Tempted
یہ ڈرامہ جب شروع ہوا تو ہر طرف اسکا خوب چرچا ہوا۔ اور اس پر تبصرے پر میرے پیج فینز پنجے جھاڑ کر میرے پیچھے بھی پڑیں کیونکہ میں نے جوائے کو بھینس کہا۔ ایک تو اسکی خاصی اہم وجہ تھی۔ گول مٹول جوائے سے اداکاری کے نام پر ادا بھی نہیں نکلتی تھی۔ خوب معصوم بن کر جب اس نے اس ڈرامے میں چاند چڑھائے اور میرے نازک اندام اوپا کو گدھے کی طرح استعمال کرکے چڑھ چڑھ کر اسکا دو انچ قد بٹھا دیا تو غصہ فطری تھا نا میرا۔
خیر اس ڈرامے کو دیکھنے کی ناکام کوشش کی ۔ ہیرو کو کمینہ خبیث دکھایا ہے اور ہیروئن کو معصوم جبکہ ہیرو معصوم اور ہیروئن نہایت چنٹ تیز آئی ہے۔وجہ وہی جوائے۔منہ میں پان بھر کر اٹک اٹک کر مکالمے بولتی معصوم دکھائی دینے کے چکر میں مجھے تو سیدھا ہونق لگتی تو بس میری بس ہوگئ۔
لوگوں سیکنڈ میل لیڈ سینڈروم ہوتا ہے مجھے یہ ڈرامہ دیکھ کرسیکنڈ فی میل لیڈ سینڈروم ہوا۔ پہلے پہل تو یقین ہی نہ آیا یہ وہی ایکسو نیکسٹ ڈور والی لڑکی مون گایونگ ہے۔ جسکا اس ڈرامے میں بلاوجہ منہ لال کر کرکے مجھے یہ یقین دلا دیا تھا کہ کوریا میں بھی قسمت کی ماری مجھ جیسی لڑکیاں ہیں جو کبھی پیاری لگ نہیں سکتیں۔مگر نہیں میرا خیال غلط ثابت ہوا۔ ایسی حسین پیاری آئی ہے مون گایونگ اس ڈرامے میں کہ جوائے کو ہیروئن لینے پر ہدایت کار کو سو جوتے لگا کر ایک گننے کا دل کرنے لگا۔
مگر کیا یہ سب وجہ رہی ڈرامہ نہ دیکھنے کی۔ نہیں بھئ۔ہم ٹھہرے دیو مالائی ڈرائونی ہنسی مزاق والے ڈرامے دیکھنے کے دلدادہ اس ڈرامے میں ان سب کا نام و نشان ہی نہیں۔ نا کہانی کا۔ جوائے والے مناظر نکال دو تو ڈر کا عنصر بھی جاتا رہتا ۔بس ہیرو پٹاتا رہے گا مون گایونگ جلتی رہے گی اور جوائے دل جلاتی رہے گی دانت بھینچ بھینچ کر اندر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے۔
اس ڈرامے کو دیکھ کر یہ بھی انکشاف ہوا کہ جوائے اپنے دانتوں سے سخت پریشان ہے۔ حالانکہ وہ اپنی جگہ پر ہی رہتے ہیں پھر بھی اسے انکے نکل بھاگنے کا ڈر ستاتا رہتاہے۔
اور کہانئ۔ پھر وہی بات اس ڈرامے میں کہانی ہے ہی نہیں۔اگرآپکو بس لیلی مجنوں قسم کا رومان محبت ہورہی نہیں ہورہی لو ہوگئ اب کیا کریں چلو آخری قسط بنا لیتے ہیں ٹائپ ڈرامہ پسند تو یہ دیکھو۔مگر پاکستانیوں کو مشورہ اکیلے بیٹھ کر دیکھنا۔پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔ اوہو ریٹنگ رہ گئ
دیسی کمچی ریٹنگ: 1/5
1 بھی وو دوہان کی وجہ سے دے دیا قسمے۔