Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Room no 7 urdu review

روم نمبر سیون

یہ لڑکا اسے میں کبھی معاف نہیں کروں گی۔۔ سر دکھایا ہے اس نے میرا خدا کبھی کسی کو اسکے پرستاروں میں سے نہ کرے کرے تو اسکے بس گانوں کا پرستار بنائے گانوں کا پرستار بنائے تو بس سنے اسکی معصوم شکل پر کسی کا دل نہ آئے دل آئے بھی تو کبھی اسکے کام کیئے ڈراموں سے آگے پرستارپن بڑھنے نہ دے اگر بڑھنے بھی دے تو اسکی فلموں سے خدا دشمنوں کو بھی بچا کے رکھے۔۔پہلے اننائینگ برادر دکھوا دی اس نے پہلے سین میں اندھا ہو بیٹھا پوری فلم خواری کاٹتا رہا بھائی کے ہاتھوں خوار ہوا۔۔
کیوں آخر اتنی لمبی تمہید کیوں؟۔۔
کس ایشین پر اسکی سب سے پہلے صفحے پر فلم پڑی ہوئی ہے روم نمبر سیون۔۔ اسکا مرکزی خیال پڑھا تو لکھا تھا دو لڑکے جو روم نمبر سیون میں پھنس گئے لگا نا دلچسپ؟۔۔ لگا؟۔۔۔ نہیں لگنا چاہیئے تھا۔۔
کل میں نے پوئم آ ڈے کو انتظار کروا کر یہ فلم دیکھی۔۔
یہ لڑکا۔۔۔ ( نہیں یاد نا نام ) ایک ڈی ویڈی اسٹور میں پارٹ ٹائم نوکری کرتا ہے اسکا مالک اسکی تنخواہ روکے ہے شدید پریشان ہے کیونکہ مالی مشکلات کا شکار دونوں ہیں۔۔ ایک اور چینی کوریائی لڑکا وہاں ملازمت کر لیتا۔۔ لڑکے کو ایک گروہ کچھ ہیروئن دس دن کیلئے اپنے پاس امانتا رکھواتا ہے پیچھے ایکدن مالک کا اسٹور بکنے لگتا ہے وہ بڑا خوش ہوتا ہے یہ چینی کوریائی لڑکا کام پر آتا ہے توایک کمرے کی چھت ٹپک رہی ہوتی ہے مالک کہتا صفائی کر لو یہ کرنے جاتا ہے کرنٹ کھا کر مر جاتا مالک ڈر کر لاش چھپا دیتا کہیں اسٹور بکتے بکتے رہ نہ جائے۔۔ سو روم نمبر سیون میں لاش رکھ کر روم لاک کر دیتا ہے۔۔اس نیچے والے لڑکے نے وہاں چرس چھپائی ہوئی ہے۔۔
اب ہوتا کیا ہے ایک جاسوس کو مخبر ی ہو جاتی وہ چھاپہ مارنے پہنچتا کہ یہاں چرس ہے مالک نے لاش چھپائی ہوئی سو وہ کسی نہ کسی طرح ٹال دیتا یہ لڑکا چرس نکالنے پہنچتا تو وہاں لاش مل جاتی مالک اور وہ سمجھوتہ کرتے کہ ایک دوسرے کا راز رکھیں گے ۔۔
لڑکا چرس نکال کر دریا میں بہا دیتا۔۔ یعنی امانت میں خیانت کرتا مالک لاش لیکر کر دوسرے شہر روتا ہوا نکل جاتا اسکا اسٹور آرام سے بک جاتا۔۔
فلم دیکھ کر جو میرا سر دکھا ۔۔ شدید آنکھوں میں آنسو آگئے اخیر دل اوبا مطلب اگر ایکسو کا کوئی رکن پسند آجائے تو کیا یہ سزا ملے گی ایسی ایسی فلمیں دیکھنی پڑیں گی؟۔۔
اور یہ بتائو یہ روم نمبر سات میں پھنسے کب؟۔۔۔ آخری منظر تک انتظار کیا میں نے ۔ حد ہے
by Desi Kimchi #kdramas #koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans#kactor #leejongsuk #tvn #kdramaedit #oppa #koreanactress #kbs #kpopers #drakorindo #sbs #vagabond #doramascoreanos #asiandrama #kdramafans #koreandramalovers #rowoon #koreanlovers #l #kpoperslovers #klovers #like #cdrama #newdrama #kimsohyun #jongsuk #koreadrama #actress #leejaewook #mbc #suzy

Exit mobile version