22 جون 1987 کو Heukseok-dong,
Seoul, South Korea میں پیدا ہونے والا عام سا بچہ لی من ہو کون جانتا تھا کہ ایک دن کوریا کا سب سے بڑا سپر اسٹار بن جائے گا۔۔
لی من ہو بچپن میں پیشہ ور فٹ بالر بننا چاہتے تھے۔ اور مشہور کوریائی فٹ بالر چھا بم کم کی ذاتی کلاس کا حصہ بھی بنے جس میں وہ نئے بچوں کو فٹ بال کھیل کے دائو پیچ سکھاتے تھے مگر پانچویں جماعت میں ایک حادثے نے انکے خواب توڑ ڈالے۔ ہائی اسکول کے دوران لی من ہو کا رجحان اداکاری کی۔جانب ہو گیا۔ انہوں نے کون کک یونیورسٹی سے فلم اینڈ آرٹ میں اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔
۔ لی من ہو نے 2003 میں ایم وائی ایم انٹرٹینمنٹ نامی کمپنی سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ لی من ہو نے نان اسٹاپ فائیو ، سیکریٹ کیمپس نامی ڈراموں میں معمولی کردار سے اداکاری شروع کی۔2006 میں ایک سڑک حادثے میں لی من ہو شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد انکو کم ازکم ایک سال پردہ اسکرین سے دور رہنا پڑا۔ انکواپنے فنی سفرمیں بڑا موقع بوائز اوور فلاور میں گو جون پیئو نامی کردار سے ملا۔ یہ پہلا اہم کردار تھا جس میں لی من ہو نے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا۔ اس کردار کی وجہ سے پینتالیسواں بیک سانگ آرٹ ایوارڈ برائے بہترین نیا اداکار ملا۔ اسکے بعد تو ایک قطار لگ گئ بہترین اچھے کرداروں کی جو لی من ہو کو ملتے چلے گئے اور وہ کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھوتے چلے گئے۔ ان میں ، پرسنل ٹیسٹ personal taste 2010 کاقابل ذکر ڈرامہ ہے۔ اسکے بعد 2011 میں سٹی ہنٹرcity hunter, دی گریٹ ڈاکٹرthe great doctor 2012,ہائیرز2013 the heirs, اور دی لیجنڈ آف بلو سی 2016/2017 The legend of blue sea، وغیرہ۔ لیجنڈ آف بلو سی سے تو بین القوامی سطح پر لی من کو بے پناہ پذیرائی ملی۔ ساتھ ساتھ لی من ہو کی آواز بھی بہت اچھی ہے انکے اب تک دو میوزک البمز بھی مارکیٹ میں آچکے ہیں۔ مادام تسائو میوزیم بیجنگ چین میں انکا موم کا مجسمہ بھی ہے۔ اور 2014 میں چینی تفریحی جریدے نے اسے ایشیائی دیوتا (Asian male God) کا لقب بھی عطا کیا۔
2017 میں انکو لازمی ملٹری سروس کی وجہ سے دوبارہ پردہ اسکرین کو چھوڑنا پڑا۔ 2019 میں انکی سروس تمام ہوئی تو انہوں نے King the eternal monarch کنگ دا ایٹرنل مونارک نامئ ڈرامے میں کام کیا ۔ اس میں بھی اہم کردار تھا۔ یہ ڈرامہ کوریا میں عمومی سطح پر ہی پذیرائی حاصل کر سکا تاہم بین القوامی ناظرین نے اس ڈرامے کو بہت پسند کیا۔
his official website : https://leeminho.kr/