Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Tale of Nokdu first impression urdu review

TALE OF NOKDU
دو ہزار انیس کا ڈرامہ ٹیل آف نوک دو کافی اچھی ریٹنگ اٹھا رہا ہے ۔ اس ڈرامے کی کہانی دلچسپ ہے ۔ کہانی ایک زمہ دار اور بہت جانباز لڑکے کی ہے جس کے خاندان پر نامعلوم خواتین حملہ آور حملہ کرکے شدید زخمی کر دیتی ہیں تو وہ اپنے والد سے سوال کرتا ہے کہ آخر وہ نشنانے پر کیوں ہیں؟ باپ سے اچھا تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں وہ اپنی حقیقت معلوم کرنے خود نکل پڑتا ہے۔ حالات یوں کروٹ لیتے ہیں کہ ان حملہ آور خواتین کی تلاش میں وہ ایک گائوں میں جا پہنچتا ہے جسے بیوائوں نے آباد کر رکھا ہے اور وہاں سختی سے مردوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ یہ لڑکی کا روپ دھار کر وہاں جا رہتا ہے۔ کہانی مزید دلچسپ موڑ لیتی ہے جب وہ ہیروئن کو شریک راز کر لیتا ہے اور اسے بیٹی کے طور پر گود لے لیتا ہے۔ ٹیل آف نوک دو میں دلچسپی کا عنصر نوک دو کی مستقل سچائی جاننے کی کوشش اور اپنی حقیققت چھپانے کی کوشش کرنا ہے ۔دلچسپ نوک جھونک اور ہیروئن کو متاثر کرنے کی نوک دو کی دلچسپ حرکتیں ناظرین کو بہت محظوظ کرتی ہیں تو آخر نوک دو کی سچائی کیا ہے یہ جاننے کے بعد وہ کیا کرے گا ناظرین کو نوک دو کے ساتھ ہی متجسس رکھتے ہیں۔
کچھ دلچسپ تصاویر جو نوک دو کی لڑکی کا بہروپ بھرنے پر نزاکت شوخی اور شرارت کا دلچسپ امتزاج کیا خوبی سے قید کیا گیا ہے۔۔

by Desi Kimchi #kdramas #koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans

Exit mobile version