Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

amazing deals for Russia available on amazon
Menu
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?

You Are All Surround urdu review

Posted on June 26, 2022September 29, 2022 by Desi Kimchi

آج کا ڈرامہ ہے یو آر آل سرائونڈ
کہانی ہے چار ایسے بونگے لوگوں کی جو جاسوس بن تو گئے ہیں مگر ٹکے کی ان میں صلاحیتیں نہیں ہیں نتیجتا اپنے ٹیم قائد کی وہ کتے والی کرتے ہیں اور اپنی اسکے ہاتھوں کرواتے ہیں کہ کیا بتائوں۔کہانی شروع ہوتی ہے ایک عدد قتل سے وہ بھی ہیرو کی والدہ محترمہ کا ہوگیا۔ بس پوری بیس قسطیں انکا قاتل کون ہے؟ کے گرد گھومتی ہیں بیچ بیچ میں ڈھیر ساری حماقتیں کرکے دو چار کیس بھی حل کر لیتے ہیں اور فارغ وقت میں ہیرو ہیروئن کا رومان قائد ٹیم کا رومان اور سائیڈ ہیروز پر آپ لوگوں کا کرش لو ڈرامہ ختم۔۔ روایتی کے ڈرامے کی طرح اس سے بھی بہت سے اسباق ملتے ہیں
You are All surround kdrama
You Are All Surround
یو آر آل سرائونڈ

سائیڈ ہیروز کیلئے۔۔ بھئ تم لوگوں کے نصیب میں کچھ نہیں۔۔ تم نام نہیں پتہ خیر جہاں موقع ملے یر غمال بن جاتے ہو اس ڈرامے میں ہیرو دوسرا سائئڈ ہیرو یعنی آہن جے ہیون قائد ٹیم دیگر راہ چلتے سب ہیرو ہو سکتے ہیرو پنا دکھا سکتے سوائے تمہارے اوپر سے اتنی کتے والی کروا کر ہیروئن کو پسند کر بیٹھے مانا تم اس پاکستانی فیضان خواجہ کے کوریائی ہم شکل جو اتفاق سے کھلتے ہوئے رنگ کا ہے اس سے لاکھ درجے خوبصورت ہو ہیروئن کی عزت کرتے ہو خیال رکھتے اسکے لیئے کتا خواری کاٹتے ہو مگر ہو تو سائیڈ ہیرو ہی نا کیسے مل سکتی ہے ہیروئن بھلا بتائو؟
دوسرے سائیڈ ہیرو کیلئے۔۔
ہیرو سے کروڑ درجہ زیادہ خوبصورت حسین اچھے اطوار کے آہن جی ہیون کو پسند آئی قائد ٹیم کی سابقہ بیوی اور اس نے بھی انکار کر دیا تمہارے لیئےکوئی نہیں دنیا میں بھئ۔ دوسرے سائیڈ ہیرو تک پر ترس کھا کر ایک منظر کیلئے اسکی ہیروئن ڈال دی مگر تم۔۔۔ مطلب مصنف کو روایتی کے ڈرامہ کے مصالحے سے ہی اس ڈرامے کو بگھارنا تھا بھئ۔ سائیڈ ہیرو کو ہیروئن تو دور سائیڈ ہیروئن کے نام پر آنٹی تک نہیں مل سکتی مطلب کوئی آخری حد کی ذلال⁴ت میں ڈبویا نا سائیڈ ہیرو کو۔۔
قائد ٹیم اور انکی بیگم کیلئے۔
بھئ لڑو مرو ساتھ رہو کا محاورہ انکے لیئے بنا ہے۔ روایتی میاں بیوی ہیں بچے کے مرنے پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا کر الگ رہتے ہیں 12 سال سے حالانکہ ساتھ رہتے تو 12 بچے اور آجاتے مگر نہیں جی ان آنٹی کا حال یہ کہ میاں کو آتے جاتے پیٹ دیتی ہیں پھر میاں کی توجہ کیلئے لکیر پیٹتی رہتی ہیں میاں پٹتے ہیں مگر ان پر ہی مرتے رہتے اور تو اور کام میں اتنے مگن رہنے کی وجہ سے بیٹا کھودیا اسکے باوجود آخری منظر تک کام کے پیچھے پاگل رہیں گے اور آنٹی انکے پیچھے پاگل رہیں گی اور آپ ان دونوں میں سے کسی ایک کی حمایت کرتے پاگل ہو جائیں گے
ہیروئن کیلئے۔۔
بھئ واقعی چڑیا کا دماغ ہے تمہارا۔ ایک سے ایک لڑکا ملے گا مروگی جا کر اس بھجنگ ہیرو پر جس نے اوپا حسین ہوتے ہیں والے ہمارے خیال پر لعنت بھجوا کر ایک عدد بونگا اوپا ہونے کا شرف حاصل کیا۔ بچپن میں نہایت حسین و جمیل تھیں بڑے ہو کر ایسا چپٹا منہ کیسے ہوا ؟ بلڈوزر کے پہیوں میں آگئی تھیں کیا؟ خیر چلو مانا مگر اتنی بھی کم صورت نہیں تھیں کہ مایوس ہو جاتیں ؟ آتے جاتے وہ بدتمیز انسان بےجسے ہیرو کہتے تمہیں بے عزت کرتا ہے باتیں سناتا ہے تم سے خدمتیں کرواتا ہے اس سے ٹھیک ٹھاک نام میں دم کروا کر اسی پر مر مٹیں ؟ آہن جی ہیون نظر نہیں آتا تھا؟ لوگوں کو کلر بلائنڈنس ہوتی ہے تمہیں اوپا بلائنڈنس ہے بھئ۔۔
ہیرو کیلئے۔
بھئ تم نے وہ اسباق دیئے ہیں کہ بندہ کیا کہے کامیاب ہونا ہے تو اپنے سینئرز کو زلیل کرو بدتمیزیاں کرو برا بھلا کہو اپنے ساتھیوں کو ڈانٹ کے رکھو سب کی جاسوسیاں کرو زلیل کرو ہیروئن کو آتے جاتے چڑیا کا دماغ کہہ کر چڑائو الٹے سیدھے منصوبے بنائو ناکام بھی ہو جائو اور پھر بھی کامیابیاں مقدر ہیں تمہاری ساتھ ہیروئن بھی۔۔
ذاتی رائے
بھئ پہلی 12 قسطوں تک تو خوب تجسس سے دیکھو گے آخری 8 قسطوں میں دل کرے گا ڈرامے میں گھس کر خود ہی تھوڑی سی کہانی الجھا دو ۔۔ اس کہانی کا مظلوم کردار اس کہانی کی ولن آنٹی ہیں۔ قسم سے بے چاری پر ترس آجائے گا۔بے چاری نے نہ قتل کیا نہ کچھ اور مگر گلاس توڑا بارہ آنے اور ہیرو کی امی پر اس سے بھی ذیادہ بے چاری نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی کسی نے انکا یقین نہ کیا ہیرو تک ماں کو جھوٹا سمجھتا رہے گا کہ جان کے ابا کا پتہ نہیں بتا رہیں اور اس منطق پر آپکو ایک بار انکی یادگار پر جا کر نفرین بھیجنے کو دل کرے گا کہ بھئی بیٹے کو تو ابا کا نام شکل کچھ بتا دیتیں بے چارہ ابا ڈھونڈ ڈھونڈ خوار رہا ۔۔بلکہ ابا سمجھ کر خوار رہا۔۔ پورا ڈرامہ لاکٹ لاکٹ کرتے رہیں گے آخر میں پتہ لگے گا اس لاکٹ کا تو ہونا نہ ہونا برابر ہی ہے۔ بھئ دیکھ لو تم سب بھی یہ ڈرامہ اس سے تم لوگوں میں سسپنس ڈرامہ لکھنے کی حس بیدار ہوگی مشورے دیا کروگے ڈرامہ نگاروں کو کہ بھی یوں لکھا کرو ایسے کیا کرو وغیرہ آزمائش شرط ہے۔
یہ بھی پڑھ لو sweet-revenge-2 urdu review

korean-celebrities-and-their-shocking Truths

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
©2025 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version