Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Top 3 dramas of the week

کیا آپ متجسس ہیں میں کونسے ڈرامے آجکل د8کھ رہی ہوں؟
چلیئے آپکا تجسس فور

Suspicious partner
سسپیشیئس پارٹنر
۔
ایک ڈرامہ میں دیکھ رہی ہوں آجکل سسپیشس پارٹنر۔
اسکو اب تک نہ دیکھنے کی وجہ اسکی بونگی سی ہیروئن اور دیکھنے کی کوشش کرنے کی وجہ جی چھانگ ووک۔ شروع میں کافی دلچسپ لگی کہانی ہیروئن بونگی سی ہی وکیل ہے ہیرو بہترین ایڈوکیٹ ہیروئن صاحبہ پر قتل کا الزام لگتا ہے اپنے ہی بوائے فرینڈ کا اور ہیرو بچا لیتا ہے انہیں تو جوابا وہ ہیرو پر مرنے لگتی ہیں۔ ہیرو کا دل ٹوٹا ہوا ہے اور وہ انکاری ہیں۔ بیچ میں دو انتہائی وجیہہ لڑکے قتل میں ملوث نظر آئیں گے اور سائیڈ ہیرو جو کہ ہیرو کا دوست بھی ہے اخیر وجیہہ ہے ہسنتا رہتا ہے ہر وقت بس اسکو اگر کبھی مکمل کیا تو یہ ہونگے وجہ کہانی اتنی سست رفتار ہے کہ مجھے قسطیں دیکھ کر غصہ اور بوریت بھی ہوتی ہے آخراسکو اتنا لمبا کھینچنے کی کیا ضرورت تھی پھر اتنے وجیہہ لڑکے رکھے تھے تو اتنی بکواس کہانی کیوں ڈالی؟؟اگر جی چھانگ ووک پر کرش ہے تو یہ دیکھ سکتے ہیں آپ مجھے نہیں ہے کرش تو میرے لیئے یہ مشکل کام رہا ہے

2020 south korean drama game towards zero
game towards zero
گیم ٹو ورڈز زیرو
یہ ڈرامہ میں نے اوکے ٹائیکیون کی وجہ سے دیکھنا شروع کیا ہیروئن مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی مگر اس میں بری ذیادہ نہیں آئی ہے۔ کہانی ایک لڑکے کی ہے جو کسی کو بھی دیکھ کر اسکی موت کے آخری لمحات دیکھ سکتا ہے۔ اس ہنر کو پیشے کے طور پر اپنا کر امیر کبیر ہو بیٹھا ہے۔ہیروئن ایک جاسوس پولیس والی ہے جس کو بہت ایماندار اور پیشہ ورانہ صلاحیتیوں سے مالا مال دکھایا ہے۔ اس میں ولن بھی بہت با کمال ذہین اور اپنے پیشے کا ماہر ہے ۔ شروع میں افسوس ہوتا ہے کہ یہ قتل کیوں کر رہا آخر تک اس سے اتنی ہمدردی ہو جاتی ہے کہ لگنے لگتا ہے بالکل صحیح فیصلہ تھا اسکا قاتل بننے کا۔ تجسس بہت ہے پہلی دو سے تین قسطوں میں لگا کہانی ختم ہو نے ہی لگی ہے مگر اب 28 قسطیں ہو چلیں ہیں وہی کہانی چلے جا رہی ہے۔اسکو چونکہ میں ساتھ ساتھ دیکھ رہی ہوں تو قسطوں کا انتظار شروع میں بہت رہا مگر اب کہانی ایسی ہوگئی ہے کہ اگر قسط دیکھ لی تو ٹھیک نہیں تو نہ سہی۔بلیک ڈرامہ بھی اسی موضوع پر تھا اسکو بھی بارہ قسطوں کے بعد میں نے دیکھنا چھوڑ دیا تھا اس میں بھی میری دلچسپی کم سے کم ہوتی جا رہی ہے مگر میرا ارادہ اسے ختم کرنے کا ہے سو اس پر تفصیلی تبصرہ پھر سہی۔۔

Suspicious house maid
سسپیشیئس ہائوس میڈ


تیسرا ڈرامہ جو میں دیکھ رہی ہوں وہ ہے سسپیشس ہائوس میڈ
یہ ڈرامہ پہلئ قسط میں اتنے ڈرامائی موڑ لیتا ہے کہ جھٹ میں نے اکٹھے چار پانچ قسطیں دیکھ لیں۔ اس ڈرامے کو میں نے کئی بار گزارا کیونکہ اسکے پوسٹرز مجھے متاثر نہیں کر سکے تھے لیکن جب یہ ڈرامہ شروع کر لو توبن ماں کے بچوں کی کہانی ہے جنکا باپ بھی ذمہ دار باپ نہیں انکے مسلئے مسائل ٹین ایج بچوں کا غصہ وغیرہ اوپر سے انکی کام والی الگ ایک عجیب کردار ہے مسکراتی نہیں روبوٹ کی طرح رہتی ہے تو اس ڈرامے میں مزا آیا دیکھنے میں ابھی یہ مکمل نہیں ہوا سو تفصیلی تبصرے سے قاصر ہوں مگر فیملی ڈرامہ دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔

Exit mobile version