Love 911
اس فلم کی جھلک فیس بک پر دیکھی ہائی ٹی وی پر ڈھونڈ کر دیکھ ڈالی فلم میں ہیں ہان ہیو جو اور گو سو ہیں ہیرو ہیروئن۔ کہانی شروع ہوتی ہے ایک عدد بددماغ ڈاکٹرنی سے جو کھڑپینچ قسم کی ہے اپنے آپ پر مغرور اور بدتمیزی کرنے والے کا منہ توڑ دینے والی۔ جبکہ ہیرو ہے ریسکیو 911 کا اہلکار۔ جس کاکام سب کی جان بچانا ہے ۔ لڑکی ایک مریض کی غلط تشخیص کرتی ہے اور ایک مریض خاتون کو گھر بھیج دیتی ہے۔ خاتون اسپتال سے باہر جاتے ہی بیہوش ہوجاتی ہے ۔ شوہر 911 والوں کو بلاتا ہے اور ہیرو ہی اس خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتاک پہنچاتا ہے۔ مگر دیر ہوچکی ہے خاتون دماغی طور پر مر کر کومے میں چلی جاتی ہے اس خاتون کا شوہر اسپتال سر پر اٹھا لیتا ہے یہ ہیرو اسکو شانت کرتا ہے۔ یہ آدمی ہیروئن پر ہرجانے کا دعوی کرتا ہے اور ہیروئن کا لائسنس ضبط ہونے لگتا ہے۔ کوئی راہ سجھاتا ہے کہ اگر اس شخص پر بھی کوئی بدتمیزی کا کیس کردے تو اسکو فائدہ پہنچے گا یہ پہنچتی ہے ہیرو کے پاس اور ہیرو ایک ادھیڑ عمر دنیا سے بیزار بدتمیز انسان ہے ۔ہیروئن ہر ممکن کوشش کرتی ہے منانے کی مگر وہ نہیں مانتا ہیروئن اسکو لائن بھئ مارتی ہے مگر نوجوان لڑکی کی اتنی توجہ بھی نہیں پگھلاتی اسے کیوں؟ وجہ اسکا ماضی۔۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
اضافئ کرداروں کیلیئے۔
خاتون : محترمہ اپنے ساتھی ملازم کو لائن ماریئے پورا دفتر اسے احساس دلا دلا کر آپکی جانب متوجہ کردے گا۔آدمی: ایکسٹرا بنو فلموں میں اپنی شکل جیسی بھی ہو نو آموز نئی مگر پیاری اداکارہ کو آپکے ساتھ جوڑے میں لیا جائے گا۔ ویسے ایک دیانت دارانہ مشورہ مردوں لڑکوں کیلئے۔ اگر کوئی لڑکی عقل کی اندھی ہو چکی ہے اور آپکی شکل اور اطوار کے سب ریڈ فلیگ دیکھ کر آنکھیں بند کر لینے کی عادی ہے تو اسکی عادت چھڑانے کی بجائے آئینے میں شکل دیکھو۔ اور نخرے دکھانا بند کرکے صبر شکر کرکے اسی پر اکتفا کرلو۔
ہیروئن کیلئے۔ کوئی بھی وقت مکافات عمل کا ہو سکتا ہے۔ ناک چڑھا کر ایک کی دس سنانے والی لڑکی کو ناک رگڑنی پڑی ایک بدمزاج رنڈوے لڑکے کے سامنے اور پھر اسی پر دل آگیا۔ سو لڑکیوں اپنے مزاج کا گراف درمیانی سطح پر رکھو۔
ہیرو کیلئے۔موصوف وقت پر درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم تھے۔ ہر وقت مرنے کو تیار بھائی جان نہ مرتی بیوی کو بچا سکے نا انجان باجی کو یہ دکھ انکو ہیروئن سے جو بدتمیزیاں کرواتا رہا اس بات پر ایک کان کے نیچے ہیروئن بجا دیتئ تو فلم دو گھنٹے کی بجائے آدھے گھنٹے میں ختم تھی۔ سو ہیروئوں پٹنے سے بہتر ہے اوقات میں رہنا سیکھو۔۔ ویسے گو سو 2012 کی فلم میں ذیادہ بڑا لگ رہا ہے بہ نسبت 2023 والے مسسنگ دا ادر سائیڈ سیزن 2 کے یہاں تک کے سیزن ون سے بھی ذیادہ نوجوان لگ رہا کونسی بوٹی کھا رہا ہے یہ؟ بڑا ہونے کی بجائے چھوٹا ہوتا جا رہا ہے؟ذاتی رائے۔ جلدی جلدی کہانی چلی ہیروئن کا کردار بہت مزے کا تھا اور ہان ہیو جو نے بہت خوبصورتی سے نبھایا۔ دونوں کی نوک جھوک انکی محبت کی کہانی والا حصہ دونوں کے اپنی اپنی غلطیوں کو سمجھنے ماننے اور سدھارنے کی کوشش کرنا بہت خوبصورتی سے فلمایا ہے۔ معجزوں کا ہونا بھی اسی دنیا میں طے ہے سو کبھی مایوس نہ یہ سبق دیتئ ہلکی پھلکی لو اسٹوری ایک دفعہ دیکھنے کے لحاظ سے اچھی وقت گزاری والی فلم ہے سو میری جانب سے
Desi kimchi ratings: 4/5
دیکھ لو تم سب اجازت ہے۔