Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Scarlet heart ryo kdrama urdu review

اسکارلٹ ہارٹ ریو۔۔
کانے ہیرو اور گٹھی ہیروئن کی دکھ بھری داستان۔

کیا ڈرامہ ہے مطلب واقعی کیا اعلی ڈرامہ ہے۔
سب سے پہلے تو ہیرو ہیروئن والا پوسٹر دیکھ کر اگر اس ڈرامے کو دیکھنے کا ارادہ بدل لیا ہے تو دوبارہ بدلو۔۔ یہ والا دیکھو۔۔ ایک۔نہ دو پورے سات سات پیارے اوپا۔۔
دیکھنا بنتا ہے۔
کہانی شروع ایسی ہوتی ہے جیسے ختم ہوتی ہے بیٹھے بٹھائے ہیروئن عین اسوقت جب سورج کو گرہن لگنے ہی والا تھا کسی کے بچے کو بچانے کود گئ پانی میں مطلب بچپن میں کسی نے اسکو اپنے کام سے کام رکھو والی نصیحت نہ کی۔ خیر بےہوش ہوئی اٹھی تو کئی سو سال پیچھے پہنچ چکی تھی۔ پہنچی بھی سیدھا حمام میں وہ بھی شاہی حمام میں جہاں شہزادے۔۔۔ آہم۔۔
مطلب پانچوں انگلیاں گھی میں سر کڑاہی میں۔
اتنے اخیر خوشگوار انداز میں ڈرامے کا آغاز ہوتا ہے کہ لگتا بس ہنستے ہنستے وقت گزرنا مگر نہیں ابھی تو بلائوں کا آغاز بھی ہونا ہے۔۔
ہیروئن صاحبہ کوڑے سے پٹیں گی۔ اور یقین کریں پہلا دوسرا تیسرا چوتھا ساتوں کے ساتوں شہزادے اسے پٹتے دیکھ کر تڑپیں گے اور مارے گی بھی کون شہزادی۔۔ مطلب ان بھائیوں کی اکلوتی بہن مطلب دونوں صورتوں میں شہزادوں کا کلیجہ منہ میں بار بار نگلنا پڑا انہیں ۔۔ پھر ملک الموت راستہ دیکھ لیتے ہیں یکے بعد دیگرے سب مرتے جائیں گے۔اخیر کوئی منحوس تخت ہے کوئی بد دعایا ہوا ۔ تو موت کا راستہ بادشاہ کی سابقہ محبوبہ اس گھر پر کھولتی ہے ہوتا یوں ہے ہیروئن کو قتل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اسے بچانے کو یہ محترمہ سولی چڑھ جاتیں ہیں بس پھر کیا پہلے بادشاہ ٹیں ہو جائے گا پھر ہیرو کا بھائی بادشاہ بن کے مر جائے گا پھر بادشاہت کی خواہش رکھنے والی بھائی کی بیوی ٹی بی سے مرجائے گی پھر بادشاہت کی خواہش نہ رکھنے والا ہیرو کا بھائی اپنے بھائیوں کے ہاتھوں بیوی سمیت قتل پھر اپنے بھائی تک کو مروا کر بادشاہ بن جانے والا بادشاہ بیٹھے بٹھائے سیدھا اوپر ہیرو زہر پی لے گا مرتے مرتے بال باک بچے گا پھر اب ہیرو بادشاہ بن جائے گا یہ خود نہیں مرتا تو بادشاہت کا شوق رکھنے والے بھائی کو پسند کرنے والی کنیز کے حکم پر قتل پھر تیسرے بھائی کی محبوبہ چھت سے کود کر عالم بالا پہنچ جاتی ہے پھر ۔۔۔۔ جب لگتا اگلی باری بس ہیرو کی ہے تو ۔۔
سائیڈ ہیرو پر پہلی ہی فرصت میں ہیروئن فدا اور ہیرو زندہ سلامت بیوی کے ہوتے بھی مر مٹے ان پر۔
پہلا ڈرامہ ہے جسکے سائیڈ ہیرو سے ہمدردی نہیں ہو پائی۔۔ مطلب اخیر پھٹو۔۔ ہیرو اتنا ہی دلیر اوپر سے بد صورت۔۔ خیر ہیروئن اسکا میک اپ کرکے گزارے لائق کر دے گی جسکی وجہ سے وہ بھی مر مٹے گا ہیروئن پر۔۔
اس ڈرامے سے سیکھے گئے اسباق۔
لڑکیوں کیلیئے۔۔
سورج گرہن چاند گرہن ہونے والا ہو پانی سے دور رہنا کسی ندی نالے میں ہرگز چھلانگ نہ مارنا۔کوئی بچائے تو اس پر مر نہ مٹنااگلا شادی شدہ ہو سکتا ہے۔ پھر آپکی قسمت کیا پتہ اسکی پہلی بیوی کو ٹی بی ہی نہ ہو۔ خیر۔ اگر قسمت موقع دے ہی رہی ہو کئی سو سال پیچھے جا کر شاہی محل میں رہنے کا تو باری باری سب شہزادوں سے آرام سے لائن کھائو ۔یہی طریقہ ہے خوشگوار زندگی گزارنے کا یاتو پھر اتنا پیچھے جاتے ہوئے قسمت سے لکھوانا بھی تھا کہ شہزادی بن کے اٹھوں گی کنیز نہیں۔۔
تیسرا چوتھا پانچواں جو جو شہزادہ لائن مارے احتیاط سے ان میں سے چننا اب بندہ ہر وقت میک اپ کرکے تو نہیں گھومتا نا
ایک اور سبق۔۔ خط نہ لکھنا امی ابو بہن بھائی چچا ماموں تایا دوست سہیلی دشمن محبوب عاشق سابقہ شوہر موجودہ شوہر مستقبل کے شوہر بچوں بڑوں کسی کو بھی خط نہ لکھنا امتحان میں بھی فیل ہو جانا درخواست لکھ لینا مضمون لکھ لینا خط مت لکھنا تشریح کر لینا مکالمہ لکھ لینا ایک سوال دو بار کر لینا خط مت لکھناکہ خط کبھی کبھی پڑھے ہی نہیں جاتے۔۔
لڑکوں کیلیئے۔۔
آپ اگر بد صورت ہیں تو خیر ہے کسی بیوٹی پارلر والی کو پٹا لیں اور بس شہزادے بن جائیں وارے نیارے ویسے ہے عجیب بات شہزادہ اور بد صورت خیر جو لڑکی پسند آجائے صبر سے لائن ماریں کبھی نہ کبھی تو اسکا بریک اپ ہوگا ہی پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
اور ایک اور بھی سبق ہے۔۔ خط پڑھا کرو سارے کبھی بھی کہیں سے بھی آیا اگر تمہارے لیئے نہ آیا ہو تو دوسروں کیلیئے آئے خط پڑھ لیا کرو خط پڑھنے کو نہ ملے تو ڈاکخانے جا جا کر خط پڑھنا عادت ڈال لو خط دیکھا آئو دیکھا نہ تائو پڑھنا شروع۔۔ بڑے نقصان ہوجاتے ہیں خط نہ پڑھنے سے
سائڈ ہیروز کیلئے۔۔
بھئ اس میں بھی سائیڈ ہیروز کا وہی مسلئہ زلیل و خوار ہونگے ہیروئن کے پیچھے ایک بیوی کے مرنے کا انتظار کرے گا مر جائے گی تو لنڈورا پھرے گاایک مایوس ہو کر شادی کر لے گا اور بیوی سمیت ہی مر جائے گا ایک ہیرو کی بچی پالے گا مطلب اخیر کتا خواری کاٹیں گے تینوں
مطلب اگر زندگی میں ہیروئن تمہیں سائیڈ ہیرو بنا لے تو ہیروئن بدل لو۔عبرت پکڑ لو اس سے۔۔
دیگر کیلئے۔۔
بھئ ہیرو ہیروئن کو کچھ نہیں ہونا تم لوگ فالتو میں اپنی جان جوکھم میں مت ڈالو۔۔ مطلب پورے ڈرامے میں جب جب لگا اب ہیرو گیا اب ہیروئن کا آخری وقت آگیا کچھ نہ ہوا انہیں طبعی موت ہی مرے وقت آنے پر باقی کاسٹ کو ایویں ڈرا ڈرا مارا
دیکھنے والوں کیلئے ۔
بھئی سیدھی صاف بات ہے زندگی میں ڈھیروں ڈھیر خوشیاں بھری ہیں جھولیاں بھر بھر سکون مسکراہٹیں امن چین ہے کبھی دکھ کی پرچھائیں نہیں پڑی خوشی کے ہنڈولے میں صبح شام پینگیں لیتے ہیں ایسے میں اکتاہٹ ہو ہی جاتی تو دل کرتا ہی ہے کچھ دکھ بھری مصیبتوں بلائوں عزابوں آزمائشوں سے بھرا ڈرامہ دیکھیں دل بھر کر روئیں آنسو بہائیں تو یہ آپکیلیئے بہترین ڈرامہ ہے۔۔
اس ڈرامے کی ہیروئن کی مصیبتوں کی کوئی حد نہیں اتنا دکھی رہنا ہے رونا پیٹنا کہ ترس کھا کر آپ کہہ اٹھیں گے بھئ میری زندگی سے بدل لو چپ ہو جائو میرا کیا ہے عادی ہوں دکھ سہنے کی تمہارا رونا نہیں سہا جاتا۔۔
میرا دعوی ہے اس ڈرامے کو دیکھتے آپ اس ڈرامے کے سب دکھ انکے ساتھ محسوس کریں گے بلکہ خدا کا شکر بھی ادا کریں گے کہ آپکو ایسی زندگی نہیں ملی جیسی ہیرو ہیروئن کو ملی اور ڈرامے کی آخری قسط تو ہو سکتا آپکو اپنے نصیب پر شاکر بھی کر دے۔۔

Exit mobile version