Time calls you
دیکھا۔ نام پر اعتراض ہے مجھے اسکا پورا نام ہونا چاہییےbad time calls you.
اور یہ Bad time ہیرو ہیروئن کا نہیں آپکا ہے۔ آپ دیکھنے لگے ہیں بور ترین ڈرامہ ٹائم ٹریول دیو مالائی کہانی ہونے کے باوجود ایسا بے کار ڈرامہ کہ آپ کا دماغ جھنجھنا جائے گا اور آپ بھی ٹائم ٹریول کرکے اس وقت میں واپس جانا چاہیں گے جس میں آپ نے اس ڈرامے کو دیکھنے کا ارادہ باندھا اور اس بار ارادہ ریت کا ڈھیر ثابت ہوگا ۔
کہانی ہے ایک عدد روندو لڑکی کی جسکا معشوق جہاز گرنے سے مر گیا ہے اور وہ رو رو کے مرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چونکہ اسکی لاش نہیں ملی سو اسکو اسکے زندہ ہونے کی جھوٹی امید ہے۔ یہ جب جب اس منحوس کو یاد کرتی ہیں اسے پیغام بھیجتی ہیں موبائل پر اور ایکدن اسکا موبائل آن ہوا سب پیغام پڑھ لیئے کسی نے اور بھیجی ایک تصویر جس میں یہ اسکول کی وردی میں اپنے معشوق اور ایک عدد انجان لڑکے کے ساتھ خوش خوش کھڑی ہیں۔ ان باجی کو تجسس ہوتا ہے کہ یہ لڑکی کون ہے جو ان سے اتنی مشابہت رکھتی ہے۔ سو یہ تلاش میں لگتی ہیں۔ اسی اثناء میں انکو ایک عدد کیسٹ پلیئر ملتا ہے جس میں ایک منحوس گلوکار کا منحوس گانا سنتے سوجاتئ ہیں بس میں اور اٹھتی ہیں سر پر پٹی باندھے اسپتال میں سامنے بیٹھا یے معشوق اور یہ پہنچ چکی ہیں 1998 میں۔
ایسا دوسری قسط میں ہو پایا اور پہلی دو اقساط جس طرح میں نے پوری کیں میں جانتی ہوں۔اسکے بعد ایک اعشاریہ پانچ صفر کی رفتار اور دس دس سیکنڈ آگے کرکے دو دن میں بارہ اقساط دیکھ کر کل ہی الٹیاں کی ہیں۔۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
منحوس گلوکاروں کیلئے۔
منحوس ہو تو مت گائو۔جتنا منحوس گانے کی وجہ سے ہیرو ہیروئن نے ٹائم ٹریول کیا میں نے ڈرامہ لکھا ہوتا تو اس گلوکار کو بھی گا گا کے ٹائم ٹریول کرتا دکھاتی اور یہ آگے جا کر بس یہی دیکھتا کہ کے پاپ نے کتنی ترقی کرلی اب ذیادہ بہتر گانے بنا رہےہیں۔
ماموئوں کیلئے۔
بھانجیوں سے لاڈ جتانے سے گریز کرو ، اگر بھانجی کو کسی حادثے میں سر پر چوٹ لگ جائے تو اس سے دوررہو ہو سکے تو شادی کر لو اپنے بیوی بچوں میں مگن رہو ورنہ بھانجی نے نیم پاگل کر چھوڑنا ہے۔
امائوں کیلئے
بیٹی کو سر پر چوٹ لگے تو نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس لیکر جائو نہ جائو کسی عامل پیر کے پاس لے جائو کم از کم خود دم درود ہی کر لو آجکل چڑیلیں ٹائم ٹریول کرکے پیچھے جاتی ہیں اور بیٹئ اپنے ہی جسم میں کسی کونے کھدرے میں قید رہ جاتی ہے
بھائیوں کیلئے۔
اپنا کھانا خود گرم کرو اور اپنا الارم بھی خود بند کرو کیا پتہ چنٹ چالاک بہن کے روپ میں بہن کی بجائے کوئی ایری غیری نتھو خیری لڑکی آن گھسے گھر میں۔ مطلب خاصا بونگا سبق ہے مگر یہی سبق ہے۔ پہلا لڑکا دیکھا جسے نخرے اٹھانے والی معصوم پیار کرنے والی خیال رکھنے والی بہن کی بجائے ناک منہ مروڑ کر سر پر چپتیں مارنے والی بہن چاہیئے تھی پاگل کہیں کا۔
ایکسٹراز کیلئے۔
بھئ بہن تمہارے ساتھ جو ہوئی اس پر میری ساری ہمدردیاں تمہارے ساتھ تھیں۔ مطلب جان لڑا کر بونگئ ہیروئن کو بچانے ٹارزن ہیروئن ماضی میں دوڑ دوڑ کر گئ اور تم ناحق مقتول ہوئیں اوپر سے تمہیں مارنے والا تمہاری دفعہ تو ہوش میں نہ آیا ۔پاگل بن گیا مطلب جب سب کو بچانا تھا تو تم بھی سہی۔
سائیڈ ہیرو کیلئے
بھیا نے جتنے کشٹ اٹھائے خواریاں کاٹیں ایک عدد بونگی کیلئے دل تو کر رہا تھا کان کے پیچھے ایک لگا دوں اس بونگے کو۔ خیر جب بونگا بونگی راضی تو کیا کرے گی واعظی۔۔ اب کیا کروں قاضئ میں ہوں نہیں اور واعظہ سے بحر نہیں بن رہی تھی
ہیرو کیلئے۔
منہ چک کے کسی بھی لڑکی کو پھٹ سے انکار نہ کرو کیا پتہ اسی لڑکی میں کوئی اور لڑکئ آکر تمہارا دل جیت لے۔ ویسے بہت بونگی بات ہے۔ موصوف آگے پیچھے جا کر ٹوٹی ٹانگ والے کو بچانے کی بجائے درست ٹانگ والے کو بچا لیتے کم از کم کئی قسطوں عمر سے بڑا دکھانے کیلئے جھنڈولے بال چہرے پر خراش اور لنگڑی ٹانگ والا آہن جیو سوپ تو نہ دیکھنے کو ملتا۔
بونگی ہیروئن کیلئے۔
بہن دنیا دھتکارتی ہو کوئی منہ نہ لگاتا ہو اور ایک نہایت شاندار شخصیت والا لڑکا پسند ہو تو پہلی فرصت میرا مطلب پہلی قسط میں مر جائو بہن۔ فالتو میں اتنا ڈرامہ لمبا کیا۔
ٹارزن ہیروئن کیلئے۔
بہن بچپن میں بڑی عمر کے لڑکوں کو لائن مارتی تھیں۔ اتنا پسند کیا کہ انہوں نے انکے پیچھے انہوں نے انکے پیچھے وقت سے پیچھے جا کر سفر کیا ۔موصوفہ کا ہم عمر ہیرو اچانک سے ان سے دس سال بڑا ہوگیا مونچھیں تک بنا دیں ہیرو کی مگر بے چارہ اپنے سے سات سال بڑئ ہیروئن سے دس سال بڑا نہ لگ سکا۔ نہ ہی یہ اٹھرہ برس کی لگ سکیں۔
موصوفہ واپس 2023 میں جب آئیں تو واپس کیوں گئیں اس بات پر اسکو چھتر پڑنے چاہیئے۔ کون پاگل کا بچہ ٹچ اسکرین موبائل فون سے پیجر کے دور میں جانا چاہے گا؟ یہ موصوفہ 1998 میں بھی تھیں 2023 میں بھئ تھیں مگر 1998 میں دو دفعہ تھیں کیوں بھئ؟ منطق کا اتنا کھلے عام قتل؟
مظلوم کردار کیلئے۔
یہ چند مناظر کا زبردستی کا ڈالا کردار ہے کون ہے بتا دیا تو بلا وجہ کا تجسس ختم ہوگا مگر یہ دونوں کردار بے چارے تھے تو ضروری انکا آنا ہونا بھئ ضروری تھا مگر انکو کتے کی موت کیوں مار دیا بھئ۔
ولن کیلئے
ہر گھڑی بدل رہی ہے روپ زندگی چھائوں ہے کبھی کبھی ہے دھوپ زندگی ہر پل یہاں جی بھر قتل کرو یہ لمحہ کل ہو نہ ہو۔ ایسا منحوس قاتل جس کو قاتل تو بنا دیا مگر ایک قتل پورا نہ کرنے دیا۔ قتل کی وجہ ایسی احمقانہ کہ دل کیا مصنف کو قتل کردوں ایسی بکواس لکھنے پر میرے پاس قتل کی ذیادہ بڑی وجہ ہے۔
ذاتئ رائے۔
پہلا ٹائم ٹریول ڈرامہ جس میں ذرا مزا نہ آیا۔ نہ 1998 کی کوئی خاص کہانی دکھائی نہ ہی کوئی تک تھی بار بار آنیاں جانیاں کرنے کی۔ غیر ضروری سست رفتار اور تفصیل سے ڈرامہ بنانے کے با وجود ایسا لگے گا کوئی کمی رہ گئ۔ اسکول میں قتل ہو گیا یہ تینوں باہر آکر کہتے ہیں چلو گھر چلیں۔ کوئی وجہ نہیں بتائی آخر ہیروئن کے اندر ہیروئن کیوں تھی ؟ واپس کیسے آئی؟ ہیروئن نے ہیروئن کو بچا لیا مگر اپنی ہم جماعت کو نہیں کیوں؟ ٹائم ٹریول کرکے قاتل واپس نہ آئے تو کیسٹ پلیئرتوڑدو مگر جب قاتل واپس جا نہیں سکا تو وہ وقت جب پہلا قتل ہوا وہ قتل غائب کیوں نہ ہوا؟ قاتل کو مارنا تھا تو بچپن میں ۔۔۔۔ خیر دفع کرو۔ دیکھو تم سب یہ ڈرامہ بتانا مجھے کتنا صحیح کہا میں نے۔
Desi Kimchi ratings: 0.1/5
اس ڈرامےمیں تو آہن ہیون سوپ بھی اچھا نہیں لگا مجھے۔