The Haunted palace
ایک تو میری پسندیدہ ترین قسم کا ڈرامہ ، ماورائی اور ڈرائونا ساتھ ساتھ ہوائیاں چھڑکی گئ ہیں پرانے زمانے کی اف۔ بڑے عرصے بعد ڈرامہ دلچسپی سے دیکھا دو اقساط دیکھیں سوچا تبصرہ لکھوں تیسرئ بھی آگئ تو چلو اب تین اقساط کے بعد والا تبصرہ پڑھو
کہانی شروع ہوتی ہے ایک فرضی کردار سے جو کہ ایک عد دڈریگن ہے جسے کوئی انسان دیکھ لے تو آدھا ڈریگن بن جاتا انسانوں پر مصیبتیں آتیں وہ اس انسان کو ذمہ دار ٹھہراتے اور یہ آدھا ڈریگن انسان انسانوں کی نفرت سہہ سہہ کر انسانوں کا دشمن بن جاتا ہے۔ بڑا ہی کوئی وجیہہ ڈریگن رکھا مگر صرف دو اقساط نظر آئے گا۔
دوسرئ جانب ایک عاملہ دادی ہیں جن کی پوتی قدرتی طور پر بہت ہی کوئی اچھی روح ہے۔ اس بچی کی روح اگر ڈریگن کو مل جائے تو بس اسکو جانے کونسی ہفت اقلیم کی دولت مل جائے گی۔ یہ اس بچی کے پیچھے ہے کہ کسی طرح یہ بچی اسکے قبضے میں آجائے۔ اسکی دادی اس بچی کو بچاتے مر چکی ہیں گائوں پر ڈریگن کا سایہ پڑ گیا ہے گائوں والے بچی سے نفرت کررہے ہیں ایک بچہ بس اس بچئ کا حامی ہے اور بچی کو تنگ کرنے یہ ڈریگن اسکو درخت سے گروا کر ٹخنہ تڑوادیتا ہے اسکا۔
بارہ پندرہ سال بیت گئے۔ بادشاہ کا بیٹا آدم خور ہوا وا ہے بارہ سال کا ہے مگر بارہ بندے اسکو سنبھال نہیں پاتے سب کو کاٹ کھارہا ہے مگر فی الحال مرا نہیں کوئی نہ ہی ڈریگن بنا۔ بادشاہ کا مشیر خاص وہی بچہ ہے جو جانتا ہے وہ بچی خفتہ صلاحیتوں کی مالک ہے۔ اب بڑے ہو کر وہ اسکو ڈھونڈتا ہے تاکہ بادشاہ کے بیٹے پر جو جن ڈریگن سوار ہے اسکا اتارا کرواسکے۔ یہ لڑکی اب بڑی ہوچکی ہے ڈریگن اسکے ساتھ ہے۔ یہ لڑکا بہانے سے اسکو محل لے جانے لگتا ہے اور بادشاہ کے دشمنوں کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ لڑکی کے ساتھ والا ڈریگن اسکے جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔ اب لڑکی اس ڈریگن سے نفرت کرتی ہے مگر وہ جس لڑکے کے جسم میں اس سے محبت ہے۔ نیز بادشاہ کے بیٹے کے جن نے اس لڑکے کی روح کھا لی ہے۔
اف لکھتے لکھتے تھک گئی۔ یہ تین قسطوں میں ہوا ہے ہر منظر تجسس کہانی کے دلچسپ موڑ پیارا لڑکا تھوڑی کم پیاری مگر اچھی اداکارہ لڑکی بھوت چڑیلیں جادو اتارا سب سے بڑھ کر ڈریگن کا ہیرو کے جسم میں قید ہونا اور ہیروئن کا بیک وقت اس لڑکے سے محبت اور ڈریگن سے نفرت کرنا سب بہت دلچسپ فلمایا ہے مزاآرہا آج چوتھی قسط آجائے گی مگر بڑے اہم موڑ پر اختتام ہوا ہے۔ سو میری جانب سے
Desi Kimchi ratings: 5/5
اف اسکے پیچھے میں ویک ہیرو سیزن 2 شروع نہیں کیا۔