Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Switch Japanese drama urdu review

آپ کو وہ والا ذونگ کا اشتہار یاد یے ؟ بے بی ممی کو ممی پاپا کو پاپا ممی کو کال کریں مگر بھریں سب کا بل پاپا۔
آپ میں سے بہت سوں کے بچپن کا اشتہار ہے بس یہ اشتہار یاد آگیا مجھے ایک جاپانی نیٹ فلیکس سیریز دیکھ کر نام ہے سوئچ۔ جی سوئچ ۔ سوئچ بورڈ والا سوئچ نہیں مگر کہانی کچھ کچھ سوئچ بورڈ جیسی ہے بس سوئچ یہاں ہے لال چاند۔جب لال چاند دیکھو خودکشی کرلو۔ اب جاپانی سیریز ہے تو خودکشی تو لازمی جز ہوگا نا ڈرامے کا۔ آخرکو انکا قومی تہوار ہوا کرتا ہے اجتماعی خود کشی۔ کہانی گھومتی ہے لال چاند کی روشنی میں خود کشی کرنے والی ایک موٹی بھدی لڑکی اومینے کے گرد جو نازک حسین لڑکی آئیومی کو دیکھتے اسے دکھاتے اونچی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرتی ہے نتیجتا آئومی میں اومینے اوراومینے میں آئیومی کی روح گھس جاتی ہے اب چونکہ انکی روحیں لال چاند کی مدد سے ہوگئیں سوئچ۔ اب جس دن لال چاند دیکھو چھت سے کود جائو مگراصول یہ ہے خودکشی کرتے ہوئے جو تمہیں تاڑ رہا ہوگا مرتے ہوئے اس میں گھسو گے۔ اب ان دونوں کی خودکشی کے بعد خودکشیوں کی ریس لگ جائے گی ۔اب چونکہ آئیومی نوٹی بھدی نہیں ہے تو اس پر دو عدد خوبرو لڑکے مرتے ہیں۔ یہ دونوں ان دونوں کے پیچھے خودکشی کریں گے آیومی اومینے ان دونوں کے پیچھے اور اس ڈرامے کے پیچھے آپکا بھی یہی کرنے کو جی چاہے گا۔ڈرامے کا نام چور سپاہی ، برف پانی یا چھپن چھپائی ہونا چاہیئے تھا کون کس کے جسم میں گھسا ہوا کون کس کی روح کو پہچانتا چھے قسطوں میں خود پر بھی شک نہ گزرے نا کہ کسی روح کا عمل دخل آپ کے جسم میں بھی ہوچلا ہے تو ڈرامے کا نام بدل دینا۔ کیا؟؟؟ میں اپنا نام کیوں بدلوں بھئ نا میں آئیومی جیسی پیاری نا اومینے جتنی بھدی ہوں بھئ۔
کہانی سے اسباق ملتے ہیں۔
پہلا خود کشی کرو بڑا اسکوپ ہے۔خاص کر لائیو ٹیلی کاسٹ کرو لال چاند وہ بھی دن کے وقت جس دن نظر آئے بس خیال رکھنا کوریا جاپان میں ہی لائیو جائو یہ نہ ہو پہلے سے ذیادہ بری شکل اور جسم میں پھنس جائو۔
طوطے انکل کیلئے۔
پوری سیریز میں ان پر رشک آیا۔ کیا خوب زندگی ملی چھیالیس سال میں کوڑی کوڑی کو محتاج ہوئے ایک دوست سے دھوکا کھا کہ بیوی بچے چھوڑ گئے تو طوطے کو دیکھتے خود کشی کر ڈالی اب پورا ڈرامہ اڑتے پھرے نا کسی کو پیسے واپس کرنا نہ گھر یوٹیلیٹی بلز کا جھگڑا۔ مزید براں کوئی اچھی سی طوطی دیکھ کر زندگی بھی سنوارنے کا موقع ۔ان انکل کی خود کشی کے بعد جو زندگی بنی وہ اچھے اچھوں کو خود کشی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردے۔
چاند والی آنٹی۔
ایک تو لال چاند دن میں دئکھ دیکھ کر یہ آنٹی حسینہ بن بیٹھیں او رتو اور جس سے جسم بدلا وہ مر بھی گئ یعنی پانچوں گھی میں سر کڑاہی میں۔
کاگا کیلئے۔
کوئی سبق نہیں۔یہ پیار میں پاگل اندھا گدھا سب ہے۔ پاگل اسلیئے کہ بندی پوری کی پوری بدل گئ کسی اور کے جسم میں دھرتی پر دھپ دھپ کرتی چل رہی انہوں نے پھر بھی پہچان لیا اندھا اسلیئے کہ اسکی بھدی بد صورت شکل پر بھی اس پر پیار آتا رہا اور پاگل اسلیئے کہ ۔۔۔ یارسیریز دیکھو سیکنڈ میل لیڈ کی اخیر منحوس قسمت والا انوکھا پاگل ہے یہ بس۔ ایک سبق ملا۔ لڑکیوں کے ساتھ جتنا بھی اچھے بن جائو کارپٹ بن کے بچھ جائو بدصورت موٹی ہو یا پیاری اس نے سیکنڈ میل لیڈ کو زلیل ہی کرنا بس۔
کوشیرو کیلئے۔
اچھے بنو۔ لڑکیاں مرنے لگیں گی۔ سچ مچ بھی مریں گی۔مگر اچھا بننا کہاں سے کیسے یہ سمجھ نہ آیا۔ مطلب اتنے پیارے پیارے جاپانی ٹک ٹاکرز ہیں خوب لمبے دبلے اس میں بھی انہوں نے یہ ہیرو ڈھونڈ نکالا جسے ہیروئن کے ساتھ چلتے دیکھ کر راہ چلتے تبصرہ کررہے کہ کس گھامڑ کے ساتھ گھوم رہی ہے۔ خیر یہ بہت اچھے والے ہیرو صاحب ہیں۔ اتنے اچھے۔ بس بہت اچھے۔ یہ نا اچھے ہوتے بہت ہی اچھے دل کے۔ تو بس اچھے۔۔ اچھا اچھا آگے بڑھتے ہیں
اومینے کیلئے۔
بد صورت بھدی لڑکی بنو بڑا اسکوپ ہے خاص کر خود کشی کے بعد۔ بس اومینے جیسا احمق نہ بنو۔ قسمت سے اچھے جسم اچھی شکل سے سامنا ہوا ہے تو یہ نہیں کہ خوش رہو الٹا اسکے بعد بھی ناخوش رہیں بے چاری۔ واپس بھدی ہو کر دم لیا۔ میں اسکی جگہ ہوتی تو کھا پی کر موٹا کرکے واپس کرتی آئویمئ کو مزا آتا پھر دیکھتی کوشیرو کاگا کیسے مرتے اس پر۔
آئویمئ کیلئے۔
خود غرض کمینئ بنو دو دو لڑکے خوار ہوں گے۔ ایک تو سمجھ نہین آرہا موٹی آئیومی کا لکھوں کا پتلی کا۔ کیونکہ دونوں نے گھن دلائی۔ رو رو کے آنسو سچ مچ پی پی کے۔ یار گلیسرین پینے سے گلا خراب نہیں ہوتا کیا؟ ڈائریکٹر نے منرل واٹر کا خوب خرچہ بچایا۔ یہ دونوں ہیروئںیں پانی مانگتی ہوں گی یہ ان دونوں کا رونے دھونے والا منظر عکس بند کرادیتا ہوگا کہ لو آنسو پی لینا ساتھ ساتھ دو ڈائلاگ بھی بول جانا۔۔
کاگے نے کتے والی کی کروائی اسکی وجہ سے اپنی خود بھی آدھر ادھر گھومتا پھرا جسم ٹو جسم اور آخر میں اسکو وہ اچھے والے بھیا یاد دلا بھی گیا۔ یعنی کہ مطلب حد ہوتی احسان فراموشی کی۔ اسی بھدے جسم میں رہتی کوشیرو چھوڑ چکا ہوتا تو پتہ لگتا ایک کاگے کا ہی دماغ خراب ہوا تھا موٹے منہ کو دیکھ کر بھی۔۔
ذاتی رائے
بھئ وہ ذونگ کا اشتہار یوں یا دآیا مجھے کہ آئیومی اومینے میں اومینے آئیومی میں کاگا کوشیرو میں کوشیرو کاگا میں آئومی کوشیرو میں کوشیرو اومینے میں پھر اومینے کاگا میں پھر کاگا اومینے میں پھر آئیومی کوشیرو میں کاگا۔۔ آہ گھوم گیا میرا سر۔ میں کون ہوں؟ ایم جے فاطمہ؟ نہیں تنویر ابے کونسی ایڈمن ہوں میں شعر لکھوں عشنا۔ یار اف۔۔

Exit mobile version