Fix you Kdrama
Fix kdrama Rakuten Viki link
Fix You kissasian link
یہ ڈرامہ جتنا دلچسپ سا شروع ہوا تھا اتنابیچ سے ٹھپ ہوتا گیا ۔نئی کہانی تھی ہیروئن کو نفسیاتی بیماری تھی ہیرو اخیر اچھانفسیات دان مگر ہیروئن سے بیس سال بڑا۔ ہیرو کو بھی ایک ذہنی مسلئہ ہے جس کا حل نکالنے کیلئے سائیڈ ہیروئن جو کہ خود بھی نفسیات دان ہے اور ہیروئن کا علاج کر رہی ہے ہیروئن کو ہیرو کے متھے مار دیتی ہے تاکہ ہیرو ہیروئن کو ٹھیک کرتے ہوئے خود بھی ٹھیک ہو جائے۔ ہیروئن کو محبت ہوگئی مگر دراصل وہ اسکی بیماری کی ہی ایک شکل تھی۔ اسکی ذہنی گرہ کھلی ہیرو کو نئی جہت مل گئ زندگی میں ۔ سولہ سترہ قسطوں کے بعد آخری قسط دیکھی آگے کر کر کے۔ جتنا پسند آیا تھا کہ اسکو دیکھ کر میں نے بلاگ ہی لکھ ڈالا تھا تعریفوں میں اتنا ہی آگے چل کر ڈرامہ تفریحی ڈرامہ کم اور سماجی مسائل پر ڈاکو منٹری ذیادہ لگنے لگا۔
Oh My Baby
Oh my Baby on kiss asian
Oh my Baby Rakuten viki
میں نے اس ڈرامے پر جب بلاگ لکھا ڈھیروں تعریفوں بھراتب کہانی واضح نہیں تھی مجھے لگا تھا کم عمر ترین والے کو ہیرو بنا دیں گے اور وہ لڑکی جو اپنی ڈھلتی عمر کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو رہی ہے اور جلد از جلد کسی بھی طرح ماں بننے کا ارمان پورا کرنا چاہتی ہے اسکیلئے زندگی نیا رخ لے گی۔ معاشرے کے اس فرسودہ رواج کی حوصلہ شکنی ہوگی جو لڑکیوں کو بوڑھا قرار دیتا ہے اور مردوں کو جوان مگر ڈرامہ لکھنے والا / والی کا ذہن اسی معاشرے میں پھنسا رہا۔ وہ لڑکا جو ہیروئن کو آنٹی کہتا رہا اس کو آنٹی ہی سمجھتا رہا حالانکہ کہانی یہاں بدل سکتی تھی۔ ہیروئن جسکو ماں بننے کا شدید شوق تھا اسے اسی بڑی عمر کے ہیرو پر اکتفا کرنا پڑا جو باپ نہیں بن سکتا تھا پورا ڈرامہ جہاں جہاں جتنا جتنا ہیروئن کو اسکے ہاتھوں خوار ہوتے دکھایا ہے سچ میں ایسا کسی لڑکی کے ساتھ ہو تووہ کبھی مڑکر شکل نہ دیکھے۔ اسکی بھی آٹھ دس قسطیں دیکھنے کے بعد جب کہانی کا رخ خالصتا روائتی انجام کی جانب بڑھنے لگی تو دل اوب گیا۔ ایک اچھا بھلا سماجی مسلئےکو دلچسپ پیرائے میں بیان کرتا ڈرامہ خالصتا روائتی انجام سے دوچار ہوا
لڑکی کو اپنے خوا ب پر سمجھوتا کرنا پڑا۔ آخری قسط اداس کر گئ حالانکہ۔بظاہر اچھا انجام دکھایا ہے
Sweet Combat
Sweet Combat kissasian
بہت شوق سے ڈھونڈا دیکھا مگر اتنی کہانی بور اور سست رو سی ہے اوپر سے ہیروئن دوگنا عام سی کہ دل اچاٹ ہوگیا۔ اسی موضوع پر مزید شرارتی انداز سے دلچسپ کہانی بن سکتی تھی کہانی ایک کمزور لڑکے اور مضبوط لڑکی کی ہے ۔لڑکی ہر طرح سے لڑکے کی مدد۔کرتی ہے محبت میں مبتلا ہو جاتی ہے اسکیلئے اپنی طبیعت کے خلاف جا کےکھانا پکانا سیکھتی ہے وغیرہ۔ مگر اس ڈرامے میں سب بس ہوئے جا رہا ہے۔ ایک باکسنگ کا مقابلہ ہونا تھا اور اتنا رٹا گیا کہ بور کردیا۔ اب
19 ویں
قسط سے پھنسا ہوا ہے اگر کم قسطیں بچتیں تو مکمل ہو جاتا مگر ابھی دور دور تک مکمل کرنے کا ارادہ نہیں
The Great Doctor
لی من ہو کے پیچھے لگایا 6 قسطیں دیکھ ڈالیں مگر ڈرامے میں اسپیشل ایففیکٹس اتنے فارغ ہیں اورکہانی اتنا رک رک کر چل رہی کہ اسے بھی ادھورا چھوڑ دیا یقینا یہ اس ڈرامے کے کافی پرانا ہونے کی وجہ سے ہے۔ مگر یہ ڈرامہ ماضی میں ہیروئن کے جانے پر مشتمل ہے ۔ گو ایسے ڈرامے دلچسپ ہوتے ہیں مگر یہ نہیں ہے۔
The Crowned Clown
اس کا بھی انجام رہتا ہے۔ اصل بادشاہ کو مار دیا گیا ہے اور مسخرا اب اسکی جگہ لے چکا ہے اور یہیں دلچسپی ختم سمجھو۔ مطلب اب رہ کیا گیا کہانی میں جو اسکا انجام دیکھیں۔۔