hidden love
کے بعد پاکستانیوں نے بنایا کبھی میں کبھی تم کہ جس میں مسلئے ڈالنے پڑے فالتو رومانس دکھانے کیلئے تو کورین کیوں پیچھے رہتے ۔بنا ڈالا Serendipity ‘s embrace.
محبت ہوگئ ہے ، محبت مل گئ ہے ، محبت میں اور کیا کریں، ٹھہرو پہلے محبت کرتے ہیں، محبت میں جدائی آگئ ، اب محبت کو واپس پانا ہے۔
ان فالتو موضوعات کے بھنور میں ایک گٹر میں پھنسے ہیں ہیرو ہیروئن ( مزاق نہیں سچ مچ گٹر میں پھنسے ہیں) اور ارد گرد کے کردار آجاتے فالتو فوٹیج کھانے ایسے ڈرامے دیکھ کر سوچتی ہوں سنگل ہی ٹھیک ہوں۔
کہانی پر آتے ہیں۔
ایک عدد انتیس سالہ خوش پوش نوجوان امریکہ میں دس سال رہنے کے بعد کوریا آیا ہے۔ آکر کسی سے ملنے گیا ہوٹل میں وہاں ہیروئن صاحبہ اسے اپنی ڈیٹ سمجھ کر آملتی ہیں۔ یہ انہیں دیکھ کر ہکا بکا۔ ہیروئن کی غلط فہمی جلد دور ہوجاتی ہے وہ معزرت کرکے اٹھ جاتی ہے۔ ہیرو کی ڈیٹ پہنچتی ہے تو اسے بتاتا ہے کہ یہ ہیروئن اسکی دس سال پرانی ہائی اسکول کی ہم۔جماعت رہ چکی ہے۔ جس پر اسکی ڈیٹ حیران ہوتی ہے کہ ہیروئن نے پہچانا کیوں نہیں۔ خیر اسی دن رات کو گاڑی چلاتے انہیں ہیروئن صاحبہ بس اسٹاپ پر ملتی ہیں یہ انکے پیچھے ایک اسٹال سےجہاں وہ کھڑی کھانا کھارہی ہے خود بھی کھانے لگتے پوچھتے کہ پہچانا کیوں نہیں ۔ہیروئن صاف جواب دیتی ہے پہچان لیا تھا۔ یہ پوچھتا ہے مجھے یاد کیا اس پر ہیروئن جو بھرا گھونٹ فش سوپ کا لیئے تھی اسی پر الٹ دیتی۔ثابت ہوا دس سال سے ہیرو انکے عشق میں دیوانے ہیں وہ کسی اور کے عشق میں تب دیوانی تھیں اور انکی بہترین سہیلی ان بھائی کے عشق میں دیوانی تھی۔چار قسطوں میں ہیروئن کا پرانا عاشق واپس آچکا ہے ہیروئن ہیرو کے لیئے دل میں زبردستی نرم گوشہ پیدا کرچکی ہے سابق عاشق سے بلاوجہ نفرت کررہی ہے ہیروئن کی سہیلی یہ جان کر کہ ہیرو ہیروئن پر مرتا ہے قربانی دیتے انکی راہ سے ہٹ چکی ہے۔
اور ہیرو ہیروئن ایک عدد گٹر میں پھنسے ہیں بلکہ یوں کہیں ماضی میں کبھی پھنسے تھے اب اسکی یاد میں پھنسے ہیں۔
ہیرو ایک ایک دوست ہے پیارا انکل ہیں اماں بھی شائد ہیں مگر وہ بس مسڈ کال اور پیغام تک محدود ہیں۔ ہیروئن کی سہیلی کا بھی عاشق موجود ہے مگر یہ سب ہیرو ہیروئن کی پیار کہانی میں ایسے ہی ہیں جیسے کچن کی چھپکلی۔
سامنے ہو تو ہی بس ٹینشن ہوتی ہے جہاں کسی دراز میں گھسی آپ آرام سے اپنا کام کرتی جاتی ہیں۔
Desi kimchi ratings: 3/5
کیونکہ چار قسطیں دیکھ لیں میں نے ۔ جب ہڈن لو پورا اور کبھی میں کبھی تم کی چھے آٹھ اقساط اورکل ہم دونوں کی دو اقساط دیکھ لیں تو ان سب سے تو لاکھ درجے بہتر ہی لگا مجھے یہ ڈرامہ سچئ۔