Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Most Cringe-Worthy Fact About Trolley First Episode Urdu Review

Trolley..
ٹرولی دیکھا او رلگا ٹرول Troll سے نکالا ہے ٹرولی۔ ہاں سچی۔ خیر اب تو تین اقساط دیکھ لی ہیں اور چوتھی دیکھنے میں ایک دو دن اور لگا دیئے تو یہ بھی ان درجنوں ادھورے ڈراموں میں سے ایک بن کے رہ جائے گا ۔ کہانی ہے ایک عدد آنٹی کی جو گھر کے سب کام کرتی ہیں کاکا خودی اور ساتھ ساتھ اپنی چودہ سالہ بیٹی سے ڈانٹ بھی کھاتی ہیں۔ انکا پیشہ احمقانہ ہے۔ اس سے مجھے یہ بھی پتہ لگا کہ کوریا میں ردی بیچنے کا کوئی رواج نہیں۔ آپ خود دیکھ لیں ستر اسی سالہ بوڑھے بوڑھیاں جھکی کمر کے ساتھ کوڑے میں سے کاغذ چنتے پھرتے ہیں مگر کوئی گھر انکو اپنے گھر کا فالتو ردی کاغذ بیچتا نظر نہیں آتا۔ وجہ؟ یہی آنٹی جن کو آنٹی کہتے دل دکھ رہا ہے اتنی بڑی ہو گئ یہ ابھی کل کی بات لگتئ ہے بوائز اوور فلاور میں لی من ہو کو ہائی ککیں مارتی تھیں یہ خیر۔ یہ آنٹی کام کرتی ہیں لوگوں کی پرانی کتابوں کاپیوں کارڈوں کو محفوظ کرنے کا انکو دوبارہ قابل پڑھ بنانے کا وغیرہ۔ اب بتائو کیا آمدنی ہوتی ہوگی انکی؟ بس ایک کارڈ بناتےہوئے انکی صارف ایک خاتون نے پوچھ لیا کہ آپکو اپنی بیٹی او ربیٹے میں بیٹی سے ذیادہ محبت ہے نا اور یہ سوچ میں پڑیں مگر بولا یہی کہ نہیں دونوں بچے برابر پسند ہیں۔ اب اگر کوئی پاکستانی آنٹی ہوتیں تو سوچے بنا کہتیں ظاہر ہے بیٹا مگر یہ کورین آنٹی کو دیکھو انکو بیٹے سے شکوے شکائیتیں تھیں اتنی کہ دل میں پتہ چل گیا انکو کہ بیٹی ذیادہ پسند ہے۔ اب حال سنو بیٹی صاحبہ نے اسکول کی جانب سے بھیجے جانے والے ایک تعلیمی دورے پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر گھر سے بھاگ جانا مناسب سمجھا۔ ان خاتون کے میاں چھوٹے موٹے اسمبلی کے رکن ہیں او رشریف انسان ہیں۔ انہوں نے کسی سرکاری مدد لینے سے انکار کیا مگر بیوی کی مامتا جاگ گئ اور کہا سرکاری مشنری استعمال کرو اگر کر سکتے ہوخیر کر لی گئ استعمال۔ اب پولیس والے اور اماں ابا ساری رات کتا خواری کاٹتے رہے کہ بیٹی مل جائے کہ انکو قسط کےآخر میں پتہ چلا کہ انکی ناپسندیدہ اولاد ڈوب مری وہ بھی نشہ آور پڑیوں کے ساتھ۔ اب اگلی قسط میں اس اولاد سے حاملہ ایک لڑکی انکے گھر آن ٹپکی ہے ساتھ ساتھ بیٹئ بھی واپس آگئ۔ ایک اختیارات کے ناجائز استعمال کا اسکینڈل بھی۔ اب اس اسکینڈل سے نجات کیلئے انہوں نے استعمال کیا ایک اور اسکینڈل کا ۔ ہر قسط میں رکن قومی اسمبلئ صاحب خود کو بچانے کیلئے بولے گئے جملوں کی پاداش میں ایک عدد جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ناظرین کو۔ تین قسطیں دو لاشیں اور تین اسکینڈل ساتھ دکھی خاتون کے ماضی کی جھلکیاں اور اگلی قسط میں اس انکشاف کے ساتھ کہ وہ لڑکی جو انکے مرحوم بیٹے سے حاملہ ہونے کا دعوی رکھتی ہے دراصل جھوٹی ہے یہ ڈرامہ کچھوے کی رفتار سے چلتا جا رہا ہے بیس کے قریب اقساط اوپر سے ہیروئن یے نام پر وہی موٹے منہ والی لڑکی جو ریوینج آف ادرز میں سفید جھاٹے بال بنائے پھری Island میں نفسیاتی محبوب سے پٹتی رہی اب اس میں بھی باب کٹنگ کرائے پکا سپاٹ منہ بنائے ایک ہی انداز میں مکالمے بولتی نظر آتی ہے ۔ یار یہ نیٹ فلیکس والوں کا مسلئہ کیا ہے چار شکلیں لے لیتے انہی کو گھماتے پھراتے رہتے اپنے سیریلوں میں کیوں بھئ؟ خیر دیکھ لو پاکستانی انڈین ڈراموں کا ملغوبہ ہے یہ ڈرامہ سو دیکھ لو تم سب بھی آخر پینٹ ہائوس بھی بڑے شوق سے دیکھتے پھرے ہو اسکے سب سیزن دیکھے تو اس میں کیا حرج ہے۔
Desi kimchi ratings 3/5
ایویں ہی دیا ہے 3 دل نہیں کر رہا

Exit mobile version