kdrama to the beautiful you starring late suri , Shinee minhoo and urdu review by desikimchi
ٹو دا بیوٹی فل یو۔۔
یہ ڈرامہ معصوم سا ہے۔۔ معصوم معصوم سے لوگوں کیلئے۔۔ چنٹ لوگ اس سے دور رہیں۔۔
ہاں واقعی۔
تھوڑے سے خیالی دنیا میں رہنے والے صاف زہن کے رومان پرور لوگ اس ڈرامے سے خوب لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔۔
اس ڈرامے کی کہانی ڈرامائی ہے۔۔
ایک لڑکی کو ہائی جمپ مارنے والا لڑکا پسند آجاتا ہے اسکے پیچھے امریکہ سے کوریا آدھمکتی ہے اسی پر بس نہیں لڑکا بن کر اسی لڑکے ہاسٹل اور اسکول میں داخلہ لیتی ہے اور اسی کے کمرے میں رہنے لگتی ہے۔۔ اور نہ صرف اس لڑکے بلکہ اسکے اسکول کے کسی بھی لڑکے کو شک بھی نہیں گزرتا کہ وہ لڑکی ہو سکتی ہے۔۔
ہے نا معصوم سی کہانی۔۔
مطلب اسکول میں کتے تک کو پتہ لگ جاتا کہ موصوفہ لڑکی ہیں۔۔ نہیں پتہ لگتا تو لڑکوں کو نہیں۔۔ یعنی کتے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں لڑکوں سے۔۔ بھئ یہ میں نہیں کہہ رہی اس ڈرامے سے نتیجہ نکلتا یے
لڑکیوں کیلئے۔
بھئ بہت سادہ طریقے بتائے ہیں لڑکے پٹانے کے۔۔ مطلب لڑکا بن کر لڑکے سے دوستی کر لو۔۔
اور پاکستانی لڑکیوں کا لڑکا بن کر پھرنا زیادہ آسان ہے۔۔ ایک دو مہینے بلیچ مت کرو منہ۔۔ بدتمیزی سے تو تڑاخ کر کے بات کرو نہانا چھوڑ دو۔۔اپنے کام خود کرنا چھوڑ دو۔ نفاست صفائی پسندی تمیز تہزیب سب بھول جائو بن گئیں پاکستانی لڑکا ۔ مزید اگر شک سے مبرا ہونا ہو تو لڑکیوں کو رال ٹپکاتی نظروں سے گھورو۔ جا کر چھیڑ بھی دو بن گئیں پاکستانی لڑکا۔۔ ہے نا آسان سی بات
اور اگر باتھروم میں کسی سے لڑائی ہو جائے تو فلش کو پمپ کرنے والا اسکے منہ میں ٹھونس دو۔۔
یہ ترکیب پاکستان میں کوریا سے کہیں کارگر رہے گی۔۔ اس میں ولن کلی بھی نہیں کرتا مگر پاکستان میں لڑائی کے دوران اگر یہ کام آپ کریں تو اگلا گھن کھا کر ہی مر جائے گا اور مزے کی بات آپ پر قتل کا الزام بھی نہیں آئے گا۔۔
لڑکوں کیلیئے ۔
قدر کرو اپنے لڑکا دوستوں کی ۔ کتنا اپنے کام سے کام رکھتے۔ نہ وقت بے وقت مدد کرنی پڑتی نہ یہ خوف کہ انہیں اندھیرے سے ڈر لگے گا تو انکے راستے میں آنے والی اسٹریٹ لائیٹس کے بلب بدلنے کی ضرورت۔۔ نہ ہی انہیں کیچڑ سے بچانے کیلئے انکی ڈھال بننے کی ضرورت۔۔ بلکہ اگر کوئی لڑکا دوست پر کیچڑ گر بھی جائے تو دو ایک بار وہ خود ہی کیچڑ میں جا کر اچھل کود کر کے ہنستا پھرے گا۔۔ اوپر سے۔۔ نہ ہی انکو ٹھرکیوں سے بچانے کیلئے جان جوکھم میں ڈالنے کی ضرورت۔۔ یعنی راوی چین ہی چین لکھتا۔۔ مگر نہیں۔۔ مریں گے لڑکی سے ہی دوستی کرنے پر ۔۔بھگتو بھئی۔۔
معاون اداکارہ کیلئے۔۔
بھی قسمت میں معاون ادکارہ ہونا لکھا تو۔۔ حسن میں یکتا ہو ں بچپن کی سہیلی ہوں سارا وقت آگے پیچھے پھرنے ناز نخرے ہیروئن ہو کر بھی ہیرو کے اٹھانے کی عادت ہوتو بھی ہیرو نے گھاس نہیں ڈالنی۔۔ جا مرمٹنا اس نے مرد مار لڑکوں جیسی ٹنڈی بونگی موٹے ہونٹوں والی ہیروئن پرہی ہے نا حق مشقت کی۔۔ مگر یہ لڑکی عقل مند تھی۔۔ آرام سے گدھے سے لائن کھائی اور سارے بدلے لے لیئے
معاون اداکار۔۔
بھئی تمہارا کام تھا ہیروئن کی زندگی کے ہر معاملے میں مدد کرنا اسکے لیئے کتا خواری کاٹنا ہیرو ئن کیلئے ہیرو کو پٹانے میں مدد کرنا چاہے انجانے میں سہی اسکو بچاتے پائوں تڑوائو یا پانی میں کود مر جائو۔۔ ہیروئن کے آگے پیچھے پھرو۔ بس۔۔ محبت کیوں کر بیٹھے۔۔۔ تم پر مجھے اتنا دکھ ہوا کہ قسم سے اتنا با ظرف لڑکا مجھے ملتا تو دل سے قدر کرنئ تھی آخری منظر میں اسی ہیروئن کے ساتھ دوستی نبھا دی۔۔ حد ہوگئ۔۔ اف تم اتنے پیارے لگے تمہارے پیچھے مورم اسکول دیکھا سیکریٹلی گریٹلی دیکھا اور لائر اینڈ اٹس لور بھی دیکھ لیتی مگر۔۔ یار جوائے برداشت ہی نہیں ہوتی اوپر سے ملٹری چلے گئے ایک دو اچھے ڈرامے ہی کر جاتے۔۔ چلو یار زندہ صحبت باقی۔۔
زاتی رائے۔۔
یہ ڈرامہ کہانی میں شائد منطقی لحاظ سے فضول ہو مگر نبھائی اچھی طرح ہے من ہو بہت پیارا آیا ہے۔۔ ہیروئن حسب عادت بونگے منہ بناتی ہے مگر دیگر ہیروئنوں سے کہیں بہتر بچوں جیسی مسکراہٹ کے ساتھ پیاری لگتی ہے۔۔ کہانی میں مزاح ہے ڈرامہ ہے پیارے لڑکے ہیں بہت سارے لڑکے ہیں۔اچھے دل کے لڑکے ہیں۔۔دوستی نبھانے والے پیار کرنے والے معصوم معصوم سے لڑکے ہیں۔ لڑکوں کی شرارتیں ہیں۔۔ ۔۔۔ آہم۔۔
چلو دیکھ لو کوئی نہیں۔۔