ویلکم ٹو ویڈنگ ہیل۔ نیٹ فلیکس پر موجود ہے سو دیکھنا پڑاپہلی قسط دیکھ کر چھوڑا ہوا۔مطلب اتنی کوئی سیدھی سپاٹ کہانی۔ اچھا لڑکا اچھی لڑکی افئیر چلایا۔ اب لڑکی کو شدید تکلیف میرا رشتہ مانگے۔ اب یہ لڑکا۔۔ مطلب لڑکی پھر دل کڑا کرکے لڑکی ہے مگر لڑکا تو دل جتنا بھی بڑا کرلو لڑکا نہیں لگتا خیر۔ اس کو دیکھ کر لگتا فلرٹ کر رہا مگر نہیں۔ جب ہیروئن کو یقین ہوگیا کہ تاج محل کو کھود کر اس کے نیچے سے کسی مندر کی باقیات نکالی جا سکتی ہیں مگر یہ منحوس کبھی ہاتھ نہیں مانگے گا تو موصوف نے نہایت رومانوی انداز میں کشتی بک کراکے خوب پیسہ اجاڑ کر پرپوز کردیا۔ ایک قسط ہر مبنی ڈرامہ ہوتا تو یہاں یہ سب کہانی اچھی طرح اختتام پذیر ہوچکی تھی مگر نہیں۔ نیٹ فلیکس سیریز ہے اچھی طرح کچھوے کی چال چل چل کر اس بورنگ کہانی کا انجام ہوگا۔ اگلی قسط میں موصوف اپنے گھر والوں اور موصوفہ اپنے گھروالوں سے اپنے ہونے والے اپنی ہونے والی کو ملوائیں گے اور کہانی چلتی جائے گی چلتی جائے گی۔مطلب واقعی۔ ایک تو دونوں بس گزارے لائق ہیرو ہیروئن رکھ لیئے۔ اوپر سے کہانی میں جان تو دور اور کیا کہوں جان ہی نہیں۔ سو میری طرف سے DFMDesi Kimchi ratings -1 /5 مطلب کوئی امید نہیں۔۔