Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Scholar who walks at night urdu review

زندگی میں کچھ پل ایسے آتے ہیں کہ انسان بے بس ہو جاتا ہے۔ اور پھر تمام عمر پچھتاتا ہے ایسے ہی کسی لمحے کی زد میں آکر میں نے اسکالر ہو والک ایٹ نائیٹ لگا لیا۔۔

kdrama scholars who walks at night
اسکالر ہو والکس ایٹ نائیٹ

لی ہیون وو اور لی جو نگ کی سے اس ڈرامے کی شروعات ہوئیں۔۔ نہیں سب سے پہلے مجھے نظر آیا ایک نیا وجیہہ خو ں آشام بلا اوپا۔۔ اف اتنا پیارا اور کروفر والا کہ کیا بتائوں۔جناب یہ ہیں ولن اس ڈرامے کے قسم سے اس نے مجھے ڈرامہ دکھوا دیا پورا۔۔ ورنہ تو۔۔ خیر یہ خون آشام بلا دھوپ سے مرنے لگتا ہے سو زیر زمین محل بنا کر رہتا ہے۔ اور اس محل کے اوپر ہے انسانی بادشاہ کا محل جس کا شہزادہ ہے لی ہیون وو۔۔
۔۔ لی ہیون وو کے پرستار ہو تو سخت بد قسمت پرستار ہو۔۔ اسکا ایک ڈھنگ کا ڈرامہ نہیں ملے گا آپکو۔۔ٹو دا بیوٹی فل یو سے اس پر دل آیا مورم اسکول دیکھا اسکے پیچھے پھر لائر اینڈ اٹس لور۔ یہ ڈرامہ پہلی قسط میں بڑے دانتوں والی اوور ایکٹر جوائے کی وجہ سے چھوڑنا پڑا۔۔ اسکے ڈرامے پھر ڈھونڈے لو جی اسکالر ہو والک ایٹ نائیٹ ملا دیکھنا شروع کیا بڑا پارو۔ آیا ہے۔۔ لو جی پہلی قسط لی ہیون وو ختم۔۔ مطلب ؟ حد ہی ہے۔۔ اب یہ ڈرامہ دیکھو لی جونگ کی کے پیچھے جس کا اتنا بڑا منہ آیا ہے اس ڈرامے میں۔۔ لا لیس لائر میں سوکھا ہو کر جتنا پیارا لگ رہا اس میں اتنا ہی موٹا آیا ہے اسکارلٹ ہارٹ میں بھی اتنا بھاری بھرکم نہیں آیا جتنا اس میں آیا ہے۔۔ لمبی بات ہوگئ کہانی پر آتے

کہانئ کچھ یوں ہے کہ ایک بادشاہ نے ایک خون آشام بلا سے معاہدہ کیا کہ اگر اسکی بادشاہت قائم رکھنے کے لیئے اسکے سب دشمنوں کا خون پی جائے تو وہ اور اسکی آئیندہ نسلیں اس بلا کی غلامی کریں گے۔ اب بلا کا شوق ملاحظہ ہو۔ اس نے بادشاہ کی پہلی ملکہ کا خون پینا ہے۔ اب شاہی خون پی پی کر اس کا انداز شاہانہ ہو چکا۔۔ لی ہیون وو پہلا غدار ہوتا ہے جو اپنے بڑوں کی روایتوں کو توڑ کر اس بلا کے خلاف ایک خفیہ منصوبہ بناتا ہے اور بلا کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ اب یہ منصوبہ اتنا خفیہ ہے کہ آخری قسط کے آخری منظر تک خفیہ رہے گا۔ لی جونگ کی اسکا دوست ہوتا اسکی مدد کو ایک سرپرست خون آشام بلا جو میرے پیارے ولن اوپا کی دشمن ہے اسکے پاس جاتا ہے ولن اوپا اسکو کاٹ پیٹ چکا مرتے مرتے وہ انکل ہیرو کو دانت کاٹ جاتے یوں یہ ہیرو بھی خون آشام بلا بن گیا۔ اور ہاں ایک کالا لبادہ بھی دیا جو اوپا کو دھوپ سے بچائے گا۔ خفیہ منصوبے کے تحت ولن کو مارنے اسکے غار پہنچا تو کیا دیکھتا اسکی محبوبہ ولن کے ہاتھوں یر غمال ہے۔ ولن اور اوپا لڑتے ہیں اوپا نے خون نہیں پیا کمزور ہیں سو ہیروئن صاحبہ بلا کے خنجر میں اپنا پیٹ جا ٹکراتی ہیں اور مرنے لگتی ہیں اوپا کو جلدی جلدی اپنا خون پلاتی ہیں اوپا بچ جاتے ۔ اب ہے جی ولن سالوں گزر گئے سو ڈیڑھ سو سال۔ سب ہٹے کٹے اور خفیہ منصوبہ۔ابھی تک۔۔خفیہ۔۔
گیارہویں قسط سے بیسویں قسط تک کہانی یہیں رکی رہی جیسے اسکا بھٹہ ہی بیٹھ گیا ہو
سبق۔۔
ہیروئن کے لیئے۔۔
بھئی اگر آپکے خون میں خون آشام بلا کا خون شامل ہے تو کہیں نہ کہیں سے جھلکے گا ہی۔۔
موصوفہ لڑکا بن کر گھومتی رہیں اپنے ہی پردادا کے خلاف کہانیاں لکھیں انہیں ہی خون نہ پینے دیا ورنہ ہیرو کو جہاں موقع ملا خون پلا پلا کر پالا۔۔ بھئ اگر ہیروئن ہو تو تمہیں کچھ نہیں ہو سکتا چاہے تمہاری گردن میں خون آشام بلا دانت گاڑ دے یا سینے میں ناخن گھونپ دے نہیں مروگی۔ یہاں تک کہ کوئی تلوار گھونپنا چاہے تو ابا کے دوست آ بچائیں گے۔۔ نہیں تو ہیرو ہے نا اسکو خون پسینہ۔۔ نہیں پسینہ نہیں بس خون پلا پلا کر پالا ہے سو اتنا تو کام آئے گا ہی کہ بچا لے تمہیں
ہیرو کیلئے۔۔
اتنا بے شرم ہیرو نہ دیکھا۔ اپنی پہلی محبوبہ کا خون پی کر جیا اور مرتے مرتے دوسری محبوبہ کا خون پی گیا۔۔ ہیرو کے نام پر دھبا۔ انسان دیکھے نہیں دانت لمبے کر کے غرانے لگتا۔ ہیں یہ بھی امر۔۔ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے گی انکو کچھ نہیں ہوگا اپنی کنیز اپنے غلام سے خدمتیں کروا کر مر مٹے تو ہیروئن پر جسے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہ ہوئے زندگی میں آئے۔۔
سبق۔۔ بھئ کسی خون آشام بلا پر بھروسہ نہ کرو بھلے کتنئ ہی اچھی بننے کا ناٹک کر رہی ہو۔ دانت گاڑ دئیے نا گئے کام سے۔۔
سائیڈ ہیرو کیلئے۔۔
بھئ تم اس ڈرامے میں کیوں تھے اور تمہارا خفیہ منصوبے میں کیا کردار تھا یہ تو شائد لکھاری کو بھی نہ پتہ ہوگا۔۔ اپنے ابا اپنے دادا اپنے بہترین ساتھیوں دوستوں کو بیوی کو مروا کر چین کی بنسی بجانے پر تم اب تک کے واحد سیکنڈ لیڈ ہو جس پر مجھے رتی بھر ترس نہ آیا بلکہ جب ملکہ تمہارے لیئے جان دے رہی تھی تو دل کر رہا تھا ولن کو ہٹا کر میں خود تمہاری گردن میں دانت گاڑ دوں خیر کچھ ہوتا تو نا تمہیں۔۔ میں کوئی بلا تھوڑی
یہ بادشاہ تھے موصوف۔ اور ویسے ہی خود غرض کمزور دل بادشاہ جیسے کہ ہوتے تھے۔ انکا خفیہ منصوبے میں قوت ارادی کا استعمال کرنے کا کام۔تھا۔۔ پورا ڈرامہ دیکھ لیا سمجھ نہ آیا کہاں کب کیسے اس نے استعمال کی۔۔
سائیڈ ہیروئن

بہن تم نے کیا سوچا تھا کیوں آئیں تھیں اس دنیا میں ملا کیا تمہیں۔
پہلے جنم میں جان دے دی ہیرو کو بچاتے دوسرے جنم میں جان دے دی سائیڈ ہیرو کو بچاتے۔۔ حالانکہ ولن کو ہو گئ تھی محبت تم سے مگر غداری کر ڈالی تم نے۔ مزا آیا۔۔ جان سے گئیں دوبارہ بھی۔ ویسے اگر نے ہر جنم میں ایسے ہی جینا مرنا ہے تو میرا مشورہ بہن اوپر ہی رہو ۔ یہاں کیوں فالتو میں سیر کرنے جانے دینے آجاتی ہو۔
ولن۔۔
تم سے مجھےدلی ہمدردی ہو گئ ہے ۔ اتنا کروفر ایسی شان۔ہیرو پانی بھرتا آیا ہے تمہارے سامنے۔جہاں تم نے دانت نکالے میرا دل اچھل۔کر حلق میں۔۔ ڈر نہیں پگلیوں۔۔ خیر کیا جانو۔ ایک۔خفیہ۔وجہ میری بھی تھی اسی خفیہ منصوبے کی۔طرح جو ولن کی جان لینے کے لیئے آخری قسط کے آخری منظر تک خفیہ رکھا گیا۔ اف۔۔
سبق۔ بھئ خون آشام بلائوں اپنے دیس میں رہو اس دنیا کا کویی بھروسہ نہیں انسان تو سب سے ناقابل بھروسہ۔ تمہاری لمبے دانت دیکھ کر تھر تھر کانپنے والے کیسا تمہاری جان کے دشمن ہو چلے حالانکہ تم صرف آبادی کم کرنے کا سستا اور آسان طریقہ تھے طریقے سے استعمال کرتے تو ۔الٹا غداری پر اتر آئے معاہدہ توڑا پورا جوزن تمہاری مخالفت میں اٹھا آیا مگر تم پھر بھی بھاری پڑتے اگر انسانی دل رکھنے والی بلا ہیرو نہ انکی مدد کرتا۔۔۔ خیر ویسے پاکستان کو بھی آبادی کا کافی مسلئہ خواتین تو ہیں بھی زیادہ۔۔ کیا خیال ہم بھی نہ معاہدہ کر لیں کسی بلا سے؟۔ بس ایک مسلئہ
اس بلا نے بھوک لگنے پر اپنی ہی کابینہ کے وزرا کو کھا پی لیا تھا۔۔

زاتی رائے۔
خفیہ منصوبے کے پیچھے بیس قسطیں دیکھ لیں۔ اور سوچا کہ آخر لکھاری کے دماغ میں ایسا کیا چل رہا تھا جو یہ لکھا۔ وہی جو میرے بھی زہن میں چل رہا تھا جو یہ دیکھا؟۔ دونوں باتیں الجھی ہیں۔آپس میں۔۔ سوچنے دو مجھے۔۔
ہاں رائے بتانی تھی۔ بھئ دیکھو تم لوگ۔۔ میں اکیلی ہی کیوں ایک سے ایک فضول ڈرامہ دیکھوں بڑے منہ والی ہیروئنوں کا تم۔لوگ بھی دیکھو ضرور دیکھو۔۔ پہلی قسط سے دیکھو۔ خفیہ منصوبہ جاننے کیلئے دیکھو۔۔ ولن کے حسن کے لیئے دیکھو۔ ہیروئن کی بونگیوں کے لیئے دیکھو۔۔ بس دیکھو کسی طرح۔۔
ویسے خفیہ منصوبہ بھی جان لو۔
بلا کو دھوپ میں جلا مارنا تھا۔۔ اف۔۔

Exit mobile version