Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Scarlet heart funny review

میں نے ایک کے ڈرامے کا پلاٹ سوچا ہے بتانا مجھے کیسا ہے پھر میں بھیجوں کے بی ایس یا ڈبلیو ٹی این کو یا نہیں
کہانی ہے۔۔
ایک چیونٹی کی۔۔ ایک دن اپنے بل سے نکلتی ہے تو کیا دیکھتی ہے آسمان پر اندھیرا چھا گیا ہے سورج گرہن ہو گیا ہے وہ بھاگ کر پاس سے گزرتے دریا میں ایک ہاتھی کے بچے کو بچانے کود جاتی ہے پھر بچہ بچتا ہے کہ نہیں چیونٹی مغلوں کے دور میں پہنچ جاتی ہے وہاں انار کلی سے اسکی دوستی ہو جاتی ہےایکدن وہ انار کلی اور شہزادہ سلیم کو محل کے پائیں باغ میں بھٹہ کھاتے دیکھ لیتی ہے۔۔
وہ انکی مدد کرنا چاہتی ہے بادشاہ کو بھی خبر ہو جاتی ہے وہ انار کلی کو زندہ دیوار میں چنوانے کا حکم دیتا ہے تو ہیروئن مزدوروں کے سامنے تن کر کھڑی ہو جاتی ہے خبردار انارکلی کو مت چنوانا۔۔
یہ ہے کلائمیکس۔۔
کیا ہیروئن انار کلی کو بچا لیتی ہے؟
کیا شہزادہ سلیم انار کلی کو چھوڑ کر ہیروئن کی۔محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے؟۔۔
کیا ہیروئن ابھی بھی مغلوں کے دور میں ہے؟
خبردار جو کسی نے میری شاندار کہانی کو اسکارلٹ ہارٹ کا چربہ کہا۔۔
کیا میں نے شہزادے کے سات بھائی دکھائے؟
یا اسکارلٹ ہارٹ کی ہیروئن چیونٹی تھی؟۔۔ ۔

Exit mobile version