مجھ پر برا وقت آیا ہوا ہے۔ پے در پے میرے سب پسندیدہ ڈرامے ختم ہوگئے اور میں یوٹیوب پر مٹر گشت کرتے انڈین فلم دیکھ بیٹھی ہوں تیرا کیا ہوگا لولی یہ
Lovely۔ ہے
لنگڑی لولی والا لولی نہ پڑھ لینا🤣۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک عدد کلوٹی لڑکی سے جس کی شادی نہیں ہو پارہی اسکی رنگت کی وجہ سے۔ ہیرو رشتہ دیکھنے آتا ہے۔ ہیروئن کی جو تصویر اسے اسکی ماں کو دکھائی اس میں وہ گوری لگ رہی تھی لیکن سامنے سے دیکھنے میں الٹا توا تو دونوں گھروالوں کے درمیان ہوا دھوکا دہی پر خوب جھگڑا اور رشتہ ختم۔ ہیروئن کی ایک اور جگہ شادی طے ہوگئ۔ جہیز کے لین دین پر ہیروئن چیں بہ چیں ہو کر رہ گئ کہ ابا اپنی برسوں کی جمع پونجی اس پر لٹانے لگے تھے جبکہ اسکی ایک عدد چھوٹئ بہن اور بھائی ٹینڈا بھی موجود تھا۔ ٹینڈابے چارہ ٹینڈا شوق سے کھانے کی وجہ سے ٹینڈا ہے گنجا نہیں ہے۔ ہوا کچھ یوں شادی سے پہلے جہیز کا ٹرک چوری ہوگیا ہے اور شادی کھٹائی میں پڑنے لگی ہے یہاں ہوتا ہے ہیرو کا دوبارہ سامنا اس گھرانے سے کیونکہ ہیرو پولیس ایس ایس پی ہے اور اس چوری کا سراغ لگانا اسکی ذمہ داری ہے۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
تایا ابا کو۔
بھتیجی کو خود اپنے بیٹےسے بیاہ لو کم خرچہ ہوگا۔ چونکہ ہندو بہن بھائی سمجھتے ان قریبی رشتوں کو تو انکو تو ہزار مسلئے لیکن مسلمانوں سبق لے سکتے ہو
۔ پھپھیوں کیلئے۔
مہمان بن کر آئو بھائی کی بیٹی کی شادی میں خاص کر اگر میاں نکھٹو ہو۔ کسی کام کو ہاتھ نہ لگائو۔ ہو سکے تو کوئی ذمہ داری بھی نہ اٹھائو ایویں پھپیاں بدنام ہوتی ہیں کچھ نہ بھی کریں تو تعویز گنڈے کا الزام تو لگنا ہی ہے تو پھپیوں دور رہو میکے سے جتنا ہوسکے
۔اماں ابا کیلئے۔
پہلی اولاد عموما ابا پر جاتی ہے لہذا ابا اپنی شکل و صورت سنوار کر رکھو بلیچ کیا کرو وائٹننگ انجیکشن لگوا لو پھر بھی جینز کیوجہ سے کلوٹی بیٹی پیدا ہوجائے تو ڈی این اے ٹیسٹ تو کروا ہی لو کیونکہ اماں ابا دونوں گورے تو بچئ کالی ہوئی کیسے؟ خیر اگر قدرت مزاق کر ہی گئ ہے تو اس کلوٹی بچی کو افریقی ممالک بھجوا دو خو کو کم کالا سمجھے گی۔
بیٹے کے ماں باپ کیلئے۔
تصویر میں لڑکی گوری ہو تو گھر جا کر کالی لڑکی دیکھنے پر خاموشی سے اٹھ آئو جھگڑا نہ کرو ۔ ایسے موقع پر بولے گئے الفاظ واپس پلٹ آتے ہیں۔ساری زندگی جامن کھانے پڑ سکتے کالی چائے پینے کو مل سکتی ہے اور تو اور وہی کلوٹی بہو بھی بن سکتی ہے۔
بھائیوں کیلئے
۔ہر وقت فیس بک پر لائیو رہو ویڈیو بناتے رہو اس سے چینل مونیٹائز ہو نہ ہو وقت بے وقت چوری چکاری کا خدشہ ٹلا رہے گا۔ باقی جس بہن نے بوائے فرینڈ بنانا ہو اس نے گھر بیٹھے بیٹھے بنا لینا جس نے نہیں بنانا اس نے پورے شہر میں لڑکے کے پیچھے بائک پر بیٹھ کر گھوم کر بھی اس لڑکے کے راکھی باندھ لینی۔
بہنوں کیلئے۔
چھوٹئ بہن بنو گوری نکلوگی۔ اس فلم میں چھوٹی بہن جتنی گوری تھی اتنی ہی غیر ضروری بھی نہ بھی ہوتی تو فلم بن جانی تھی۔ مجھے تو لگتا چونکہ یہ منجھلی بہن تھی اسلیئے ایسا سلوک ہوا ۔ٹینڈے کا کردار لکھا ، لولی کا کردار لکھا اس منجھلی بہن کے لیئے کچھ لکھا ہی نہیں۔ انجام میں اسے بہن کے آس پاس تو دور فریم میں کہیں پیچھے بھئ کھڑا نہ کیا۔ یہ منجھلوں سے آخر سب کو دشمنی کیوں ہوتی ہے؟
ہیروئن کے دوست کیلئے
لڑکوں سے دوستی کرو لڑکوں سے دوستی نبھائو ۔یہ بھائی لڑکوں والی دوستی لڑکی سے نبھا رہے تھے نتیجہ وہی۔ خوب پٹے ۔ذلیل و خوار ہوئے ۔ لنڈورے بھی رہ گئے۔
ہیرو کیلئے۔
جہاں رشتہ دیکھنے جائو وہاں صرف لڑکی نہ دیکھو جہیز بھی دیکھو۔ ان بھائی نے جہیز دیکھ کر کالی لڑکی پسند کی اور آخر میں ڈھیروں جہیز کے ساتھ کم خرچ میں سجے سجائے منڈپ میں گھر سے چار لوگ بلوا کر دوسروں کے خرچے پر اپنی شادی کروالی۔ اس سے ذیادہ سستی جگاڑو شادی کوئی کر کے دکھائے بھلا۔
ہیروئن کیلئے۔
لڑکوں سے دوستی کرو۔ ہو سکے توبچپن میں ہی کسی اچھے لڑکے سے دوستی کرلو۔ بڑے ہو کر اماں ابا کو داماد مل جائے گا یا اماں ابا کو داماد نہ مل سکے تو نا مل سکنے کا بہانہ مل جائے گا۔ بندی کسی طور خسارے میں نہ رہی۔ لڑکیوں کو خوب سبق ملتے ہیں اس ہیروئن سے خاص کر اگر شادی پسند سے نہ ہو رہی ہو تو اپنا جہیز چوری کروالو خاص کر زیورات۔ وہ شادی قریب ہو تب اتناوقت تو والدین کو دو ہی نہ کہ مزید انتظام کرلیں۔ ایک بات اور۔ تایا چچا پھپو وغیرہ اگر ناراض ہیں تو خاص طور پر مزید جھگڑ لو شادی سے پہلے یہ نہ ہو کہ وہ لوگ انتظام کردیں جہیز کا۔ باقی ماموں وغیرہ کا نام اسلیئے نہیں لیا کہ ممانی ہی کافی ہوتی ہیں ماموں کو فالتوں خرچوں سے بچانے کیلئے انہوں نے امی کو جائداد میں حصہ نہیں دینا جہیز بنوا کر دیں گے ناممکن۔
ذاتی رائے۔
ایک دفعہ دیکھنے کے حساب سے ٹھیک ہے صاف ستھری تجسس بھی ہے اورکہانی میں ایسا مزاح بھی ہے کہ کھل کر ہنسی آئی ہے کئی بار۔ آخری منظر تک دیکھا بے شک دگنی رفتار میں مگر دیکھا تو تم بھی دیکھ لو
Desi kimchi ratings: 4/5
ہیرو پیارا ہی نہیں تھا۔ مطلب یہ والے انکل لڑکی کی شکل پر اعتراض کرتے اچھے نہ لگے خود کونسا پیارے تھے یہ؟