Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Troll netflix movie 2022 an indepth urdu review

پورا نیٹ فلیکس ٹرول ٹرول کر رہا تو میں نے بھی دیکھ لی ٹرول۔ لگا ٹرول ہی ہوا ہے میرے ساتھ۔ نارویجن فلم ہے اور اسے دیکھنے پر انکشاف ہوا ناروے تو بڑا پیارا ہے بھئ۔ نہیں ابھی میں نے قدرتی مناظر کی ہی بات کی ہے اور ذرائع آمد و رفت ۔ اگر میں شہباز شریف ہوتی تو پکا ایسی یو ایل اور کے کی شکلوں والی سڑکیں بنوانے کا حکم دے ڈالتی بڑا پیارا لگتا ہے شہر ہوائئ منظر سے۔ مگر وہاں بھی لگتا کرپشن بہت ہوتی ہے۔ فلائی اوور سڑکیں ایسے گتے کے بنے تھے کہ انگلی کے اشارے سے ٹوٹ پھوٹ گئے۔ اور یہ سب کیا ٹرول نے۔ مطلب ٹرول بنایا انہوں نے ایک خیالی عجوبہ انسان نما مخلوق جو ہزاروں سال قبل زمین پر عیش و عشرت کی زندگی گزارتے تھے کہ انسان آگئے۔ ویسے اتنے پیارے انسان آئے تھے حق بنتا تھا انکا رہنا مطلب ہیروئن کو دکھایا اسکی چالیس کی عمر میں مگر کیا غضب کی حسین لڑکی ہے نیلی آنکھیں بھورے بال گورے گال گالوں پر پڑتے گڑھے، آہ۔یعنی ناروے کی لڑکیاں خوبصورت ہوتی ہیں او رلڑکے اگر ہوتے تو مجھے نہیں پتہ فلم میں تو عجیب جھڑوس ہی بھرتی کیئے۔ کہانی پر آتے ہیں۔
کہانی شروع ہوئی ایک بابا جی سے جو اپنی نو عمر بیٹی کے ہمراہ پہاڑ پر چڑھ کر اسے الو بناتے ہیں اور کہتے ہیں سامنے والے پہاڑ در اصل ٹرول ہیں جو دھوپ لگنے اور الا بلا سے پتھر کے بن گئے ہیں۔ بچئ نے وہی کہا جو کوئی ذی ہوش بچی کہتی مجھے تو نظر نہیں آرہے تو بابا جی بولے آنکھیں بند کرکے دل کی آنکھ سے دیکھو۔ لوگ اسی پر یقین رکھتے ہیں جسے دیکھتے ہیں جبکہ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ جس پر آپ یقین رکھتے ہیں اسے دیکھ سکتے ہیں۔واہ۔ بس یہی فساد کی جڑ ہوا۔ ایک سرنگ کھودنے پر ایک ٹرول جاگ اٹھا ۔او رپھر جاگ اٹھا ہے سارا وطن ساتھیو۔۔ آہم۔ کچھ بس ایسا ہی ہوا۔
کہانی سے سبق نہیں اسباق ملتے ہیں۔
بھرتی کے کرداروں کیلئے۔
بھئ چاہے سرنگ کھود رہے ہو ، احتجاج کرتے ویڈیو بنا رہے ہو، یونہی اپنے گھر میں بیٹھے کافی پی رہے ہو یا ہیلی کاپٹر اڑاتے پھر رہے ہو خواری کتے والی موت مقدر ہے تم لوگوں کا۔ کہیں سے کوئی عجیب الخلقت مخلوق آئے گی اور پیر رکھ دے گی تمہیں بشرطیکہ کہ تم ننھے بچے ہو اور تم پر ہیلی کاپٹر گرنے لگا ہو تو اگر آپ بھرتی کے کردار ہیں تو ننھے بچے بنیں اور دعا کریں آپ پر ہیلی کاپٹر گرنے لگے۔
بچوں کیلئے۔
ابا کا ہاتھ تھام کے نہ بھی رکھو تو ابا نے خود ڈھونڈ لینا کہاں ہو تم۔ ہاں ٹرول دیکھو یا ٹرول کا مجسمہ بس دیکھ کر آگے بڑھ جائو کھڑے ٹکٹکی باندھ کے نہ دیکھنےلگو کوئی پیاری چیز دیکھ لو اب ہیلی کاپٹر سے بچ بھی گئے تو خواب برے آئیں گے ہی ایسی منحوس شکل دیکھنے کے بعد۔
وزیر اعظم کیلئے۔
کٹھ پتلی ، نااہل ، نالائق، بد دماغ بدتمیز بنو لاڈلے کی طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھو ، قوم کے آگےتقریریں کرو کہ ملک پر جو اب مشکل ہے ایسی پہلے کبھی مشکل نہیں پڑی ، سو ہم اسکے لیئے تیار ہی نہیں ہیں آپ سے گزارش ہے شہر خالی کردیں ہمارے لیئے او رحکومت فوج کے حوالے کردو پھر چاہے وہ پورا شہر توپ کے گولے داغ کر اڑا دیں ، ساری فوج کے چھوٹے رینک کے افسران خود ساختہ جنگوں میں مروا دیں ، ملٹری آپریشن کے نام پر بے مقصد فوجیوں سے گولیاں پڑوائیں شہر کا شہر خالی کرکے خود آرام سے ایک کونے میں بیٹھ کر دیکھیں کہ سب تباہ ہو گیا ہے اب کسی سویلین کے حوالے کردیں انتظامی معاملہ وہ سنبھال لیں گے۔ ( سنبھال لیا بھی)۔ حالات و واقعات کی ناروے کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے کسی قسم کے حالات و واقعات سے مماثلت کی ذمہ دار ایڈمن نہیں۔ مجھے ویگو بالکل اچھی گاڑی نہیں لگی اتفاق سے بیٹھنا ہوا ہے میرا بھی اندر بیٹھ کر باہر کی دنیا دسترس سے دور اچھا چھوڑو۔۔
فوجی کیلئے۔
لڑکی دیکھ کر فوجی اصول بھول جائو لڑکی کے حکم پر چلو ۔ موصوف نے جو جو کانڈ کیئے ہیں نا ایک لڑکی کے پیچھے اپنے ملٹری آپریشن میں ساتھ لیکر چلے گئے اسکے کہنے پر پوری بٹالین کٹھ پتلی بنا دی اس لڑکی کے احکام کی تعمیل کیلئے اس کیپٹن کو جنرل ونرل تو دور پہلی فرصت میں کورٹ مارشل کا سامنا کرنا چاہیئے۔
سویلینز کیلئے۔
بھئ اگر آپ سیویلین ہیں پھر کوئی منسٹر ہی کیوں نہ ہوں مکے لاتیں گھونسے کھانے کو مل سکتے ہیں۔ وہ بھی ملٹری والیوں سے۔ انکا پیکج اچھا ہے منسٹر کی سطح پر جوتے لاتیں مکے مارنے جنرلز نہیں آتے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بس چھوٹے موٹے اہلکاروں سے ہی کام چلا لیا جاتا ہے۔
وزیراعظم کے مشیران کیلئے۔
ہمیشہ اس وقت مشورہ نہ دیں جب آپکو مشورہ دینے کی ضرورت ہو اور اچھا مشورہ کبھی نہ دیں ورنہ نوکری چھوڑنی پڑے گی۔ ایسا ہی ہوتا ہے نا ہرجگہ؟ انکی زندگئ ویسے نوکری چھوڑ کر بن گئ۔کیسے؟ دیکھ لینا فلم میں۔
بابا جی کیلئے۔
اگر آپ بڈھے بابے ہیں تو ہیرو نہ بنیں۔ انکے لیئے بس اتنا ہی سبق ہے۔
ہیروئن کیلئے۔
اگر آپ ہیروئن ہیں تو آپ کے گرد کہانی گھومے گی نہیں ناچے گی پھر چاہے آپ دور دراز گائوں میں گوبر میں ہاتھ لتھڑے بیٹھی ہوں آپ کو اڑن کھٹولہ اڑا کر وزیر اعظم ہائوس پہنچا دے گا وہاں آپ فلم دیکھتے ہوئے ملک کے منتظمین  کے ساتھ گفت و شنید بھی کر سکیں گی۔ موصوفہ سب کو عقل دیتی ہیں خود انکی عقل گھنٹیاں بجانے تک محدود رہی۔ اور یہ گھنٹی اس وقت تو بجی ہی نہیں جب ان پر ٹرول پائوں رکھنے لگا تھا۔ بنیادی طور پر یہ لڑکی ہیروئن ہی ہے ورنہ اسکا بچنا مشکل تھا۔
ٹرول کیلئے۔
اکیلے رہ گئے ہو ؟ مر جائو نہیں تو مار دیئے جائو گے ۔ ٹرول دل کے اچھے ہوتے ہیں کسی ماں کے نوجوان  بچے کو فنگر چپس سمجھ کر چاٹ جاتے ہیں اور ہیلی کاپٹروں کی تالیاں بجا کر دل بہلانے کا ساماں کرتے ہیں۔ ان میں بچپنا کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ نوے فیصد بچوں کی طرح  جن کو انکے والدین ٹینک توپ کا کھلونا دلاتے ہیں یہ بھی شوقیہ ٹینکوں کو زمین پر پٹخ کر انکی مضبوطی کا اندازہ لگاتے ہیں۔ اور اپنے کسی اپنے کی کھوپڑی تو بڑے شوق سے مٹھی میں بھرکر پھرتے ہیں۔ ہوئے نا معصوم ذہن کے دل کے اچھے ٹرول جنکا کام مسیحی خون سونگھناہے او رمزے لیکر چاٹ جانا ہے۔
ہم سب کیلئے۔۔
پاکستانیوں نیٹ فلیکس کم دیکھا کرو بھئ۔ سب نے ہی سبسکرپشن لے رکھی ہے۔ کوئی بات ہے بھلا۔ نارویجن فلم کو ٹرینڈنگ دے دی؟ اتنے فارغ بلکہ ٹرول ہی ہو تم سب۔ اب مونیکا او مائی ڈارلنگ بھئ بار بار آرہی ہے سامنے ذرا مجھے انڈین فلموں میں دلچسپی نہیں مگر دیکھنی پڑ جانی ہے جتنا تم لوگ انکو ٹرینڈنگ پر لاتے ہو۔ ویسے میں 9 دسمبر کا انتظار کر رہی ہوں ۔ منی ہائیسٹ کوریا کا سیزن ٹو آنا۔ سچ میں اصل سیزن سے بہتر او رمختصر ہے یقین کرو میرا۔ اس فلم کیلئے ریٹنگ
Desi kimchi ratings 3.5/5
یار اچھی کوشش ہے۔Godzillaیاد دلا گئ مگر گاڈ زلا کے آگے یہ فلم کچھ بھی نہیں کیا غضب فلم تھی۔ آہ جانے کونسی ویں دفعہ دیکھنی پڑ جائے گی اب مجھے۔

Exit mobile version