کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو کوئی اداکار یا اداکارہ بے حد پسند ہو اور اچانک وہ نظروں سے گر جائے پھر وہ چاہے بعد میں کتنا ہی اچھا کام کیوں نہ کرلے پہلے جیسی عزت نہ رپے ۔۔ میرے نزدیک ان دونوں کی کوئی عزت نہیں رہی۔۔
پارک من ینگ۔۔
مجھے کورین کا پتہ بھی نہیں تھا مگر مجھے چندی آنکھوں والی لڑکیوں کی ڈی پی لگانے کی عادت تھی سو جب میں گوگل پر نیا ڈی پی تلاش کرتی تو چینی یا جاپانی لڑکیوں کی تصاویر ڈھونڈتی تھی ان میں یہ خاتون آجاتیں نہایت مختصر لباس میں ۔ زہر لگنے لگی تھی مجھے کیونکہ اسکی تصاویر تلاش فہرست میں سب سے زیادہ ڈھونڈی جانے والی تصاویر میں اول درجے پر تھیں اور ہرگز اچھی نہیں تھیں۔۔ میں نے سٹی ہنٹر دیکھا اسکا ڈرامہ اور اب تک شائد بس اسکا وہی ڈرامہ دیکھا ہے اس ڈرامے میں اتنی معصوم آئی ہے کہ یقین نہیں آتا تھا کہ یہ وہی لڑکی ہے
کم سو ہیون۔۔
مائی لو فرام اسٹار سے اسکی شدید پرستار بن گئ تھی۔ اسکی اداکاری اتنا پیارا۔۔ مائی لو فرام اسٹار کے پس پردہ مناظر( behind the scenes) دیکھے جتنا سڑیل بنا ہوا ہے اتنا ہی خوش مزاج اور ہنستا مسکراتا جون جی ہیون کو تنگ کر تا بھا گیا دل کو۔۔ اسکی فلم دیکھی سیکریٹلی گریٹلی اداکاری کی کوئی آخری حد انتہائی حد کا اچھا اداکار اتنا اچھا کہ بس کردار کو بخوبی نبھایا۔۔ مگر اس فلم میں ایک منظر ایسا بھی تھا جو میرے نزدیک نہ ہوتا تو اچھا تھا خیر سہہ لیا۔ کوئی نہیں کونسا یہ لوگ مسلمان ہیں چلتا ہے اداکار بہت اچھا وغیرہ۔۔ مگر اسکے پیچھے اسکی ایک بالکل نئی فلم لگائی اور فورا ہٹا دی کیونکہ اس فلم کا بالکل اندازہ نہیں تھا کس قسم کی نکلے گی خیر بس تب سے اسکی شکل دیکھ کر وہ والی پرستار والا جوش نہیں آتا۔۔