برنس روڈ کے رومیو جولیٹ اور کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں یکسانیت اور فرق
برنس روڈ کے رومیو جولیٹ میں لڑکا لڑکی شادی کرکے گھر لایا تو باپ نے گھر سے تھپڑ مار کر نکال دیاکبھی میں کبھی تم میں بیٹے پر چوری کا الزام لگا کر باپ نے گھر سے تھپڑ مار کر نکال دیا
: برنس روڈ کے رومیو جولیٹ میں ہیرو کو ہیروئن سے محبت ہوگئ اسلیئے بھاگ کر شادی کر لیکبھی میں کبھی تم میں ہیروئن نے ہیرو سے شادی کرکے محبت کرلی
: برنس روڈ کے رومیو جولیٹ میں فرہاد اعلی تعلیم یافتہ بےروزگار تھاکبھی میں کبھئ تم میں ہیرو کم تعلیم یافتہ باروزگار ہے
: برنس روڈ کے رومیو جولیٹ میں ہیروئن خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ کبھئ میں کبھی تم میں بھی ہیروئن خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے فرق ” جاب بھی کرتی ہے۔
: برنس روڈ کے رومیو جولیٹ میں گندے سے گھر کو میاں بیوی سجاتے سنوارتے ہیںکبھی میں کبھی تم میں بھی
برنس روڈ کے رومیو جولیٹ میں جوڑے کے رومانس میں گھر میں چوہے کا آنا، نلکا ٹوٹنا پانی کم ذیادہ ہونا، پڑوسیوں کی کھچ کھچ تھی کبھی میں کبھی تم میں بھی
دونوں ڈراموں کی لکھنے والیاں الگ انسان ہیں۔8:دونوں ڈرامے ایک ہی گھر میں ایک ہی کیمرہ اینگل سے ایک ہی پوزیشن میں کرداروں کو کھڑا کرکے ایک جیسی صوتحال میں شوٹ کی گئ ہے۔ بہت احسان کرتے ہوئے دیوار کا وال پیپر بدلاہے
۔ 9: دونوں ڈراموں میں غیر ضروری طور پر شادی شدہ جوڑے کو گلے لگتے رومانس جھاڑتے دکھا کر عوام کو متوجہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ غیر شادی شدہ جوڑا دکھا دیتے تو ذیادہ گالیاں پڑتیں۔
:دونوں ڈرامے آگے پیچھے چلے ہیں اس پر اے آر وائے کو سلام دونوں اکٹھے چلا کر دکھا دیتے تو ہم کیا ۔۔اکھاڑ لیتے
مزید تصدیق کیلئے منظر ملاحظہ کیجئے
صرف یہ منظر نہیں باقائدہ فریم کیمرہ ورک اینگل اور ماشااللہ سے کہانی بھی مکمل طور پر چھے مہینے پہلے والے ڈرامے برنس روڈ کے رومیو جولیٹ کی ہے۔ تیر بس یہ مارا کہ انہوں نے بھاگ کر شادی کی اور یہاں آکر رہے یہ دونوں شادی کے بعد یہاں آئے ہیں ۔ماشا اللہ سے تخلیقی صلاحیت تو پاکستانی ہدایت کاروں لکھاریوں پر ختم ہے۔ وہ تو احسان مانیں اداکار بدل دیئے ورنہ اسی جوڑے سے کام بھی دوبارہ کروالیتے تو میں آپ کیا اکھاڑ لیتے۔ اے آر وائے۔ چھے مہینے میں ڈٹو سیریل بنا کر ملینز ویوز لینے پر مبارکباد وصول کیجئے۔
اچھا الو بنایا۔ 🤣