Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Unforgettable Bro moments of Reyeoun and Choi Hyun Wook

Twinkling water melon

کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ رایون اور چھوئی ہیون ووک کی جوڑی بے حد پسند کی گئ۔ ان دونوں کو مختلف پروگراموں میں مہمان کے طور پر بھی بلایا گیا ہے۔ ایک ایسے ہی یوٹیوب کی ویڈیو میں دونوں کا جب انٹرویو لیا گیا تو باتوں کے ساتھ ساتھ ان سے تصویر بھی بنوائی گئ۔ بنیادی طور پر انکے ڈرامے کا ہی پوسٹر انکو تھما دیا گیا جسے دیکھ کر انہیں ٹیبلٹ پر تصویر  بنانی تھی ساتھ کچھ دلچسپ سوال بھی پوچھے گئے۔ چھوئی ہیون ووک سے پوچھا گیا کہ وہ ہائی اسکول کے دور میں واپس جانا چاہیں گے یا نہیں تو انہوں نے دلچسپ انداز میں صاف انکار کیا۔ وہ ابھی محض 21 سال کے ہیں تو ہائی اسکول انکا بمشکل دو تین سال قبل کی ہی بات ہے جبھی وہ ماضی کی بجائے حال میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔ رایون کا کہنا انکے بالکل برعکس تھا۔ وہ ہیون ووک یعنی ڈرامے میں اپنے والد سے چار سال عمر میں بڑے ہیں اور واپس ہائی اسکول دور میں جانا چاہتے ہیں اس دفعہ خوب دل لگا کر پڑھائی کرنی ہے۔ماضی کے سفر کے حوالے سے کہتے ہوئے ہیون ووک کا کہنا تھا انہیں پرانے زمانے کے گانے چیزیں ماحول دلچسپ لگتا ہے۔ جبکہ رایون کو نت نئی ٹیکنالوجیز اور مزید اگلے زمانے کی جدیدیت کا لطف اٹھانا ہے۔ اور سپر کنڈکٹر کی نٹیکنالوجی کے بارے میں متجسس ہیں۔

پوری ویڈیو انکی دلچسپ باتیں اور خوش گپیاں دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پردے پر انکی کیمسٹری جو دکھائی دی وہ اصل زندگی میں بھی انکے درمیان موجود ہے۔ چھوئی ہیون ووک  ای چھان کے کردار سے مماثلت رکھتے ہیں اور اسی طرح کے بے فکرے نوجوان ہیں جبکہ رایون اپنے کردار ہان ان گیول کی طرح نہایت سمجھدار اور سلجھے ہوئے نوجوان ہیں۔ 

انکی ویڈیوز دیکھتے جو ویڈیو مجھے سب سے ذیادہ پسند آئی وہ حادثے کےبعد رایون کا مشہور منظر جس میں وہ اپنے نوجوان والد کو گلے سے لگا کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑتے ہیں اسکی شوٹنگ کیسے اور کب ہوئی اسکی ویڈیو ٹی وی این نے اپلوڈ کی ہے جس کو دیکھتے میری حیرت کی انتہا نہ رہی۔

@desikimchi This scene has my heart literally. Ryeoun is just an amazing actor I must say he was flawless in this scene. That emotional break down , devastation , helplessness he was brilliant in executing such difficult emotions in one scene. Non stop emotional rollar coaster , this drama is a huge hit just due to these two fabulous actors Ryeon and Choi hyun wook. Ryeon and choi hyun wook both of them were perfect for the roles I Just couldnt imagine anyone else in these characters they both nailed it. #twinklingwatermelon #kdrama #koreandrama  #korea #kdramas #korean #drama #dramakorea #koreanactor #leeminho #love #kdramaedit #drakor #kdramalover #koreandramas #kdramaworld #kdramalovers #actor #kdramascenes #leejongsuk #kdramaaddict #jichangwook #dorama #netflix #doramas #bhfyp#kdrama #koreandrama  #korea #kdramas #korean #drama #dramakorea #koreanactor #leeminho #love #kdramaedit #drakor #kdramalover #koreandramas #kdramaworld #kdramalovers #actor #kdramascenes #leejongsuk #kdramaaddict #jichangwook #dorama #netflix #doramas #bhfyp ♬ The Only One – SOYOU

مجھے لگا تھا چھوئی ہیون ووک جو گاڑی سے ٹکرا کر اڑ کر گرا تھا اس میں انہوں نے ڈمی یا پتلا استعمال کیا ہوگا مگر نہیں سچ مچ میں ایک ریڑھی پر بتیاں لگا کر باقائدہ چھوئی ہیون ووک اچھل کر ریڑھی پر گرا اور ریڑھی سے نیچے ۔گو نیچے انہوں نے گدے لگائے ہوئے تھے پھر بھی یوں اڑ کر گرنا خاصا دل گردے کا کام تھا۔ وہیں ایک منظر نے مزید ہنسایا۔رایون کو پھوٹ پھوٹ کر چیخ کر روتے دیکھنے والا منظر اتنا اچھا فلمبند ہوا تھا کہ آنکھوں میں آنسو آگئے دراصل وہ رایون کی حد سے زیادہ اچھی اداکاری تھی۔ مجھے ہنسی آئی جب اپنے زخمی باپ ہیون ووک کو روتے روتے کٹ کی آواز پر اس نے بالکل چھوڑ دیا اور وہ کہنی کے بل بیٹھا تھا گرتے گرتے بچا مگر رایون بالکل ایسے سیدھا ہوا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ وہیں اگلے منظر کیلئے اسے رونے کا کہا گیا اس نے وہیں سے سلسلہ شروع کیا جہاں سے رونا بند کیا تھا۔ بہت دلچسپ پس منظر مناظر تھے لنک ساتھ منسلک ہے امید ہے آپکو بھی دیکھ کر پسند آئیں۔ سب ٹائٹلز ابھی موجود نہیں مگر پیوستہ ہیں شجر سے ہم۔ امید سب ٹائٹل ہے۔ 

BTS of Iconic Ryeoun and Choi hyun wook scene

“>> » Home » Budtameez Junction blogs » Desi Kimchi blogs » The Unforgettable Bro moments of Reyeoun and Choi Hyun Wook
Exit mobile version