Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Tall Girl English movie urdu review

کل
Tall girl
دیکھی۔اندازہ ہوا کہ دروازے کی چوکھٹ میں سر کا جالگنا ذیادہ تکلیف دہ یے کنڈی تک ہاتھ پہنچنے سے۔ اف۔ کہانی ہے ایک بلند قامت لڑکی کی جو اپنے قد سے پریشان ہر وقت احساس کمتری کی ماری بونگی سی لڑکی ہے۔ سچ میں لمبا ہونا اتنا مسلئہ ہے اسکا کہ اقرا ء عزیز خوشی سے اچھلتی پھرے کہ پستہ قامت ہوں شکر ہے لمبی نہیں ۔ اس لمبوتری پر اتنا غصہ آیا کیا بتائوں ناشکری بد عورت۔ لڑکی۔ موصوفہ پندرہ سال کی بنی ہیں فلم میں سچ مچ پتہ نہیں ہے کہ نہیں مگر مسائل سارے 25 سالہ لڑکیوں والے ہیں انکو۔ کوئی لڑکا نہیں مل رہا ۔مل رہا تو لمبا نہیں مل رہا وغیرہ۔
کہانی پر آتے ہیں۔
یہ لمبی لڑکی بس ہر وقت اپنے لمبے ہونے پر نالاں ہے روتی پیٹتی رہتی ہے اماں ابا کا کام بس اسکے احساس کمتری کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔موصوفہ کی کالی بہترین دوست ہےجو ست رنگی بال رنگ کر خوش پھرتی ہے ایک گٹھا دوست ہے جو ہر طرح سے مر مٹا ہے اس پر مگر اسکی زندگی میں آتا ہے ایک لمبوترا لڑکا اور وہ کمینہ پن دکھانے لگتا ہے۔ بس اتنی سی کہانی ہے۔ بچوں والی معصوم سی۔ 7 پلس ریٹڈ۔سو باآسانی وقت ضائع کرنے کیلئے دیکھی جا سکتی ہے۔
کہانی سے سبق سب احساس کمتری والوں کو ملتے ہیں۔
ہیروئن کی بڑی بہن اور سائیڈ ہیروئن کیلئے۔
بھئی اس فلم میں بس تم دونوں کے پاس سب کچھ ہے سو تم دونوں فوٹیج کھانے آجاتی ہو بس۔دونوں بلا کی حسین ہیں سچ مچ۔ ہیروئنیں بن کے پھرتی ہیں او رچونکہ ان دونوں کے سوا سب کمپلیکس مارے ہیں تو آپ کو ترس آئے گا ان دونوں پر۔ خوبصورت شکل اچھا جسم اور سائیڈ رولز کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
ویسے کاربز کھانے سے روکنے کیلئے کبھی چھوٹی بہن کو اگر وہ قد میں آپ سے بڑی ہے یہ مت کہیں کہ کاربز کھاتے دیکھو تو منہ پر تھپڑ لگا دینا کیونکہ چھوٹی بہنیں موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔اور پٹ کر جیسے یہ بے چاری سائیڈ ہیروئن اپنی چھوٹی مگر بڑی بہن کو بے بسی سے دیکھتی ہے ترس آجاتا ہے۔ایک انچ چھوٹی ہوتی یا برابر بھی ہوتی تو ہیروئن نے پکا مکا کھانا تھا بہن سےجوابا۔
ہیروئن کی دوست کیلئے۔
ہم کالے ہیں تو کیا ہوا دل والے ہیں۔ہیروئن کی دوست کو یہ سبق ملتا ہے کہ احساس کمتری کی ماری سہیلی ذلیل کرتی ہے موقع ملنے پر سو اپنی دنیا میں مگن رہو۔ اور اس سے سب ان پاکستانی سانولی لڑکیوں کو سبق ملتا کہ بی بی رو پیٹ کر ڈھیر ساری بیس لگاتی ہو گورا لگنے کیلئے سیکھو اس سے کالی ہے موٹی ہے مگر اپنے جونے جیسے بالوں کو ست رنگا رنگوا کر چوٹیاں بنا کر مست خود کو ہیروئن سمجھ کے ناچتی پھرتی ہے۔ یہاں زرا سا رنگ کم ہوگا بس ساری زندگی روئیں گی ہائےمیں کالی۔ اور بلونڈ بال کرواکے نارنجی رنگ کا لباس پہن کر منہ سجا لیں گی ہائے میں پیاری نہیں لگتی
سائیڈ ہیرو کیلئے۔
اپنے ملک میں بد صورت سمجھے جاتے ہیں یا وہاں سب ہی جنوں سی قامت رکھتے ہیں تو ہجرت کرکے کسی دوسرے ملک میں چلے جائو بہت اسکوپ ہے۔ ویسے ہی جیسے یہاں پاکستان کے کالے لڑکوں پر گوریاں مرتی ہیں اور کوریا کے گورے لڑکوں پاکستانی لڑکیاں۔ ٹیپ کا بند ہوا کہ بد صورت ہو تو ملک بدل لو زندگی سیٹ ہے۔
ہیرو کیلئے۔۔
اس سے ذیادہ موقع پرست دور کی سوچ رکھنے والا محبتی سمجھدار لڑکا نظر سے نہیں گزرا کبھی کسی ڈرامے فلم میں۔
اتنا مستقل مزاج کہ لمبی قبول صورت نخریلی بدتمیز لڑکی جسکی خوبیاں بس اسی احمق کو نظر آتی ہیں پوری فلم میں مجھے نظر نہ آئیں۔ محبت بھرا دل توڑتی دوست پر غصہ اتارتی پھرتی ہے وہ بھی اپنے لمبے ہونے کا غصہ۔ خیر دفع کرو۔ ان موصوف کا قد کم ہے۔ نارمل قد کی لڑکی سامنے سے لائن مار رہی ہے انکو اچھے دل کی لڑکی مگر انکا دل قرقی ہوا وا۔ ( گوگل کرلو قرقی ویسے مطلب قلاش یہاں محبت میں قلاش ) اس سے ٹانکا فٹ نہیں کروانا بس۔خیر پوری فلم ایک بڑی سی پیٹی میں اپنی کتابیں ڈال کر پھرتے رہے آخری منظر میں بتایا اسکا استعمال اور میں عش عش کر اٹھی۔ اتنا عقلمند لڑکا۔۔ واہ۔
ہیروئن کیلئے۔
دو تھپڑ لگانے کا دل کرتا ہے اس کو۔لمبا قد میرا میں ایسی لگتی ویسی لگتی۔کوئی پوچھ لے کہ اوپر موسم کیسا تو رونا پیٹنا مچا دیتی ہے۔اس ناشکری کو بتائو چھوٹے قد کے نقصان ذرا۔ اس سے موسم کا حال پوچھتے تو چھوٹے قد والوں کو کیا کیا نہیں سہنا پڑتا۔گاڑی میں ہمیشہ آگے ہو کر یا ڈگی میں بیٹھنا ان پر لازم ہوتا کہ بڑے قد والوں کی ٹانگیں پوری نہیں آتیں ، کبھی اماں جالے صاف کرنے کی زمہ داری لگادیں تو لمبے ڈنڈے کے باوجود پلاسٹک کی کرسی لیئے لیئے پھرنا پڑتا۔لمبے دوستوں میں کھڑے ہو تو آرام سے کہنی ٹکا دیتے سر پر ، کنڈی تک ہاتھ پہنچتا نہیں اورباتیں بڑی بڑی کرتے ہو /کرتی ہو کے طعنے دیئے جاتے ہیں ،تصویروں میں ہمیشہ آگے کھڑا کردیتے بھلے باتھ روم والی چپل پہن رکھی ہو، جینز کبھی ناپ کی نہیں ملتی لوگ ہمیشہ بچوں کی طرح برتائو کرتے بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتےاف ایک ظلم و جبر کی طویل داستان لکھ سکتی ہوں میں چھوٹے قد کے نقصانات پر مگر یہ گدھی ی ی ی ی ی رو پیٹ رہی ہے لمبے ہونے پر ناشکری۔
ذاتی رائے۔
ٹھیک فلم تھی نا بہت اچھی نا بری۔دلچسپی رہتی کہ آخر میں قرعہ فال کسکے نام نکلے گا اور پھر بھی اندازہ ہو جاتا۔خیر کریٹ لیکر پھرنے کی عادت سب چھوٹے قد والے ڈال لیں تاکہ زندگی آسان ہو جائے۔ دیکھو فلم ۔کالے ہو تو دیکھو۔گورے ہو تو دیکھو۔لمبے موٹےپتلے چھوٹےکسی قسم کا احساس کمتری ہو تو دیکھو۔ دور تو نہیں ہوگا احساس کمتری مگر پتہ چلے گالوگ ناشکرے کتنے ہوتے۔

Exit mobile version