سویٹ ریوینج 2
اب ون دیکھا تھا تو ٹو بھی دیکھنا پڑا۔ مطلب اصل معاملہ وہی کہ بھئ ایک عدد لڑکی کو ایک عدد ایپلیکیشن دنیا کے ہر بڑے چھوٹے پھڈے میں زبردستی انو منو مینوں بھی گنو کے مصدق ٹانگ اڑانے اور اپنی جان مصیبت میں ڈالنے پر بدلہ لینے کے کام آتی ہے۔ یہ ڈرامہ بھی ایسی ہی لڑکی کی داستان ہے اور اس سے بڑے بڑے سبق ملتے ہیں
ڈرامہ دیکھنے کی وجہ یہ جو دونوں لڑکے کھڑے ہیں دونوں ایک سے بڑھ کر ایک پیارے ماشا اللہ نہ دیکھنے کی وجہ یہ جو دونوں لڑکیاں کھڑی ہیں۔۔ پھولے موٹے گالوں والی اور پھولے موٹے ہونٹوں والی دونوں ایک جتنے ہی تپا دینے والے بونگے منہ بناتی ہیں اور ہونٹ لٹکا کر بچہ بننے کی کوشش میں زہر بھی لگتی ہیں
2018 korean drama sweet revenge urdu review
ہیرو کیلئے۔ بھئ پڑھائی لکھائی بکواس چیز ہوتی ہے تین چار جگہ سے کان چھدوا کر سڑی شکل بنا کر پھرو لڑکیاں خود آکر پٹ جایا کریں گی
بھائی کے منہ لگو استادوں کے منہ لگو جو منہ نا لگا رہا ہو اسکے بھی منہ لگو الٹے سیدھے جواب دو ماں باپ کا کہا نا مانو سب کو ایک جتنا بے عزت کرو خوب اچھے انسان سمجھے جائو گے۔۔
سائیڈ ہیرو کیلئے
بھئ جتنے مرضی ذہین بن جائو لڑکیوں کے ساتھ اچھی طرح پیش آئو موٹے منہ والی لڑکی کو جتنا مرضی پڑھائو اسکے آگے پیچھے پھرو اسکے لیئے مر مٹو کتے والی کروائو ا س نے پٹ اس کمینے لڑکے سے جانا ہے جو اسے ذرا منہ نا لگاتا ہو بلکہ موقع دیکھ کر کتے والی بھی کر دیتا ہو
سائیڈ ہیروئنو ں کیلئے
کرش پالو انکیلئے کرش ہو جائو نہیں بھئ تم لوگوں کے لیئے کہانی کار کے اسکرپٹ میں کوئی جوڑی بنانے کا تصور نہیں ۔ اب بھلے تم کو سائڈ ہیرو ہی کیوں نہ پسند ہو ۔ مطلب حد ہے تم لوگوں کا کام بس ہیروئن کا بے دام غلام بن کے پھرنا ہے بس
ہیروئن کی بہن : ایسی فتنہ پرور موٹے منہ والی بہن سے بہتر تھا تم بہن پیدا ہی نہ ہوتیں جب تک سائڈ ہیرو پر مرتی رہیں بہن صاحبہ بھی اسکے ساتھ پھرتی رہیں جہاں تم نے اینٹینا گھوما کر ہیرو پر نظر کی وہ بھی وہیں گھوم گئیں۔ تمہیں چاہیئے کہ جلد از جلد اسکی شادی کروا دو ورنہ سنگل مرنا پڑے گا وہ بھی اپنی سگی بہن کی وجہ سے
ہیروئن: بھئ فل بھر کر گال بھر لو کچھ نہیں تو پان کی گلوری رکھ لیا کرو منہ میں۔ موٹے منہ پر لڑکے پٹا پٹ مرتے ہیں۔ معصوم سمجھتے سب کو تگنی کا ناچ نچائو پھر چاہے لڑکیوں کے بس میں بال کھینچو انکے بیگ اٹھا کر باہر پھینک دیا کرو آتے جاتے تانک جھانک کرکے انکو سیگریٹ پیتے پکڑوائو انجان لڑکے کے ساتھ جنگل میں منہ اٹھا کر چل پڑو دو لڑکے کتا خواری کاٹیں گے تمہارے پیچھے اور ہر مصیبت میں بچا لیں گے۔۔
تم جب سب کام نکلوا لو تو ایپ ڈیلیٹ کر دینا۔۔
ذاتی رائے: جتنا فضول یہ تبصرہ ہے اتنا ہی ڈرامہ بھی ہے نہیں یقین تو دیکھ لو قسطیں پوری کی ہیں بس ایسے ایسے پھڈے نکالے کہ دل کیا ایک آدھ بار خود ڈرامے میں گھس کر کچھ نیا پھڈا کر لوں سچی۔۔
by Desi Kimchi #kdramas #koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans#kactor #leejongsuk #tvn #kdramaedit #oppa #koreanactress #kbs #kpopers #drakorindo #sbs #vagabond #doramascoreanos #asiandrama #kdramafans #koreandramalovers #rowoon #koreanlovers #l #kpoperslovers #klovers #like #cdrama #newdrama #kimsohyun #jongsuk #koreadrama #actress #leejaewook #mbc #suzy