل تک سے مار کھائی ہے عجیب بونگا ولن۔
قاتل کیلئے۔
آخری دو قسطوں میں تم کھلے تمہاری عظمت کو سلام۔ اتنا مظلومانہ کردار یہ دوسروں نے رج کے پاگل بنایا اسے قاتل بنادیا دنیا نے سچ ہے حالات اور لوگوں کو کم نہ سمجھو یہ آپکو اندر سے بدلتے جاتے ہیں۔
ہیرو کیلئے۔
بھیا نے خوب اچھا حل نکالا اپنے علاج کا۔ ایک بلڈ کلاٹ سے بیہوش ہوتے پھرے اور سر پردرجنوں ڈنڈے کھائے۔ کون ڈاکٹروں کی فیس بھرے آپریشن کی۔ برین ٹیومر ہے بس لوگوں کو پیٹیں جوابا پٹیں لو جی چھے ماہ سے زندگی بڑھ گئ ساتھ لڑکی بھئ مل گئ۔ موصوف کو جس نے ہیرو بنایا وہ بچپن میں عمران سیریز پڑھتا رہا ہوگا ایسا ہر فن مولا ہیرو جو موت کی دہلیز پرپہنچ پہنچ کر پلٹ آئے واہ۔ بڑے عرصے بعد اتنا غیر حقیقی ہیرو دیکھا وہ بھئ پیارا۔
ہیروئن کیلئے۔
بھائی پر نظر رکھو۔ اسکے کرتوت خراب ہوں تو کان بھی کھلے رکھو او رجاسوسی بھی کرو۔ اور اپنے کرتوتوں کے باعث اسے کچھ ہو ہوا جائے تو بی بی اپنی پڑھائی پردھیان دو۔ اس بندی کو شوٹنگ میں کانسی کا۔تمغہ ملا جانے کون احمق تھا جس نے دیا موصوفہ نے جب جب گولی چلانی چاہی ہاتھ کانپ کانپ گئے۔ پھر انکو قاتل بھی ایک سے ایک ملے۔ مطلب کبھی سنا ہے آپ کو کسی اپنے کے قاتل کی خبر ملے اسکے قتل کرنے پہنچیں گولی چلا دیں یا چلانے لگیں قاتل آپ کے ہاتھ سے پستول لے او راپنی کنپٹی پر رکھ لے؟ مطلب کوئی مزاق ہو رہا ہے بھائئ ۔مارو مجھے مارو۔
ذاتی رائے۔
بہت دلچسپ اور تجسس سے بھرپور ڈرامہ ہے اتنا کہ دس قسطوں کے بعد آپ خود کو احمق الو سمجھنے لگتے ہیں اور ادیب کو ماورائی مخلوق اور آخری دو قسطوں میں اسکا الٹ سمجھ لیں بس۔ دیکھو یہ ڈرامہ بھی پیاری لڑکی پیارے لڑکوں کے پیچھے دیکھواور دیکھ کر مجھے بتائو دل سے بلا وجہ ہی نہیں آخری قسط میں بھی قتل ڈال دیا؟ مطلب جب سب ٹھیک ہوگیا تھا تو؟؟؟؟؟؟
Desi kimchi ratings: 5/5
وجہ پیارے لڑکے 5/5 صرف ایک وجہ سے ہی دے سکتی ہوں سمجھا کرو۔۔