Desi Kimchi |desi kdrama fans|

This week Desi Kimchi star Yoo In soo

کل میں ہیونگ سک کی یاد میں اسٹرانگ وومن دوبونگ سون دیکھ رہی تھی اور مجھے جھٹکا سا لگا جب اس والے لڑکے کو میں نے دوبونگ سون جن ہائی اسکولرز کی دھلائی کر رہی تھی ان میں اضافی کردار کے طور پر مار کھاتے دیکھا۔ اس بندے نے ایسے ہی تاثرات دیئے تھے جیسے اس ڈرامے میں دیئے اور اضافی یا بھرتی کا کردار ہونے اور اپنے جیسے آدھے درجن لڑکوں کے درمیان صرف تاثرات کی بنیاد پر دو سیکنڈ کا ساکت منظر بھی کھایا۔ جی یقینا اس میں اداکاری کے اتنے جراثیم تب بھی تھے کہ یہ تھوڑا سا ہی سہی خود کو نمایاں کرنے میں کامیاب ہوا مگر ستم ظریفی دیکھیئے اسکو شہرت کتنے سالوں بعد ملنی شروع ہوئی ہے 2016 میں اسٹرانگ وومن آیا تھا اس میں نہ ہونے کے برابر کردار کے بعد 2022 میں گوئی نام کا آل آف اس آر ڈیڈ میں کردار ملا اور پھر 2023 میں گڈ مدر بیڈ مدر اور ان کینی کائونٹر 2 میں کردار ملے۔ چھے سات سال بعد نام اور شناخت ملی واہ۔ یقینا یہ بندہ اس نام اور شناخت کا اہل ہے۔بس اسکو احمق کے کردار کی بجائے مضبوط ہیرو والے اور منفی قاتل جیسے کردار ملنے چاہیئے اس میں ہنر ہے ۔۔

> » Home » Budtameez Junction blogs » Desi Kimchi blogs » This week Desi Kimchi star Yoo In soo
Exit mobile version