Desi Kimchi |desi kdrama fans|

W two worlds kdrama urdu review

ڈبلیو ٹو ورلڈز

wtwoworlds

کیا ڈرامہ تھا اس ڈرامے کو دیکھ کر حقیقت سے نفرت محسوس ہوتی ہے دل کرتا انسان کھو جائے جھوٹے خوابوں میں الٹے سیدھے خیالات کی رو میں بہتا جائے سیدھا جا گرے گمان کے سمندر میں ڈوبے اور ابھرے بھی نا۔۔
کہانی شروع ہوتی ہے کہانی سے اور کہانی بھی ایسی خطرناک کہ ہیرو نشانہ بازی میں تمغہ جیت جات کر گھر پہنچتا یے تو اسے پتہ چلتا اسکے اماں ابا بہن بھائی سب کو کسی نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے بےچارے پر ہی الزام لگتا کہ اسی کا کارنامہ ہے جیل ہوگئ بے چارے کو۔مگر جیل ایسی کہ امیر کبیر ہو کر نکلا باہر ۔ اب آتے ہیں حقیقت کی دنیا میں ۔۔ یہ سب جھوٹ ہے فسانہ ہے ہیرو ئن کے ابا کے دماغ کی اختراع بڈھے انکل سارا دن فارغ رہتے تو بس زہن کہانیاں بنتا رہتا ہے خیر ہیروئن ڈاکٹر ہے ایک نمبر کی بونگی ڈاکٹر ایکدن پتہ چلتا ابا غائب ہیں یہ انکے ہی کمرے میں جا کر انکو ڈھونڈتی ہے جیسے ابا میز کے نیچے چھپے بیٹھے ہونگے اور بھائو کر کے ڈرا کر ہنسیں گے۔خیر ڈرائونا کام ہوتا اسکے ساتھ اسکے ابا ڈیجیٹل ڈرائنگ کرتے ہیرو کے کارٹون کو بنا ہی رہے ہوتے ہیں کہ غائب یہ تحقیق کینغرض ست وہیں میز کے پاس جا کھڑی ہوتی ہیرو ہاتھ بڑھا کر اسے ویب ٹون میں کھینچ لیتا ہے۔ خون میں لت پت ہوتا ہے ہیرو کسی نے چھریاں مار مار کر زخمی کر رکھا۔ خیر یہ اسے ابتدائی طبی امداد دیتی ہے پین مار کے سینے میں سینے میں پھنسی ہوا نکالتی ہے ( موصوفہ نے سچ مچ پین گھونپ دیا تھا جزباتی ہو کر لی جونگ سوک کے سینے میں بے چارہ تڑپ اٹھا تھا دیکھنا یو ٹیوب پر پڑی ہوئی ہے ویڈیو) خیر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیروئن واپس اصل دنیا میں۔ ہائے چونکایا اس نے بہت ہے ہیرو کو بھی دیکھنے والوں کو بھی۔۔
اب ہیرو کے دماغ میں جب جب انکا خیال آئے گا یہ ویب ٹون میں پہنچ جائیں گی۔ واپسی کی شرط ہیرو کو چونکا دو قسط کا انجام ہو جائے گا واپس اصل دنیا میں
اس ڈرامے کو دیکھ کر دل میں پہلی خواہش پیدا ہوتی ہے اپنے سپنوں کے شہزادے کی تصویر بنانے کی اور پھر دعا کرنے کی کہ یہ زندہ ہو جائے۔۔ اب اگر آپکی اسکیچینگ اچھی ہوتو تو ٹھیک لیکن اگر میر ے جیسے حالات ہوں تو خیالی پیکر کو صفحہ قرطاس پر اتار کر توبہ کرتے ہوئے فورا جلا دینے کا دل کر تا کہیں کوئی وقت قبولیت کا نہ ہو۔
اس ڈرامے سے بھی بہت سے اسباق ملتے ہیں
لڑکیوں کے لیئے۔
بھئی خیالی پیکر تراشو۔۔ اور سچے دل سے اسکے زندہ ہو جانے کی دعا کرو۔ اگر ابا مصنف ہیں تو واہ واہ ۔۔ نہیں تو ابا سے کہو کوئی مضمون لکھ دیں گائے پر ہی سہی اس میں خود سے گائے کو ہیرو سے بدل کر کہانی میں مرضی کا رخ دے لینا۔ اصل زندگی کو ڈالو بھاڑ میں تصوراتی دنیا اصل سے کہیں اچھی ہے قسم سے۔ انسان خوش رہتا ہے اس میں
لڑکوں کے لیئے۔
بھئ اگر آپ کارٹون کردار ہیں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ اصل زندگی سے لڑکیوں کو ہاتھ سے پکڑ کر کھینچ کر لے جائو اپنئ دنیا میں۔ سیدھا سیدھا ہیرسمنٹ کا کیس تھا وہ تو ہیروئن خود ہیرو کی شکل دیکھ کر مخمصے میں پڑگئ۔۔ ورنہ اگر ایٹی فین ٹائپ ہوتی تو کہانی سے نکال کر حقیقت کی دنیا میں جیل کروادیتی۔ اوپر سے ڈاکٹر بھی تھی ورنہ جتنے زخمی تھے تم مرنا بنتا تھا ۔۔ خیر اسمیں اصل دنیا کے لڑکوں کے لیئے سیکھنے کو کچھ بھی نہیں بھئ۔ ایک لفظ مت سیکھنا ورنہ اصلی دنیا میں پٹوگے اور اگر تصوراتی دنیا میں پہنچ گئے اور کوئی میرے جیسی ٹکر گئ پوری کہانی بھینسوں کا طبیلہ صاف کروائے گی اور گوبر اٹھاتے ہوئے پھسل کر گرنے کا بھی منظر لکھ ڈالے گی کیونکہ مجھے بھینسوں اور طبیلوں میں بڑی دلچسپی ہے اتنا تو جان گئے ہو گے سارے
سائیڈ ہیرو ہیروئن کیلئے
بھئی تم لوگ بھرتی کے کردار ہو وہ بھی تصوراتی دنیا کے ہونا نہ ہونا برابر اب چاہے ہیرو کے لیئے تم لڑکے دوستی نبھاتے ہوئے سر پھڑوا لو یا اسکی دوست لڑکی تم بن ٹھن کر آگے پیچھے پھرو اسکا نوکرانی کی طرح خیال رکھو ہیروئن نے آکر تمہیں دیوار سے لگا دینا۔۔
ذاتی رائے۔۔
بھئ مجھے تو اچھا لگا ڈرامہ کچھ کو بیچ سے کہانی سمجھ نہیں آتی انکی باتیں ایک کان سے سنو دوسرے سے نکال دو اخیر سادہ کہانی ہے بس ہیروئن اچانک ویب ٹون میں پہنچ جاتی ہے وہاں سے اچانک اصل دنیا میں پھر ہیرو کی کہانی لکھتی اسکو مار دیتی ختم کہانی۔۔ مگر نہیں ہیرو کے والدین بہن بھائی کا قاتل بھی آنے والا ہے ختم ہوتے ہوتے دوبارہ شروع ہوجائے گا ڈرامہ پھر ہیروئن اصل زندگی میں ۔۔۔اوہو مرجائیں گے ہیروئن کے ابا پھر ہیرو اصل زندگی میں آجائے گا پھر واپس بھی نہیں جائے گا بڑی سادہ سی کہانی ہے اور سمجھ نہ بھی آئے ڈرامہ تو بیچ کی قسطیں دوبارہ دیکھ لینا لی جونگ سک اتنا پیارا آیا ہے کہ حرج نہیں دیکھنے میں۔۔

Exit mobile version