Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Kings Affection First impression urdu review

The Kings Affection First impression

یہ ڈرامی نیٹ فلیکس پر سامنے آیا دیکھ ڈالا۔کہانی عجیب سی ہے ایک بادشاہ ہیں اور انکے یہاں جڑواں پوتے پوتی پیدا ہوتے ہیں۔ اب چونکہ ولی عہد درکار ہے انکو یہ وہم۔لاحق کہ ایک لڑکی کے ساتھ پیدا ہونے والے لڑکے کو باد شاہ بنایا تو رعایا مزاق بنائے گی۔ سو حکم دے ڈالا کہ پوتی کو مروا دو۔اب پوتی کو مروانے لگے تو ماں آڑے آگئ اور جانے کیا سوئی اپنے شاہی حکیم سے کہہ کر بچی کی گردن میں پیوست کرائی کہ جب باپ دادا بچی کو مارنے آئے تو بچی سانس نہیں لے رہی تھی۔ملکہ نے کہا کہ بچی مر گئ ہے دادا ابا نے باقائدہ سانس چیک کہ مطمئن ہو کر پلٹ گئے۔ اب ہوا یوں کہ انکے جانے کے بعد سوئی نکال دی گئ اور ملکہ نے ملازم خاص کے ذریعے بچی کو شہر سے باہر نکلوا دیا۔ دا بارہ سال گزر گئے۔ایک دن شہزادہ کھیل رہا تھا کہ اسے اپنی ہم شکل لڑکی نظر آئی وہ بھی محل میں کنیز کے طور پر۔
خیر اس نے اس لڑکی کو اپنے کپڑے پہنوا کر دیکھا تو ہو بہو شہزادہ لگ رہی تھی۔ بس اس کو شغل مل گیا۔لڑکی کو شاہی لباس پہنوا کر خود شہر میں لڑکی بن کے مٹر گشت کرتا۔
اب ہوا یوں لڑکی محل میں ہی ہے تو ملکہ بادشاہ سب کو اسکی موجودگی کا پتہ لگ گیا۔ اس سے قبل کے ماں اس بچی کو پھر باہر بھجوا دیتی بادشاہ نے قتل کا حکم دے ڈالا۔ اور ملکہ کے بھیجے حفاظت پر معمور ملازم کے سامنے بچی قتل ہوگئ۔ ملکہ لاش کے پاس آئی بلک بلک کر روئی تو بچی کی گردن دیکھ ڈالی۔ پھر اور بلک بلک کرروئی۔
ظالم بادشاہ نے بچی سمجھ کر شہزادے کو قتل کروادیا تھا۔اب ملکہ کے پاس اسکے سوا کوئی چارہ نہ بچا کہ اب بچی کو بچا لے۔سو اس نے بچی کو شہزادہ بن کے رہنے پر مجبور کردیا
کہانی کا دلچسپ موڑ یہ ہے کہ یہ بچی اتنی بھی بچی نہیں اس نے ایک عدد بچہ پسند کر رکھا ہے جو اگر شہزادہ زندہ ہوتا تو اسکے خاص ملازم کا بیٹا ہے۔خیر اس بچی کا اس بچے سے ناطہ ٹوٹ گیا ہے اور وہ جوان ہو کر شہزادہ بن کے رہ رہی ہے۔
کہانی میں آگے کیا ہوگا سچی پوچھیں تو ذیادہ دلچسپی محسوس نہیں ہورہی ۔
اس کو مزید دیکھنے کی وجوہات
لڑکی جو واقعی ایسےنقوش کی حامل ہے کہ شہزادہ لگ رہی ہے پیاری بھی۔۔
لڑکا۔۔ جو بہت پیارا ہے۔۔
دونوں کی ڈرامائی ملاقات پردوسری قسط کا اختتام
اسکو نہ دیکھنے کی وجوہات
بالکل سپاٹ کہانی ہے نا مزا نہ مزاح
ہیرو ہیروئن دونوں غیر معروف سے ہیں
محلاتی سازشوں کی روایتی کہانی
ہیروئن کا پول کیسے کھلے گا۔۔ ایسے درجنوں ڈرامے بن چکے اور قسمت سے دیکھ بھی چکے۔۔
سو
Desi kdrama ratings 2.5/5

Exit mobile version