Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Tale of Nokdu kdrama urdu review

ٹیل آف نوک دو کا اختتام ہوا ۔۔اور کیا اختتام ہوا
یہ ڈرامہ بڑے شوق سے شروع کیا وجہ یہ ہیرو کیا حسینہ ہیرو ہے ماشااللہ ۔ اتنی پیاری تو کم

سوہیون بھی نہیں آئی اس ڈرامے میں جتنا پیارا یہ آیا ہے کہانی بڑی دلچسپ ہے ایک لڑکا نوکدو اپبی حقیقت جاننے گھر سے نکلا اور لڑکی بن کر بیوائوں کے شہر میں گھومتا رہا جہاں اس پر انکشاف ہوا کہ وہ بادشاہ کا بیٹا ہے اور اس نے پٹائی ایک عدد لڑکی ۔۔ لڑکی بن کر گھومتے بھی ۔۔ اور بادشاہ کے خلاف بغاوت کچل کر گمنامی کی زندگی اس لڑکی کے ساتھ بسر کرنے لگا۔۔
کیا ؟؟؟ یہی کہانی ہے سر پیٹنے کو دل کرے گا اپنا نہیں ہیرو کا ماشا اللہ سے کیا کیا خوب فیصلے لیئے اس نے مجال ہے جو لگے کہیں سے کہ عقل پاس سے چھو کر بھی گزری ہے اسے۔۔
اسباق سائڈ ہیرو کیلئے
لڑکی میں کچھ نہیں رکھا تخت پر نگاہ رکھو لڑکیاں بہت ہیں۔ پہلی بار ایسا ڈرامہ دیکھا جس میں سائیڈ ہیرو کا دماغ لڑکی دیکھ کر چلنا بند نہیں ہوا۔ عقل سے کام لیتا ہے اپنا بہتر مستقبل نظر میں رکھتا ہے اور اتنا کمینہ ہے کہ مجال ہے کہ لمحہ بھر کو بھی اس پر کرش ہو۔۔ ویسے پیارا یہ بھی ہے 🤗
ہاں تو سائیڈ ہیرو کے دو ہی شوق تھے۔۔
لڑکی پٹانا اور تخت حاصل کرنا۔۔
اب سب کو سب کہاں ملتا تو اس نے لڑکی پر لعنت بھیجی اور تخت پایا۔۔ تخت ملا لڑکیاں بہت۔ سو اس نے گھاٹے کا سودا نہیں کیا۔۔

ولن ابا کیلئے
بادشاہت ملے تو اپنے پرائے کا فرق بھلا دو اور اگر غلطی سے کوئی نجومی سچی پیشن گوئی کر جائے تو صرف اپنی اولاد کو مارنے کی بجائے اس دن اس تاریخ میں پیدا ہونے والے سب بچے مروائو ورنہ تخت کبھی نہ کبھی تو چھنے گا ہی۔ اور اگر چھننا ٹھہرا تو اپنی اولاد کو ہی دے دو ایویں پرائی اولاد نے تخت کے مزے لوٹنے ہیں
ہیروئن کیلئے
بھئ اپنے گرد خوبصورت لمبی لڑکیوں کو لڑکی کی نظر سے دیکھو قسمت میں ہوا تو خوبصورت لڑکا ملے گا ۔اور قسمت سے لڑکا مل جائے تو نخرے چھوڑو قدر کرو۔ ابے مارنے کو عمر پڑی ہے مزید یہ بھی کہ بہو بن کر سسر مارنا آسان کام ہے۔۔ سسر کے دل پر وار کرو سیدھا بیٹا پٹائو۔۔ ایسی موقع پرست ہیروئن نہ دیکھی اخیر رج کے کمینے اور سخت دل اوپا کو بھی ایسا ایسا کام میں لائی ہے ہیرو بچانا ہو یا بحفاظت خود گھر پہنچنا ہو مجھے تو لگتا ابھی بھی گھر کا سودا سلف نوکدو کی بجائے پرنس سے ہی منگواتی ہوگی۔ سچ ہے ایسی فتنی لڑکی بنو سب کام نکلوائو اور پھر ٹھڈے مار کر زندگی سے نکال بھی دو
ہیرو کیلئے۔۔
بھئ تم سے احمق انسان نہ دیکھا۔آرام سے زندگی گزار رہے تھے جاننے کا شوق لے ڈوبا کہیں بیوہ خاتون بن کر زندگی گزاری کہیں خود غرض باپ کیلئے جنگیں لڑیں اور حاصل کیا؟ ایک منے جزیرے میں محنت مزدوری کرکے وقت گزارا۔ مطلب جب تخت پلیٹ میں رکھ کر مل رہا تھا تو کفران نعمت کیوں؟؟؟؟؟
معاون کرداروں کیلئے۔۔
تم لوگوں سے ذیادہ بے وقوف کون ہوگا جنگیں لڑ رہے ہو دوسروں کیلئے۔ زخمی ہو رہے مر رہے اور پھر آہستہ سے سب غائب ہوتے گئے انجام میں۔مطلب کوئی کام کوئی مصرف تھا تم لوگوں کی زندگی میں کم از کم وہ تو کر لیتے؟؟؟؟
ذاتی رائے۔۔
بھئ واحد ڈرامہ جس میں دس دفعہ سوچا اب ہیروئن مری اب ہیرو تو ماردو کچھ تو کرو ڈرامے میں مگر نہ جی۔ ملکہ نے تلوار اپنی گردن پر پھیر لی خونم خون ہوگئ مگر زندہ۔۔ ہیرو کا لے پالک باپ بھئ اب چونکہ سگے باپ نے ہیرو کو چھوڑ دیاتو جوابا باپ کو ہیرو نے چھوڑ دیا اور دوسرے باپ کو اپنا لیا تو اب باپ لے پالک ہوا نا؟؟ ڈرامے میں سب نے آب حیات پیا ہوا تھا۔۔بادشاہ مرا زندہ ہو کر واپس آگیا۔ لے پالک باپ تلواریں کھا کھا کر بے دم گرا انجام میں ہٹا کٹا واپس۔۔ جو لڑاکا خواتین جنگ جو تھیں سب کی سب آخر میں زندہ سلامت۔۔ وبائی مرض جس سے پورا گائوں چٹ ہو گیا اس گائوں کے کنوئیں میں دو دن پڑی رہی مگر ہیروئن مری نہیں۔ ہیرو آگے پیچھے اوپر نیچے تلوار کے زخموں سے چور اسے کندھے پر لاد کر لے جانے والے انکل شدید زخمی ہیروئن قربانی دے کر دشمنوں کے سامنے آگئ مگر ہیرو ہیروئن تو دور وہ فالتو سے ثانوی کردار والے انکل تک صحت مند ہٹے کٹے ہو کر پھرے۔۔ نہ کوئی تجسس رہا نا کوئی مرا آخر میں بس یہی انجام میں لکھنا رہ گیا تھا کہ اور سب ہنسی خوشی رہنے لگے یہاں بھی لکھاری نے مایوس نہیں کیا باقائدہ انجام میں یہ جملے بھی لکھ ڈالے۔۔ اور سب ہنسی خوش رہنے لگے۔۔
بھئ اگر تو آپوئیم آ ڈے میں منے اوپا کے تنہا رہ جانے پر دکھی ہو تو یہ ڈرامہ دیکھو۔ کم سوہیون پسند تو یہ ڈرامہ دیکھو خوشگوار انجام والے ڈرامے پسند تو یہ ڈرامہ دیکھو۔ اور اگر منطقی ڈرامے پسند تو بھی یہ دیکھو۔۔ منطق تو نہیں ملے گی مگر اب جب میں یہ ڈرامہ دیکھ چکی تو تم سب بھی دیکھو ضرور دیکھو سمجھ آئی نا۔۔

Exit mobile version