Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Queen of Tears’ Final Episode: A Disappointing Display of Prolonged and Tedious Storytelling

کوئین آف ٹئیرز

پورا ڈرامہ ایک طرف آخری دو قسطیں ایک طرف۔ یار کورینز کو منع کرو بھارتئ ڈرامے دیکھنا بند کریں سنا ہے انکے سوپ سیریل وہاں دیکھے جاتے اب وہاں کے لکھاریوں پر یہی اثر پڑنے لگا ہے۔ مطلب اتنا فضول کا ڈرامہ ڈالا کہ دماغ جھنجھنا گیا۔ ایک چھوٹی سی بات کہ ہیرو نے بچپن میں ہیروئن کو ڈوبنے سے بچایا یہ کوئی دس دفعہ سیریز میں جتائئ آخری قسط میں واقعہ پھر تازہ کیا گیا کیوں بھئ؟ اتنی تفصیل کیوں؟

پھر ولن نے سب حدیں مچا دیں۔ پہلے ہیرو کو ٹھونکا پھر ہیروئن کو اغوا کر لیا۔ ہیرو بستر مرگ سے ڈرپیں نکال کر بھاگے بھاگے بچانے پہنچے مطلب کچھ بھی یار کچھ بھی دکھا رہے

پھر اسی پر بس نہیں۔ ہیروئن ہٹی کٹی ہاتھ پیر توڑ کر اغوا ہوئئ بیٹھی رہی۔ اغوا کار کو لیمپ مارا وہ بھی ایسا کہ دو منٹ بعد بھاگا بھاگا پیچھے آیا اسکے۔ پھر اپنے ہی فارم ہائوس میں باہر نکلنے کا رستہ نہیں ملا باجی کو ہیرو کو ٹوٹئ پسلیوں اور پھٹے ہوئے کلیجے کے ساتھ انکو انکے اپنت ہی گھر سے فرار کروانا پڑا۔ پھر ہیروئن کا ہاتھ پکڑ کر برفباری میں بھاگنا پڑا۔ ٹوٹی پسلیوں کے ساتھ بھاگا بھی نہیں گیا تو ایثار و قربانئ کا مرقع ہیرو ہیروئن سے کہتا جائو تم میں آرہا ہوں۔ واہ۔ اب یہ کے ہیروئن تھی گئ نہیں۔ اب دونوں ہاتھ پکڑ کر آرہے تو ولن بھی پہنچ گیا ان سے پہلے اب بندوق تانے کھڑا ہے پیچھے سے پولیس بھی آگئ۔ ہیروئن کے قدموں میں کیلیں ٹھک گئیں قیامت تک نہ ہلے گی۔ ولن نے دنیا جہان کے مکالمے بول کر گولی ماری۔ یقین کروتلسی کا اپنے بیٹےکو گولی مارنے کا تیس منٹ کا منظر ذہن میں تازہ ہوگیا۔ ایک تو اسکے گولی مارنے تک پولیس ساکت بے حس و حرکت پڑی رہی۔ اور جیسے ہی گولی ماری ہیرو ہیروئن کے آگے آکر اپنے کندھے پر گولی کھا بیٹھا۔ واہ۔ اتنا موقع ہیرو کو مل گیا آگے آنے کا تو بہن صاحبہ بھی ذرا سا ہل جل لیتیں۔ نہ جی۔ اب ہیرو کا حال سنو

ٹوٹی پسلیاں پھٹی ہوئی انتڑیاں اور کندھے پر گولی۔ اس سب کے بعد بھی نا صرف ٹھیک ہوئئ بلکہ ٹایم ٹریول بھی کیا ہم کہاں 2024 میں کھجل خوار ہو رہے یہ پوری زندگی جی کر 2074 میں بھی زندہ ہٹے کٹے بیوی کی قبر پر پھول چڑھا رہے۔ ایسا کیا آب حیات پی لیا اس نے؟

اوپر سے پھپھو بے چاری جن کی ویسے ہی عمر ذیادہ انکے والے چار سال بعد بھی شادی تک نہ پہنچے ان سے ایسی کیا دشمنی تھی بھئ؟

ہیروئن کا بھائی۔ مطلب ایسا گدھا لڑکا تو چراغ لیکر ڈھونڈنا پڑے گا۔ اگلے کی بیوی نے دھوکا دیا واپس آئی بچہ تک اسکا نہیں پھر اپنے دھوکے کی جیل کاٹی آخر میں پھر پہنچ گئ اور انہوں نے پھرگلے سے لگا لیا۔ ایک یہ پاکستانی مرد ہیں بیوی پر شک ہوتا ہے اسکو قتل تک کر ڈالتے۔ میرا ذاتی خیال ہے کورین مرد او رپاکستانی خواتین بہترین جوڑے ثابت ہوسکتے۔ یہ کورین چھچھوری چپکو بونگی ہیروئنوں کو ٹکریں نا پاکستانی ماماز بوائے مین بے بیز تو انکو چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔

ہونہہ۔

Exit mobile version