Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Summer is green urdu review

یہ ڈرامہ دیکھنے بیٹھی۔ دو قسطیں آئی ہوئی تھیں دیکھ ڈالیں۔ اب سنو حال۔ کہانی ہے ایک نہایت مشہور و معروف صرف یونیورسٹئ میں امیر کبیر لڑکے کی جسکو پیسہ اڑانے لٹانے کی عادت ہے اس عادت کی وجہ سے کچھ دوست کے نام پر مفت خورے جمع ہیں زندگی میں۔ بال اس نے پیلے کرا رکھے ہیں جو ذرا نہیں جچتے اسکو لگتا ہے وہ منحوس ہے اسلیئے اسکی زندگی میں دوست نہیں میرا خیال ہے اسکے بال پارلر والوں نے بلیچ ذیادہ کر دیئے اس لیئے سب اس سے دور رہتے ہیں۔دوسری قسط تک ابا ، اماں دوست سے پٹ چکا ہے روندو ہے ایک نمبر کا سائیڈ ہیرو کو مکا پڑا اگلا اپنا گال سہلاتے مڑ کر اسکو روتے دیکھ کر چپ کرانے لگ پڑا مطلب کوئی اخیر حد ہے کہ نہیں۔
خیر قسط شروع ہوتے ہی آپکو سیکنڈ لیڈ سنڈروم آدبوچے گا کیونکہ دوسرا اوپا مائی روم میٹ از گومیہو والا پالو اوپا ہے سیکنڈ لیڈ اس میں بھی۔ کس گوبلن میں یہ والا ہیرو تھا اور بس شائد اسکے نصیب میں بس وہی لیڈ رول تھا۔اتنا اعلی اپنے کردار میں کھو ڈوب جانے والا لڑکا پے در پے سائیڈ رولز ہونہہ اندھے ہیں ہدایت کار کوریا کے۔ خیر سائڈ ہیرو کھردرا سادہ سنجیدہ سمجھدار لڑکا ہے قسم سے ہیرو سے بہتر ہے۔ ہر طرح سے۔مگر۔۔۔۔۔۔ بونگئ کو ہمدردی ہیرو سے ہوچکی۔

ہاں تو یہ دوسرا اوپا نہایت ہی غریب ہے کئی کئی چھوٹی موٹی نوکریاں کرتا ہے تھکا رہتا ہے چھوٹے بھائی کو پال رہا ہے جو اتنا چھوٹا بھی نہیں ایک دو نوکریاں کر سکتا ہے مگرسائیڈ ہیرو کو مظلوم دکھانے کیلئے اسکے اس ہٹے کٹے بھیا کو سوائے ٹھن ٹھن نخرے دکھانے اور گیمیں کھیلنے کے کوئی کام نہیں۔بڑا بھائئ اتنا ذہین ہے کہ ہر اسکالر شپ لیکر اتنی محنت کے باوجود پڑھائی میں بہترین ہے اور چھوٹا نکما الو پاجی۔
اب آتے ہیں لڑکیوں کی جانب۔ پوسٹر میں دو لڑکوں کے گرد تین لڑکیاں دیکھ کر لگتا کہ لو ٹرائ اینگل سے وہ جو کئی کونوں والا ہوتا نام بھول گیا سمجھ جانا خود ہی وہ والا بن گیا ہے۔ مگر نہیں جی پہلی آتی ہیں ہیروئن صاحبہ۔ رج کے بونگی حسب معمول ، ناکام ، حسب معمول ، ہیروکو حادثاتی ٹکریں مارنے والی حسب معمول ، سائیڈ ہیرو سے فالتو میں سارے نخرے اٹھوانے والی روائتی کوریائی ہیروئن ہیں۔ موصوفہ کے گریڈز اچھے نہیں۔ شکل بھی عام سی ہے پھر بھی ایک پندرہ سال پرانا اچھا وجیہہ دوست ہے انکا ، ہیرو سے ٹکریں مار کر متوجہ کر چکی ہیں سائیڈ ہیرو سے توجہ مل چکی یعنئ تکون بن چکی۔ اب بچیں باقی دو لڑکیاں ؟؟؟ ایک نے سائڈ ہیرو سے اتفاقی ملاقات کر لی ہے۔ اسکا بریک اپ ہو چکا سو سب سے لڑتی روتی پھرتی ہے ۔ ڈرامے کی حسین لڑکی بنی ہے مگر سرخ بالوں کے ساتھ لگ نہیں رہی۔بریک اپ کی ایک وجہ یہ بھی رہی ہوگی۔ تیسری بھی سائیڈ ہیرو سے ملاقات کر چکی ہے اس سے شراب منگوا کر پی چکی ہے۔ اور بس ان دو لڑکیوں کا اس ڈرامے میں بس اتنا کام ہے کہ ہیروئن کو ٹکریں مارنے ان دونوں لڑکوں کولائینیں مارنے سے ہٹ کے جو چند ایک دو منٹ کے مناظر بنیں اس میں آکر جھلک دکھا کے بھاگ جائیں۔

ویسے تو اس ڈرامے میں ابھی اتنی کوئی جان نظر نہیں آئی ایک دو اور دیکھوں گی ورنہ یہ بھی آدھا ادھورا بھٹکتا پھرنا ہے ڈوم ایٹ یور سروس اور مائی روم میٹ اس گومیہو کی طرح۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version