Site icon Desi Kimchi |desi kdrama fans|

VED|Madness in Love: VED’s Fiery Tale of Passion and Pain

            Ved: A Marathi Melodrama That Burns Slow but Deep

              کچھ کچھ ہوتا ہے 

              کس نے نہ دیکھی ہوگی۔ بچپن میں  نہ بھی دیکھی تو نیٹ فلیکس پر تو دیکھی ہوگی کچھ نے دو سے ذیادہ دفعہ دیکھی ہوگی۔اگر ٹینا کو 8 خط لکھنے کا موقع نہ ملتا وہ سیدھا حافثے میں مرجاتئ اور راہول انجلی سے ہی شادی کرکے ٹینا کو یاد کرتا ہوتا تو کیسی فلم ہوتی۔ یہ سوچ رتیش دیش مکھ کو آئی اور موصوف نے جانتے بوجھتے کہ یہ شاہ رخ  کسی بھی زاویئے سے نہیں لگتے ہیں پھر بھی کچھ کچھ ہوتا ہے کا حصہ دوم بنا ڈالا نام رکھا

                * وید*

              کہانی تو پتہ لگ گئ اب سیدھا سبق پر آتے ہیں۔کہانی سے سبق ملتے ہیں

              ناخلف اولاد کی اماں کیلئے

              مت مرو ایویں میاں نے لاڈ پیار کرکے ناخلف اولاد کو مزید ناخلف اور خبیث بنا دینا۔

              ناخلف اولاد کے ابا کیلئے۔

              بیوی بیٹا پیدا کرکے مرگئ تو اس سے اگر یہ وعدہ کر بھی لیا ہو تو کہ کبھی ہاتھ نہیں اٹھائوگے اولاد پر تو بھی چونکہ بیوی مرچکی ہے اب اس وعدے کو توڑنے پر آ آ کر ڈرانے سے رہی روک کوم فلم میں تو اپنے بیٹے  کو ٹھونکو پیٹو مار مار کر سدھارو تاکہ کسی کی بیٹی کا جینا حرام نہ کرسکے۔ جو تھپڑ انکل نے آخری منظر میں لگایا وہ پہلے میں لگا لیتے تو فلم دو گھنٹے سے اوپر نہ جاتی۔

              سائیڈ ہیروئن کیلئے

              ٹکرانا بند کرو اور پردہ شروع کردو حادثے میں نہیں مروگی۔  بی بی نے پوری فلم میں سوائے فوٹیج بڑھانے کے کوئی کام نہ کیا۔ ابا غنڈوں سے تعلق رکھتے تھے مگر چونکہ ابا تھے غنڈے گھر سے دور رہتے تھے جہاں انہوں نے ہیروکو پٹانے کا موقع دیا ولن کی نظر پڑ گئ۔ ویسے انہوں نے ٹینا سے ذیادہ پکا کام کیا۔ بیٹی کی پرورش  کا انتظام کرکے مریں۔

              ولن کیلئے

              دنیا میں بھری پڑی ہیں لڑکیاں انڈیا میں بھی بہت ہیں ایک چھوڑ ہزار ملیں گی نہیں تو پاکستان آجائو یہاں تو غیرت کے نام پر مار مار کر بھی کل آبادی کا باون فیصد ہیں بلا وجہ سٹے باز سے غنڈہ گرد بننا پڑا تمہیں لڑکی پھر بھی نہ ملی۔

              ہیرو کے سسر کیلئے

              محلے کا کوئی لڑکا ذہر لگتا ہو اسکی ہر بری قبیح حرکت پکڑ لیتے ہو تو پہلی فرصت میں محلہ چھوڑ دو۔ تاریخ گواہ ہے کہ وہ لڑکا جو تمہیں زہر لگے گا بیٹئ نے اسی کو داماد کے طور پر سامنے لا کھڑا کرنا ہے۔  انکے ساتھ بھی یہی ہوا۔

              ہیرو کی ساس کیلئے

              بہن اوپر جا کر ہیرو کی ماں سے دوستی کرلیتیں ان آنٹی کی تصویر کو تم سے ذیادہ فوٹیج ملا فلم میں۔ بے چاری آنٹی اگلی بار ہیرو کی ماں کا کردار لینا چار مکالمے ذیادہ مل جائیں گے۔

              ہیرو کیلئے

              لڑکی بس اور ٹرین ایک چھوٹ جائے دوسری مل جاتی ہے۔ یہ بھائی شاہ رخ کا راہول بنتے بنتے دیوداس بن گئے حالانکہ کچھ کچھ ہوتا ہے میں دیوداس نہیں تھا۔

              سائیڈ ہیروئن کی بیٹی کیلئے

              اماں ابا ٹپک جائیں تو نانا سے اتنی بدتمیزئ کرو انکو نام لیکر پکارو بجائے نانا کہنے کے  دیکھنا ماما کے سابقہ بوائے فرینڈ مل جائیں گے بیک اپ میں والدین کے طور پر۔ 

              ہیرو کی بیوی کیلئے۔

              شوہر نکھٹو ہو کماتا دھماتا نہ ہو، شراب کی لت لگی ہو تو اگر وہ ہاتھ نہیں اٹھاتا تو ٹھیک ہے گزارا کرو اور ہوسکے تو اسکی سابقہ محبوبائیں ڈھونڈو کوئی مر مرا گئ ہو تو دعا کرو اسکا شوہر بھی ساتھ لڑھک جائے نہیں تو سپاری دے کر مروادینا اب اسکی اکلوتی بیٹی کو گود لے لو باقی میاں سے تعلقات وہی بچی ٹھیک کروادے گئ نوکری بھی لگوا دے گی۔ لیکن اگر سابقہ معشوق کا بیٹا ہو یا ایک سے ذیادہ اولاد ہو تو اسکے ابا کی سپاری نہ لینا باقی بچوں کو کون پالے گا؟

              جنیلیا اور رتیش دیش مکھ کیلئے

              بہن بہت عرصہ اسکرین سے دوری نے تمہاری اداکاری کی صلاحیت سخت متاثر کی ہے۔ پہلے کونسا بہت اچھی اداکارہ تھیں جتنی تامل فلمیں دیکھیں ہاتھ نچا نچا کے مکالمے بولے وہ بھی منہ میں پھنس پھنس گئے اب تو رونا بھی بھول گئ ہو۔ آخری منظر میں تم روئیں مجھے ہنسی آگئ  

              رتیش بھائی آپ کبھی بھی شاہ رخ جیسے چاکلیٹی ہیرو نہیں رہے نا سلمان خان جیسے ہر فن مولا ۔ آپ نے جو دبلے فاقہ زدہ جسم کے ساتھ غنڈے اٹھا کر پھینکے کلین شیو ہوتے تو ٹھیک ٹھک مسخرے لگتے بالوں نے پھر آپکے تاثرات ڈھانک لیئے تو بچت ہوئی مگر آخری منظر کیلئے جو مزاحیہ تاثرات دیئے مانا سامنے بیوی ہے فلم میں  بھی بیوی ہی تھی اور تاثرات بھی خاصے برے دے رہی تھی آپ تو اداکاری کرتے رہتے۔ اتنی اوپری شکل بنا کر محبت کا اظہار کیا کہ جنیلیا کو فلم میں تو پکا طلاق لیکر ناگپور جانا چاہیئے تھا اور اصل زندگی میں تو جب جب جھوٹا اظہار محبت کیا ہوگا جنیلیا نے فورا پکڑ لیا ہوگا۔

              انڈین ریلوے کیلئے

              مال گاڑی کا پلیٹ فارم الگ نہیں ہوتا؟ پسنجر پلیٹ فارم پر مال گاڑی کیوں لا کھڑی کی بھئ؟ بھئئ نظام ٹھیک کرو اپنا

              ذاتی رائے: دیکھ لو کچھ کچھ ہوتا ہے بھی تو دیکھی ہے تم سب نے ہے نا؟

              بچئ نے رج کے اچھی اداکاری کی ہے بھئی کچھ کچھ ہوتا ہے والی بچی سے بھی اچھی۔ اسکی وجہ سے 3 نمبردے دیئے۔

              Exit mobile version