Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Suddenly seventeen urdu review

ایک سنجیدہ فضلہ

Sudenly seventeen 2016 chinese movie.

سڈنلی سیونٹین میں نے 2017 میں دیکھی تھی جب مجھے کورین چینی کا فرق بھی نہیں پتہ تھا ہا ہا۔ یہ فلم مجھے کچھ دنوں سے یاد آرہی تھی مگر نام یاد نہیں تھا کل اتفاق سے مل گئ تو دوبارہ دیکھی اور اتنے ہی شوق سے اسکا ایک ایک منظر دلچسپی سے دیکھا۔
کہانی ہے ایک 28 سال کی لڑکی کی جس نے دس سال اپنے بوائے فرینڈ کی پرستش اورمحبت میں گزارے بہترین بیوی کی طرح خیال رکھا اپنا ہر شوق اپنی ذات پس پشت ڈال دی اور صلے میں اسکے معشوق نے اس سے کہاLets break up
جتنا بھی دکھی ہو دل ٹوٹا ہو آپ محسوس کریں اس کردار کا غم کم ہے۔ اسکو غم میں پریشانی میں کھانے کی عادت تھی سو اس نے ایک چاکلیٹ منگوا رکھی تھی اس نے کھا لی اور پھر ہوا ایک معجزہ۔
28 سالہ لڑکی ذہنی طور پر اپنی 17 سالہ عمر میں پہنچ گئ ۔ مپھر شروع ہوتا ہے کہانی کا اصل مزا۔مگر 5 گھنٹوں کے لیئے۔ پانچ گھنٹے 28 سال کی عمر میں 17 سالہ لڑکی کی زندگی جینا اپنی خوبیوں خامیوں سے آگاہی۔ اور مشکل ترین حالات میں بس ذرا سا سوچ اور انداز فکر بدلنے سے ہی ہم کتنا فرق ڈال سکتے ہیں اپنی زندگی میں ۔بہت خوبی سے یہ فلم میں دکھایا گیا ہے۔ ایک 17 سال کی لڑکی جو مصور بننا چاہتی ہے مگر ایک عام سے لڑکے پر مر مٹتی ہے ۔ یہ وہ لڑکا ہے جس پر اسکی ہی 28 سالہ ذات گھاس بھی نہیں ڈالنا پسند کرتی اور 28 سال کی عمر میں جب وہ خود مختار تھی اپنے خواب خود پورے کر سکتی تھی ان تمام بندشوں سے آزاد تھی جو 17 سال کی عمر میں اسے کچھ بھی کرنے سے روکا کرتی تھیں محض ایک شخص کی خاطر خود کو مایوسی کا شکار ایک بے کار انسان بنا بیٹھی تھی وہی سب اسکی 17 سالہ ذات کو میسر آیا تو اس نے زندگی جینا سیکھ لی اپنے ہی بہتر صورت کے وجود کو بھی خود پر بھروسہ کرنا حالات سے لڑنا سکھایا۔ فلم ترجیحات کے درست تعین اور خود کو پہچاننے سمجھنے اور بہتر شکل میم ڈھالنے پر مجبور کرتی ہے۔
اسکو ضرور دیکھیں ۔ اور جب مایوس ہوں اپنے حالات سے تو سوچیں اپنے آپ کو دس برس قبل میں کہ تب کیا تھیں/تھے کیا کرنا چاہتے تھے/تھیں۔ اور اب جب سب میسر ہے تو کیا کر رہے ہیں؟
اداکاری کے معاملے میں ہیروئن نے بازی مار لی ہے۔ ایکدم سے خوش اداس پریشان جوشیلی مایوس ہر قسم کے تاثرات اور جسمانی زبان پر عبور بہترین کام کیا نی نی نے۔ اسکی شائد یہی فلم بس دیکھی ہے میں نے اور اس نے پرستار کر لیا اپنا۔۔
This is one of the most thought provoking film I have everseen I highly recommend this film to all must watch and give feed back ..

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔

New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.
Bookmark : urduz.com
kuch acha perho
Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy

Exit mobile version