Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Cursed urdu review

دی کرسڈ۔
یہ ایک اور ڈرامہ میں نے کوریائی لوگوں کے ساتھ ساتھ دیکھ ڈالا۔ اخیر دل ہلانے دہلانے والا ڈرامہ شروع سے آخر تک کسی نہ کسی طرح باندھ کے رکھتا ہے اپنے ناظرین کو اب تک کا دوسرا ڈرامہ جس کے انجام تک میں نے اپنے اندازوں کے گھوڑے دوڑائے اور وہ بھاگتے بھاگتے تھکے بھی ۔ کہانی ہے ایک ماورائی طاقت رکھنے والی لڑکی کی جس کی طاقت ایسی ہے کہ دنیا کا ہر بندہ بشر اس قوت کو پانے زندگی میں کم از کم ایک بار تو خواہش ضرور پالتا ہے وہ ہے لعنت بھیجنے کی کوسنے کی کہانی ہے ایک بیس سالہ دو شیزہ کی۔ موصوفہ بچپن سے اپنی والدہ کیلئے سونے کی چڑیا کا کردار ادا کرتی رہیں اور والدہ محترمہ لوگوں سے پیسے لیکر انکےمن پسند نہیں من پسند درست انتخاب نہیں لوگوں کے ناپسندیدہ ترین لوگوں پر لعنت بھیجتی ہیں بلکہ بیٹی سے بھجواتی ہیں اور وہ سر درد بخار نکسیر چھوٹا موٹا حادثہ کروا کر بیمار جا پڑتے ہیں۔ اسی نہج پر کہانی چلتی تو کیا خوب چلتی ۔۔ مگر نہ جی پھرتو بہت مزے کی کہانی چلتی نا۔ نہیں چلی۔ ایک کتے کی روح جس نے انسانوں میں گھس کر انسانوں کے ساتھ وہی کیا جو انسان کتے کے ساتھ کرتے کیا خوب کیا واہ۔۔
کہانی سے بہت سے اسباق ملتے ہیں
korean 2020 drama the cursed urdu review
Add caption

ہیروئن کی امی کیلئے۔۔
انی : آپا ۔۔۔ او عقل کی بھی انی: اندھی
اچھا بھلا بیٹھے بٹھائے روزگار کا ذریعہ بنا ہوا تھا پیسے لیکر لوگوں کو لعنتیں بانٹتی رہتیں اپنا گھر گاڑی سب ہوتا الٹا خناس دماغ میں سمایا جو کتے کی روح کو اپنا بے دام غلام بنانے کی بجائے اسکو ختم کرنے لگیں مطلب اپنی روزی پر خود لات مار دی حد ہے۔ صحیح ہوا۔
صحافی باجی کیلئے
آ بیل مجھے مار اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارنا جیسے محاورے انکے لیئے بنے ہیں ۔ موصوفہ زندگی میں کوئی خوش ووش نہیں شوہر لنگڑا ہوگیا تو بے اولادی کا زخم الگ پاکستانی خاتون ہوتیں تو رو پیٹ کر دنیا کے طعنوں سے تنگ آکر ساس شوہر یا عزیز و اقارب کیلئے زبان بندی کے تعویز لینے جاتیں ہیروئن کے پاس چلو لعنت بھجوانے ہی پہنچتیں مگر یہ پہنچیں اپنے سینیئر پر لعنت بھجوانے اور چونکہ لعنت ملامت پر دل سے یقین نہ تھا سو بخار نکسیر ہڈی توڑ لعنت بھجوانے کی بجائے مرو ا ہی دیا۔ یہ پہلی موت جس کا افسوس باجی کے ساتھ آپکو بھی ہوگا۔
ایک اور سبق بھی ملتا ہے اس سے کہ
بے اولادی کا زخم دورکرنے کیلئے منحوس بچہ لے کر پال لیں اور طعنے دینے والوں بچے سے کوسوا دیں زندگی پرسکون
جاسوس شوہر کیلئے
بھئ ہر شوہر کی طرح انکو بھی بیوی کی ہر بات اڑانے کان نہ دھرنے مزاق میں اڑانےاور آخر میں پچھتانے کی لت لگی ہے۔ پہلی قسط سے جو بیوی بتاتی رہی کہ میاں میں کوسوا کر مروا سکتی ہوں یقین کرکے نہ دیا اس آدمی نے آخری قسط میں جب اپنی آنکھوں سے خون جاری ہوا تب یقین آیا اب بیوی سے بنا کے رکھنا بہت اعلی طاقت ہے اسکی لے پالک بیٹی کے پاس جہاں کوئی پنگا لیا وہاں ہاتھ پائوں مڑ جائیں گے۔۔
ولن کیلئے۔
بھئی ولن ہو ولن ہی رہو جہاں نیک پروین بننے کی کوشش کی وہیں مرے نا تم۔ بھئ کتے کی روح جسم میں پالنے والی لڑکی کو اپنا جانشین یا اپنا خون سمجھ کر اسکی جان بخش دی او بھائی کتے کی روح سہی مگر وہ لڑکی تو انسان تھی نا دکھا دیا انسانی پن بے وفا دھوکے باز لڑکی
ہیروئن کیلئے۔
نا شکری ترین عورت اتنی بہترین طاقت سے مالا مال تھیں ۔ ذرا عقل سے کام لیتیں دنیا قاتل ڈھونڈتی ہے تم مارتیں لوگوں کو سراغ بھی نہ ملتا کسی کو۔۔ بس چینی حروف تہجی میں لکھا نام تصویر اور ایک ذاتی استعمال کی شے ۔ بس کام ختم اتنے صارف ہوتے پوری دنیا میں نام ہوتا تمہارا تم سے ذیادہ عقلمندی سے تو ولن نے اس قوت کا استعمال کیا۔ یہ ساری عمر اس ولن کو مارنے کی خواہش میں پاگل ہوتی رہیں جیسے اسے مار دیا تو مس ورلڈ بن جائیں گی اور بال کٹوانے کا مشورہ کس نے دیا لمبے بالوں میں ذیادہ پراسرار اور تھوڑی سی پیاری بھی لگ جاتیں ابھی تو آدھا ڈرامہ پریشانی میں ڈالے رکھا کہ انجام میں کہیں یہ بات تو نہیں کھلے گی کہ یہ اصل میں بچہ تھی؟ یہ مزاق تھا ویسے
ذاتی رائے:اگر کالے جادو تجسس سے بھرپور ڈرائونی کہانی ڈراموں میں دلچسپی ہے تو دیکھ لو پاکستانی ہندوستانی کہانیوں سے بہتر ہے منطقی ہے ہاں آخر میں تھوڑا سا بوریت محسوس ہوگی جب تین قسطوں میں کہانی آگے بڑھے گی نہیں تو دل کرے گا لکھاری کا نام چینی حروف تہجی میں ڈھونڈنا شروع کر دو۔ویسے سچ میں دنیا کو ایسی ہیروئن یا سپر گرل کی ضرورت کئی نام تو میرے ذہن میں آرہے جن کو کوس دے اگر ہیروئن تو دنیا میں امن آجائے اور ایک لمبی فہرست ان ناموں کی جن کو کوسوا دوں تو میری زندگی میں سکون مگر ہک ہا یہ تو بس ڈرامہ تھا۔ دیکھ لو اگر میں نے دیکھ لیا جی کڑا کر کے تم۔لوگ بھی دیکھ ڈالو۔

Exit mobile version