Zombie Detective.
یہ ڈرامہ بھی دیکھ رہی ہوں۔ اسکی جھلکیاں دیکھیں ۔مزاحیہ لگا کہ ایک خوں چوسنے والا مردہ زندہ ہو کر پھر رہا ہے اسکے مسلئےمسائل آٹھ قسطیں آچکی ہیں آدھے گھنٹے کی بہت دلچسپ آغاذ تھوڑا بہت مزاحیہ مگر کہانی میں سیو می ڈرامے کا عنصر محسوس ہوا۔ وہی ایک بہروپیا جو مذہب کے نام پر بے وقوف بنا رہا تھا۔ اسکو ہیرو نے پکڑوایا۔
کہانئ یوں ہے کہ ایک عدد زومبی کسی وجہ سے زندہ ہوا اور جنگل میں جانوروں کا شکار کرکے پیٹ پوجا کر رہا تھا کہ ایک قتل ہوتے دیکھ لیا
ذومبی دل کا اچھا ہے سو مدد کی غرض سے مقتول کے پاس گیا وہ جوابا اپنے دفتر کی چابی دے کر مر گیا۔ ذومبی کیا چاہے دو آنکھیں۔ جھٹ اسکے دفتر نما گھر میں جا کر رہنے لگا۔ اب انسانوں میں رہتے اسکی فطری جبلت پر جبر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ہیروئن روائتی دماغ خراب کرنے کان کھانے والی کھڑ پینچ قسم کی لڑکی ہے جس کو ہر پرائے پھڈے میں ٹانگ اڑانے اور ہیلمٹ مارنے کا شوق ہے۔ موصوفہ نے ذومبی کو سر پر ہیلمٹ مار کر بے ہوش کیا نتیجتا ذومبی نے اس پر ہرجانہ کرنا چاہا اور ہیروئن کی فقیری دیکھ کر ترس کھا کر چھوڑ دیا۔مگر ہیروئن خالص چپکو خاتون چپک گئیں۔ موصوفہ کی نوکری انکے پرایے پھڈوں میں ٹانگ اڑانے کے باعث چھوٹ گئ ہے سو اب اسی زومبی جاسوس کے ساتھ زبردستی چپکی ہیں۔
آٹھویں قسط کا اختتام ذومبی کی ان پر حقیقت کھلنے پر ہوا وہ تھر تھر کانپتی دروازے سے لگی ہیں۔
سچ بتائوں تو بہت مزے کا نہیں یہ ڈرامہ۔ مگر برا بھی نہیں۔
سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔