Desi Kimchi |desi kdrama fans|

12 Reasons Un Canny Encounter Kdrama First Urdu Review Will Change the Way You Think About Everything

Un canny encounter
یار یہ ڈرامہ مجھے فارغ سا لگا تھا مگر جب میں نے چار قسطیں ہو گئیں تو دیکھا اور اکٹھے ہی چاروں قسطیں دیکھ لیں۔ کہانی دلچسپ ہے شروع ہوتی ہے ایک جاسوس کی موت سے اونچی عمارت سے گرنے لگتا ہے خوب ڈھیر ساری جنگ و جدل کے بعد اور گرنے سے پہلے اپنے ساتھی کو فون کرتا یے کہ ہو شیار رہو میرے پیچھے دشمن آچکے اب یقینا تمہاری باری یے۔ساتھی میاں خود بھی پولیس والے ہیں انکی بیوی بھی پولیس والی ہے اسکےاور سات سالہ بیٹے کے ہمراہ سسرال سے واپس آرہے ہیں کچھ سمجھ نہیں پاتے اور سگنل پر کھڑے ہوتے ہیں کہ ٹرک آکر انکو کچل دیتا ہے۔والدین بچے کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ جاتے ہیں اور بچہ کی ٹانگ خراب ہو گئ ہے گیارہ سال بیت گئے بچہ اب جوان ہے اور لنگڑا کر چلتا ہے اسکے دو بچپن کے دوست ہیں۔
اب دوسری کہانی ایک نوڈلز کا ریستوران ہے جس میں ایک ادھیڑ عمر مرد و عورت اور ایک نوجوان دوشیزہ کام کرتے ہیں انکو اچانک ایک بلاوا آتا ہے جس پر سب چھوڑ چھاڑ کر کسی کو پکڑنے نکل پڑتے ہیں۔ انکا چوتھا ساتھی ایک اور بڈھے انکل ہیں۔ان چاروں میں عام انسانوں سے کئی گنا ذیادہ طاقت ہےاور جب یہ کسی بد روح کو پکڑنے نکلتے ہیں تو ایک رنگین حصار بندھ جاتا ہے انکے علاقے میں اس حصار کے اندر یہ ناقابل تسخیر ہیں۔ اب معاملہ یوں ہے کہ انکے قصبے میں بد روحیں دندناتی پھرتی ہیں انسانوں پر قابض ہو کر انکو قتل پر اکساتئ ہیں اور جب قتل ہو جاتا تو وہ لاش سے روح کھا جاتی ہیں جس سے انکی طاقت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ پہلا ہی انکا شکار تیسرے مرحلے کی طاقتور بدروح ہے جو بہت سے انسان کھا چکی ہیں۔ انکا کام ایسے انسانوں کو پکڑ کر بدروح کو عالم بالا اور انسان کو جیل پہچانا ہےلیکن پہلے ہی مرحلے میں ناکام ہوتے ہوئے انکا ایک ساتھی مر جاتا ہے جس کے اندر سے روح قبض کرنے پر معمور ایک خاتون نکل کر سیدھا جا گھستی ہیں اور پیارے منے ہیرو کا ہئیر اسٹائل سیدھے چمکتے بالوں سے بے ڈھنگے گھنگھریالے بالوں میں بدل دیتی ہیں۔ اب اتنی کہانی بہت ہے باقی خود دیکھ کر مزے اڑائو۔
ڈرامے کی دلچسپ حقیقتیں
ہیرو اور ہیروئن اصل میں ہم عمر ہیں مگر ہیرو 18 سال کا بنا ہوا ہے اور ہیروئن 24 🤫
ہے نا مزے کی بات؟

ہیرو ایکدم ہی اونگے بونگے سادے لڑکے جو عمر سے کہیں کم لگتا ہے سے جو کسرتئ جسم کا مالک بن کر خوب ایکشن مارتا ہے تو مجھے اچھا لگ گیا 😛
ہیرو کو ہر وقت تنگ کرنے والا لڑکا بھی بڑا پیارا ہے 🤩
ڈرامہ کے مطابق سب قتل و غارت شیطانی قوتوں کی کارستانی ہے سو ایویں ہم انسانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے پھرتے ہیں۔☺
ڈرامے میں کومہ میں جانے والوں کو جتنے فوائد ملتے ہیں اس کو دیکھ کر ایک آدھ ایکسیڈنٹ کروانے کا خود بخود دل کرنے لگتا ہے
اور ایک عدد کنگھا لیکر سب کے بال درست کرنے کا بھی

Exit mobile version