Desi Kimchi |desi kdrama fans|

So not worth it korean netflix series urdu review

سو ناٹ ورتھ اٹ

اف یہ ڈرامہ دیکھا نیٹ فلیکس پر اخیر مزاحیہ ہلکا پھلکا ڈرامہ ہے۔ کہانی ہے بین القوامی طلباء کیلئے بنائے گئے ایک یونیورسٹی ڈورم کی۔
ایک عدد خوب چنٹ چالاک ڈورم کی منتظم جو نت نئے بہانوں سے دیگر طلباء سے پیسے اینٹھتی ہے چھوٹے سے منہ والی باب کٹنگ والی پیاری سی لڑکی۔شکل دیکھ کر شک نہ ہو کہ ایسی معصوم سیدھی سادی لڑکی کیسے ایسا کر سکتی مگر کر رہی ہے کمینی۔۔
ایک امریکہ پلٹ معصوم لڑکا جس کی سب سے بڑی خوبی پیارا ہونا ہے۔
وہ بے چارہ اس کمینی لڑکی کے موبائل چارجر سے الجھ کر گرا اس نے اپنے پہلے سے اسکرین ٹوٹی فون کی اسکرین ٹوٹنے کا الزام لگا کر اس منے سے پیسے اینٹھے جو کہ تھے بھی نہیں اسکے پاس سو اسکے لیئے خود پارٹ ٹائم جاب بھی ڈھونڈ کے اسکو خوار کرایا۔
ایک سویڈن سے آئے بھائئ جان ہیں جو اخیر سنکی ہیں ۔ ہمیشہ سچ حق بات کرنے والے اور دماغ کی دہی کردینے کی حد تک سنکی بھی۔
ایک پیاری سی بہن اور ہیں جنکا غصہ بہت تیز ہے دوسری پیاری بہن کی خوبصورت لڑکوں کیلئے نظر تیز ہے انکو وہ امریکہ پلٹ لڑکا پسند ہے مگر یقین جانیئے اسکے آس پاس ایک اور بھی پیارا لڑکا موجود ہے مگر اسکے کان بہت خراب ہیں ۔بے چارہ ان سب کے ہاتھوں پھنس کر جب جھوٹ بولنا چاہتا ہے کان سرخ ہوجاتے ایک کالے پرکشش بھائی جان ہیں جو ڈورم میں اپنے دوست کے کمرے میں اسکی جگہ رہ رہے ہیں۔
اتنی ساری قومیتوں کے لوگ گاڑھی ہنگل بولتے اپنے اپنے علاقے کی روایتوں کے مطابق رویہ اختیار کرتے ہیں تو مزاحیہ ماحول خود ہی بن جاتا۔
ہلکا پھلکا مزاحیہ ڈرامہ ہے جس میں سات مصالحے ہیں دیکھنے لائق ہے سو شروع کرلو تم سب۔

Exit mobile version