آجکا ڈرامہ ہے ویٹ لفٹنگ فیری کم بوک جو
یار یہ ڈرامہ ڈرامہ نہیں ہے۔۔
یہ امید کی کرن ہے۔ یہ خوش فہمیوں کا گڑھ ہے ۔ یہ گمان ہے یہ حقیقت میں رہنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔۔
اف یہ کیا ہے یار اس ڈرامے کو دیکھ کر میں نے زندگی سے ایسی ایسی امیدیں باندھ لی ہیں کہ کیا بتائو
کہانی ہے ایک موٹی لڑکی کی۔ مطلب موٹی لڑکیوں پر پاکستان میں بھی ڈرامے بنے ہیں وہ والا یاد کسی کو؟ جس میں تین بھائیوں کی اکلوتی موٹی بہن ہوتی ہے اور سب کو تگنی کا ناچ نچا کر رکھتی پھر آخر میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کرا دیتی۔۔ نام بھول گئی اے پلس سے آیا تھا۔۔ ۔اور وہ جیو سے جو کالی موٹی لڑکی کا ڈرامہ آتا تھا جو سمیع خان جیسے وجیہہ انسان کو پٹا لیتی ہے مگر پھر شادی کے بعد اسے لگتا سمیع خان کا دل اٹھتا جا رہا ؟ اور جو آجکل اے آر وائی سے اسی لڑکی کا ڈرامہ آرہا جس میں وہ ہمایوں سعید پر مر رہی ہے۔۔
یار معزرت ڈراموں کے نام یاد نہیں اب پاکستانی ڈراموں کے نام بھی تو دیکھو نا مجھے طلاق چاہیئے، میں ماں نہیں بننا چاہتی، مجھے جینے دو ،بیلا پور کی ڈائن، وغیرہ اب کیا نام یاد رہیں
ہاں تو ان ڈراموں سے سبق ملا موٹی ہو تو دنیا کی ہر اچھی چیز سے نظر ہٹا لو تمہارے مقدر میں نہیں مگر یہ کورین ڈرامہ بالکل الٹ ہے یار۔
ایک بے حد موٹی بہت کھانے والی اوپر سے وزن اٹھانے کی ماہرہ ۔۔ مطلب یک نہ شد تین شد۔۔ ویسے دو شد ہوتا مگر اس میں تین شد۔۔
ہیروئن موٹی چٹوری مر مٹی وزن کم کروانے والے ڈاکٹر پر( سائیڈہیرو)۔۔ اوپر سے کر بھی لیا وزن کم ۔ مطلب اتنی آسانی سے دو بار اپنا معائنہ کروا کر وزن بھی کم کر لیا۔۔ وزن نہ ہوگیا پاکستانی جمہوری حکومت ہو گئ آرہی ہے جارہی ہے۔۔ پھر ٹکرا ہیرو۔۔ حسین چٹا لمبا گھبرو اوپر سے ۔۔۔۔۔ تیراک۔۔
مطلب ٹھنڈ دیکھو اور اسکا بنا قمیض گھومنا دیکھو۔۔ ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آہم۔۔
ہاں تو ہیرو کو نہایت خوبصورت عقل کی اندھی چھوڑ چکی ہے ہیرو کا دل ٹوٹا ہے۔۔ ملی ہے اسے یہی موٹی دھدو جس نے بچپن میں تیسری منزل سے گرتے ہیرو کو کیچ کرکے اسکے منہ پر الٹی کی تھی جسکی ہیرو کو دل سے قدر ہے۔۔
اس ڈرامے میں بہت سے اسباق ملتے ہیں
لڑکیوں کیلئے۔۔
بچپن میں کسی بچے کو کیچ کر لو بڑے ہو کر جتنی بڑی بھینس ڈمپر یا ٹرالا بن جائو ایک وجیہہ نوجوان نصیب میں لکھا ہوگا ۔
ڈاکٹر کو پٹانا ہو تو صرف صحت سے متعلق گفتگو کرنا ۔۔۔ بیماری کا ناٹک کرو ہمدردی تو مل ہی جائے گی۔۔ ضروری نہیں ڈاکٹر کو میسی پسند ہو اور پاکستانی لڑکے تو کرکٹ زیادہ شوق سے دیکھتے خیر ہیروئن ڈاکٹر کو پٹا نہیں سکی تھی سو اسکے کسی بھی تجربے سے فائدہ نہ اٹھانا اسکی ڈرامے میں بھی بہت بیستی ہوئی ہے۔۔ ہاں اگر کوئی وجیہہ سا لڑکا موٹی موٹی کہہ کر چھیڑتا پھرے تو زیادہ چڑنا مت کیا پتہ اسکے بڑے بول اسکے آگے آئیں اور وہ آپ بھینس پر ہی مر مٹے ایسی صورت میں فورا اپنے فالتو کے کرش پر دو حرف بھیج دینا اچھے لڑکے کہاں ملتے؟
دوسرا۔۔ لڑکے کے پیچھے بھاگو دوسرے لڑکے جھک مارتے پیچھے آئیں گے۔
خوب کھائو دل بھر کے کھائو کسی کی عقل خبط ہونی ہے تو اسی جثے کے ساتھ ہی آپ کو پسند کرےگا نہیں کرنا تو تیلی جیسی لڑکیاں بھی سنگل تھوڑی پھرتیں۔۔
لڑکوں کیلئے۔۔
کسی لڑکی کو موٹی موٹی کہہ کر مت چھیڑو۔۔ خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ۔۔ پتہ چلے اسی پر مرمٹو خواریاں کاٹو مزید دبلے ہو جائو۔۔
ویسے موٹی گرل فرینڈ ہونے کے بھی فائدے ہوتے۔۔ کبھی آپکی طبیعت خراب ہو تو آپکو اٹھا کر گھر لے جائے گی اور کبھی آپکی قسمت خراب ہوئی تو آپکو اسے اٹھا کر بھی لے جانا پڑ سکتا۔۔
کبھی راستے میں کیچڑ پڑی ہو اور اس پر سے گاڑی گزرنے لگے تو موٹی کے پیچھے چھپ کر کیچڑ سے بچا جا سکتا۔۔
موٹی گرل فرینڈ کا ایک فائدہ یہ بھی کہ اسے اور کوئی لائن نہیں مارے گا یہاں تک کہ موٹی گرل فرینڈ آپکے سوا بھی جس کو لائن مار لے اگلا پٹ کے نہ دے گا سو رقیب روسیاہ نامی بلا سے زندگی بھر کیلئے محفوظ۔۔
معاون اداکار کیلئے۔۔
سخت لونڈا بنو۔۔ اور ہیروئن اگر موٹی دھدی ہو تو بالکل بھی مت پٹنا ملنی تو ویسے بھی نہیں ہیروئن اپنا دل اور عزت بچا کے رکھو بھئ۔۔
اور اردگرد گہری نظر رکھو جو چھوٹے موٹے کردار ہیں ان میں سے ہی ہیروئن چن لو اپنی باقی راوی چین ہی چین لکھتا۔۔
معاون اداکارہ۔۔
بہن پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔۔
مطلب رج کے ڈھیٹ بنو کوئی نہ کوئی کبھی نہ کبھی تو لفٹ کرا ہی دے گا۔ ( معاون اداکارہ برائے معاون اداکار)
ہیرو کی پہلی محبت ۔ ہیرو پر دو حرف بھیجو اس میں اتنی عقل ہوتی تو کسی لڑکی کو موٹی کہتا؟ مطلب بد تہزیبی کی آخری حد ہے کل کو تم بھی موٹی ہو جاتیں اس نے چھیڑ چھیڑ کر ناک میں دم کر دینا تھا جانے دو اسے ہیروئن کے پیچھے۔۔
حاصل بحث۔۔
ڈرامہ دیکھ لو مگر ہر دوسری کورین ہیروئن کی طرح بوک جو نے بھی بونگی شکلیں بنانے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے بس اسکو برداشت کرلو۔
باقی نام جی ہیوک بہت پیارا آیا ہے اس میں اور بڑی منطقی محبت ہوتی ہے اسے ہیروئن سے مطلب اتنا ملنا جلنا بڑھے گا کہ محبت ہو ہی جائے گی اس سے سو معصوم سی محبت کی کہانی ہے رومانوی کہانیاں پسند ہیں تو ضرور دیکھو۔۔
باقی جتنے بھی کردار ہیں نہ بھی ہوتے تو ڈرامہ چل جاتا مگر ہیں سو دیکھنے پڑتے۔۔