Revenge of others
پارک سولومون کی ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھیں پتہ چلا نیا ڈرامہ آیا ہے اسکا ۔ اپنی بے خبری کو کوس کر رہ گئ۔ اسکا ڈرامہ آیا اور مجھے کانوں کان خبر نہ ہوئی کیوں بھلا ۔ خیر بھلا ہوkissasian.liکا یہ ڈرامہ دستی سب ٹائٹلنگ کے ساتھ اپلوڈ کیا۔ ڈرامے کی دو اقساط آچکی ہیں اور میں نے شروع کیا تو دونوں اکٹھے دیکھ لیں۔ اعلی شروعات پارک سولومون اور لڑکی بھی پسند ہے۔ وہ جو کیٹ بوائے والا ڈرامہ تھا اسی کی ہیروئن اور ساتھ وہ جو سائیڈ ہیرو تھا نا وہ بھی ہے پالو اس ڈرامے میں۔ سو آنکھوں کیلئے کھیر ہے ۔۔
کہانی پر آتے ہیں۔ پہلا منظر نہایت ڈرائونے انداز میں ہیروئن کی آمد ہوئئ موصوفہ بوسان میں سمندر کنارے کھڑی ویڈیو کال پر ہیں اپنے ہی بھائی کے ساتھ جو بات کرتے کرتے ایکدم کسی کے اپنی کلاس میں آجانے پر چونکا اور کال بند کیئے بنا متوجہ ہوگیا۔ چند لمحوں کے بعد تیسری منزل سے نیچے گرا سر پھٹا مرگیا۔ ہیروئن ویڈیو کال پر اسکا انتظار کرتی رہ گئ اور کسی نے اسکا فون بند کردیا۔ ہیروئن صاحبہ کا مقابلہ تھا وہ پسٹل سے نشانے بازی کرتی ہیں۔ اس مقابلے میں تیسری پوزیشن لی کیونکہ ذہن بھائی کی طرف چلا گیا تھا۔
کئی دن گزرچکے بھائئ کی کوئی خیر خبر نہ ملی تو پریشان ہو کر سیول آئی پتہ چلا بھائی خودکشی کرکے دنیا چھوڑ چکاہے۔ پہلے دس منٹ میں قتل وہ بھی ہیروئن کا بھائئ ا س نے تو زمین آسمان ایک نہ کر دیئے۔ دراصل یہ بھائی اسکا جڑواں ہے دونوں یتیم تھے بچپن میں ایک امیر گھرانے نے اسے گود لے لیا تھا۔ اب ماں باپ نہایت بیزاری سے ہیروئن کو بتاتے ہیں موصوف برے انسان تھے اور اچھا ہوا مر گئے۔ہیروئن تڑپی فیصلہ کیا کہ اب خود بھی سیول جا کر اسی کے اسکول میں تبادلہ کروائے گی اور جانے گی سچ۔ اب پارک سولومان کی سنو پیارا لڑکا محنت کرکے کمانے والا بیمار ماں ہے جسکا خرچہ اٹھانا ہے۔ ایکدن اسکوٹر سے گرا ۔ دوسرے دن اسکوٹر چوری ہوا تیسرے دن وہی اسکوٹر ہیروئن نے خرید لیا۔ اب ان دونوں نے موقع بے موقع ایک دوسرے سے ٹکرنا شروع کیا اب ہیروئن کو پتہ لگا ایک بڑا سچ ہیرو کے بارے میں۔ ساتھ ساتھ سائیڈ ہیرو جو پیارے سے ہیں آئے ہیں پچھلے سال ایک حادثے میں کومے میں جا کر اٹھے ہیں تھوڑی یادداشت کا بھی مسلئہ ہے وہ ہیروئن سے سیکھیں گے نشانے بازی۔ساتھ ساتھ اسکول میں کمینے لڑکے کمینی لڑکیاں بھی ہیں۔ سب سے بڑھ کر ہیرو کا راز کہانی نے کئی موڑ لے لیئے ہیں مائوس کی طرح۔ لگتا یہی ہے کہ کہانی اسی جیسی ہوگی واقعات کے حساب سے نہیں مگر اہم موڑ کے حساب سے۔مائوس کے ہیرو کے ذرا سا قتل کرنے کے شوق میں جو بھیانک انجام دیا تھا اسے اسکی وجہ سے جو ہیرو سے ہمدردی ہونا شروع ہوئی قوی امکان ہے اس ڈرامے میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
یہ ڈرامہ ایسا ہے کہ اسکی تیسری قسط دیکھنی پڑے گی۔ کم از کم مجھے تم لوگ ابھی جا کر پہلی دوسری تو دیکھو۔
Desi kimchi ratings 3.⅘
بھئ مائوس والی فیلنگ آئی اسلیئے آدھا نمبر کاٹا۔ یار پارک سولومون اتنا پیارا ہے اسکو پیارے لڑکے والے ہی کردار دیا کرو نا۔ ایک تو اتنے کم ڈرامے کرتا ہے یہ لڑکا کہ۔۔۔