Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Sweet Revenge 1 urdu review

سویٹ ریوینج
یہ ڈرامہ بھلا ہو ایشین کرش والوں کا ٹوٹا دکھا دیا اسکا تو دیکھنا پڑا ۔ کہانی میں دلچسپی یوں ہوئی کہ ایک غائب دماغ ہائی اسکول کی طالبہ مڈل اسکول کا یونیفارم پہن پر بنا بس کارڈ کے بس میں سوار ہوتی ہے اور اسے بس میں نظر آتا ہے اپنے اسکول یونیفارم میں ایک عدد آہم آہم پیارا لڑکا تو اس سے ادھار مانگتی ہے جسے وہ بے رخی سے انکار کر دیتاہے تاہم جب لڑکی مایوس ہو کر بس سے اترنے کو ہوتی ہے تو ادھار دے ہی ڈالتا ہے اسے۔
خیر اصل کہانی ہے اسی لڑکی کی جو نہایت اچھی ہے جس کے سر پر سو جوتے مارو تو وہ آپکا جوتا جھاڑ کر آپکے ہی پائوں میں پہنا دے گی تو ایسی لڑکی کو جو جو مسلئے ہو سکتے وہ سب ہوئے موصوفہ کو ۔ ہم جماعتیں سر پر چڑھ کر پھریں بھائی نے ناک میں دم کیا کرش کے سامنے فالتو میں بے عزتیاں اٹھائیں اسی بس والے لڑکے پر مر مٹی اور یہ لڑکا بھی۔۔
مگر کہانی میں اصل موڑ ہے ایک عدد موبائل ایپ کا۔ یہ موبائل ایپ موصوفہ کے موبائل میں جانے کہاں سے آگئ ہے اور عین اس وقت نمودار ہوتی جب اس کے دل میں نفرت و غصے کا لاوا ابل رہا ہوتا کسی کے خلاف کسی کی وجہ سے تو اس ایپ کو اس بندے کا نام لکھ دیتی کہ اس سے بدلہ لو پھر ایپ ایسا بدلہ لیتی کہ اگلے کی سات پشتیں یاد رکھتیں۔
اپنے تو اپنے اپنے دوستوں رشتے داروں گرد و نواح کے لوگوں کیلیئے بھی اس ایپ کو استعمال کرکے بروں کے ساتھ اتنا اتنا برا کیا کہ میرا دل چاہنے لگا کہ ایسی کسی ایپ کا کاش وجود ہوتا اور میں دنیا پر مونگ دلتے کچھ دنیا کے ناسوروں کو ایسا مزا چکھاتی کہ تمام عمر یاد رکھتے ۔ ڈرامہ شروع میں دلچسپ بیچ میں بور آخر میں جو چل سو چل ہی رہا اس ڈرامے سے مندرجہ ذیل سبق ملتے
لڑکیوں کیلئے۔۔
کم بخت بد بخت ہوتے ہیں لڑکے نرا فساد ۔ جہاں جو لڑکا دیکھو نفرت سے منہ پھیر لیا کرو ورنہ انکی حرکتیں خود ہی ایسی نفرت دل میں پیدا کریں گی کہ دل کر ے گا ایسی کسی ایپ کی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا ڈالو اب حقیقت میں تو ایسی ایپ نہیں سو دامن پھیلا پھیلا کر کوسنے کو دل کرے گا۔ دنیا میں ہر لڑکی کی پریشانی کی وجہ لڑکا اور پریشان کرنے والا لڑکا اور پریشانی دور کرنے والا بھی لڑکا ہی نکلے گا کہیں سے۔ سو زیادہ سخت لڑکی بننے کی ضرورت نہیں خوبصورت حسین لڑکوں سے لائن کھانے میں کوئی حرج نہیں
لڑکوں کیلئے۔۔
بھئ اگر قسمت سے شکل اچھی ہے تو اچھی شکل والی لڑکیوں سے دور رہو ۔ کیونکہ اچھی شکل کی لڑکیاں اچھی نہیں ہوتیں اور قد لمبا ہےتو یقینا کسی گٹھی طوطی پر مر مٹو گے بس یہ خیال رہے کہ وہ کم کھاتی ہو اگر کم نہ کھاتی ہو تو روز اسپغول کھاتی ہو اگر روز اسپغول نہ کھاتی تو کارمینا کی چھوٹی شیشی جیب میں لیکر پھر و اور اسکی شکل دیکھتے ہی اسے پہلے کھلائو ورنہ زندگی میں ایسے ایسے مقام پر ذلت اٹھانی پڑے گی کہ یاد کروگے۔ اب باقی تفصیل میں نہیں جاتی ڈرامہ دیکھ لینا کہ ایسا مشورہ کیوں دیا
سہیلیوں کیلئے۔
بھئ لڑکیاں کبھی اچھی دوست نہیں بنتیں چاہے تم اسکیلئے ناک سے لکیریں نکالو اسکے محبوب کی جاسوسی کرکے دو اسکے لیئے لڑکے پسند کرو یا اسکیلئے لڑکیوں کو ناپسند کرو جھگڑا کرو اسکے۔پیچھے کہیں نہ کہیں اس نے دل توڑنا ہے ۔ سو لڑکوں میں دل لگائو ۔جتنا بھی سچی اچھی دوست ہونے کا دعوی کرلے تمہاری سہیلی کہیں نہ کہیں ایسا راز تم سے اپنا چھپا کر رکھے گی کہ جانتے ہی لاکھ بار لعنت بھیجنے کو دل کرےگااسکی شکل پراور بد شکل لڑکوں کو سدھار کر اپنے قابل بنا لو اچھی شکل والے لڑکے عموما عقل کے اندھے اور گانٹھ کے پورے ہوتے ہیں۔
دوستوں کیلئے۔۔
بھئ جتنے بھی اچھے دل کے کیوں نہ ہو تھوبڑا اچھا نہیں تو بس ہر کسی کے کام آنا ہی کام رہ جائے گا تمہارا ۔
ایپ کیلئے۔
بھئ ایسی کوئی ایپ اگر ہوبھی جو اپنے صارف کی خاطر انتقامی کاروائیوں پر اتر آتی ہو تو دیکھ بھال کر سوچ سمجھ کر انتقام لیا کرو ۔ معصوم سے استاد کا جو بچوں کے سامنے پول کھولا زرا اچھا نہیں لگا بھئ وہ زاتی زندگی میں جو مرضی کرے بچوں کو کیا جب تک بچوں کو نقصان نہ پہنچے تب تک اسے زاتی زندگی میں سب کرنے کہ اجازت ہونی چاہیئے۔ اور سب سے بڑھ کر آنکھ بند کرکے انتقامی کاروائیاں جس صارف کیلئے کیں اسی نے ڈرامے کے آخر میں تمہیں ان انسٹال کر دیا دیکھا یہ ہوتا انسانوں کا ساتھ دینے کا انجام۔ایپ ہو ایپ ہی رہو قاضی بن کر سزائیں دینے کا کام۔مت کرو۔
ذاتی رائے: کچھ کرنے کو نہیں تو یہ ڈرامہ بھی دیکھ لو ۔اگر کچھ کرنے کو ہے تو پہلے وہ کرو بھئ۔

اگر اسکا دوسرا موسم بھی دیکھنے کا ارادہ ہے تو یہ بھی پڑھ لیجئے

sweet-revenge-2-urdu review

Exit mobile version