Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

The Girlfriend (Netflix Movie desi kimchi Review)

Posted on April 17, 2026April 16, 2026 by Desi Kimchi

نیٹ فلکس فلم “The Girlfriend” کا تبصرہ: محبت یا قیدِ تنہائی

The Girlfriend


نیٹ فلیکس پر یہ دوسری فلم ہے جس کے بارے میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ان فلموں کو مکمل بین کرنا چاہیئے ۔ پہلی تھپڑ ہے۔ پاکستان میں کوئی لڑکی یہ فلم نہ دیکھے۔ یہ آہستہ آہستہ جو ذہن سازی ہورہی ہے اس سے آپ اپنی خرم زندگی کو جہنم بنا لیں گی ۔کیوں بتاتی ہوں۔
کہانی ہے ایک عدد چھوٹے شہر کی لڑکی کی جو پوسٹ گریجوایشن کرنے ممبئی آئی ہے۔یہاں آکر اسکے نئے دوست بنتے ہیں۔ ایک بہت ہی ہیرو جیسا لڑکا نظر آتا ہے نظر آتا یے مطلب صرف نظر ہی آتا ہے۔ اسکی پورے کالج میں دھوم ہے۔ ایک دن یہ لڑکی اپنی سہیلی کے ساتھ اسکوٹی پر جا رہی ہوتی ہے کہ گاڑی سے ٹکرہوتی ہے یہ اور اسکی سہیلی گاڑی کے مالک سے خاموشی سے جھاڑ کھا کر معزرت کر رہی ہوتی ہیں کہ وہ ہیرودیکھ لیتا ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ آکر اس گاڑی کے مالک کو پیٹ دیتا ہے کہ اس نے میری کالج کی لڑکیوں کو کیوں برا بھلا کہا۔ وہ بندہ پولیس میں ہوتا ہے۔ اگلے دن ہیرو کی دھلائی کردیتا ہے۔ ہیروئن کو پتہ لگتا ہے تو مزاج پرسی کیلئے جاتی ہے۔ بس یہاں سے اسکی اور اس لڑکے کی کہانی شروع ہوتی ہے۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
رنڈوے والد کیلئے۔
دوسری شادی کرلو بیٹی کو ہاسٹل میں ڈال لینا یہ اسکو اپنے شدید قابو میں کرنے والی فطرت کے ساتھ پال پوس کر بڑا کرنے سے بہتر رہے گا۔
شریف لڑکے کیلئے۔۔
کوئی لڑکی اچھی لگے تو کہہ دو انکار تو اس نے کرنا ہی ہے تعلق اس نے توڑنا ہی ہے بس شائد تھپڑ نہ کھانے پڑیں اسکے محبوب سے۔
سہیلیوں کیلئے۔
اپنی سہیلیوں کے بوائے فرینڈ بننے ہی نہ دو۔ ورنہ سہیلی صرف محبوبہ بن کے رہ جائے گی سہیلی نہیں رہے گی۔
ہیرو کے دوستوں کیلئے۔
کچھ سیکھو ہیروئن سے۔
ہیرو کی والدہ کیلئے۔
وقت پر طلاق نہ لینےکی وجہ سے جو کاربن کاپی بچوں کی صورت زہریلے شوہر کی تیار ہوتی ہے اس سے بچو وقت پر ہی طلاق لے لو۔
ہیرو کیلئے۔
اپنی محبوبہ کو قابو میں کرو مگر اتنا بھی نہیں کہ وہ مٹھی سے پھسل جائے۔
عقل مند لڑکی کیلئے۔
کوئی لڑکا ڈچ کردے تو اسکی گرل فرینڈ سے دوستی کرلو۔ احساس ہوگا ڈچ اس نے نہیں کیا تمہاری نیکی کوئی کام آگئی جو ایسے انسان سے جان چھٹ گئ تمہاری۔
ہیروئن کیلئے۔
اچھے دوستوں استادوں سے دور رہو خوش سمجھو گی خود کو۔ اچھے دوست اور استادوں کی سنو خوش رہ بھی لوگی۔

پاکستانی لڑکیاں یہ فلم کیوں نہ دیکھیں؟ ٹاکسک رشتوں کی ایک خوفناک تصوی

ذاتی رائے۔ وہی ہے جو اوپر کہا۔ پاکستانی لڑکیوں مت دیکھنا یہ فلم ۔ ورنہ جو خود کو خوش سمجھدار نبھانے والی لڑکی سمجھتی ہو ایکدم احساس ہوگا کہ درحقیقت تم ایک پنجرے میں قید ہو او رتمہارا شوہر بوائے فرینڈ باپ بھائی ایک رنگ ماسٹر کی طرح تمہیں سدھا رہا ہے اس پنجرے میں کیسے بند رہ کر خوش سمجھنا ہے خود کو۔ اس لڑکی بھومیکا دیوی کی کہانی پاکستان کی پچانوے یا شاید نناوے کہنا ہی مناسب ہوگا لڑکیوں کی کہانی ہے جو ایک خود کو توپ چیز سمجھنے والے مرد کی بس رعایا کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ایک ایسا شوہر / بوائے فرینڈ جو آہستہ آہستہ سب رشتوں احباب سے کاٹ کر صرف تمہیں خود تک محدود کرکے رکھنا چاہتا ہے ، جس سے تعلق کے بعد تمہاری کوئی سہیلی نہیں بچی، گھومنا پھرنا ایک شخص سے مشروط ہے، وہ تمہیں محفوظ رکھنے کا کہہ کر محدود کرتا جارہا ہے اور تم خود پر شادی شدہ، کا ٹھپہ لگا کر اسی بات پر سر دھن رہی ہو کہ پوزیسیو ہے مگر پیار بہت کرتا ہے۔
پیار میں انسان اگر اپنی عزت نفس کھودے تو ایسے پیار کو کھودینا بہتر ہوتا ہے۔
اس فلم میں لڑکی کو جب جب جہاں جہاں گھٹن محسوس ہوئئ مجھے وہاں بہت سے کردار جن کو میں نے خاموشی سے توجہ سے دیکھا نظر آئے جو اس لڑکی کی طرح خود کو کسی قفس میں قید سمجھنے کی بجائے خوش تھیں کہ وہ تو ایک نفیس مالک کی رعایا ہیں۔
تو لڑکیوں مت دیکھنا کہیں اپنی زندگی میں موجود مرد سے نفرت نہ ہوجائے ۔اور لڑکوں تم دیکھو اور پہچانو تم کہاں کیسے کب اسی کردار جیسا ہی برتائو کرتے رہے ہو باز آجائو نہیں تو دعا کرنا تمہاری زندگی میں آنے والی اس ہیروئن کی طرح کسی روز عقل نہ پکڑ لے۔


Desi Kimchi ratings: 5/5

کیا آپ کو لگتا ہے کہ ‘پوزیسیو’ ہونا محبت کی نشانی ہے یا بیماری کی؟ اپنی رائے دیں۔”


محترمہ زنجبیل عاصم شاہ قلم کاپی سنبھالیں اس فلم کو دیکھیں اور سمجھیں کہ کیسے اگر ٹاکسک میل پر کہانی لکھی جاتی ہے تو ہیروئن کا کردار کیسے بناتے ہیں کہ اسکی جدو جہد ناظرین سمجھ سکیں بجائے اسے ہی غلط اور احمق قرار دینے لگیں۔ مگر شائد کسی پرانی انڈین فلم کی کہانی ری مکس کرنے والے ہمارے ڈرامہ نگار اتنئ صلاحیت رکھتے ہی نہیں ہیں کہ کردار نگاری کرسکیں۔
جس کسی نے یہ فلم لکھی اسکو سلیوٹ ہے۔ بہت اچھی ہر چیز مکمل عقل کو لگنے والی۔
آخری منظر میں جب ہیروئن شدید طیش میں اپنے رزیل فطرت بوائے فرینڈ کے سر پر گٹار مارتے مارتے رک جاتی ہے وہ اتنا منظر مجھے اچھا لگا۔ شدید ترین دکھ اور غصے کی کیفیت میں بھی جو عقل کا دامن نہ چھوڑے وہ ذیادہ مضبوط انسان ہوا نا بہ نسبت اس مرد کے جسے غصہ آجاتا ہے تو اسکا ہاتھ اٹھ جاتا ہے۔ یہاں اس ہیروئن کو جتنا غصہ طیش اور دکھ تھا اسکا موازنہ کسی عام غصے سے کیا جا نہیں سکتا۔ اور اسکے بعد جو اس نے کہا۔۔
I have already fucked you..
اخیر تھا۔۔

#TheGirlfriend #NetflixUrdu #ToxicMasculinity #WomenEmpowerment #MovieReview #DesiKimchiBlogs #RelationshipRedFlags

> » Home » Korean Drama Reviews » The Girlfriend (Netflix Movie desi kimchi Review)

دی گرل فرینڈ”: وہ فلم جو آپ کے رشتے کی حقیقت کھول سکتی ہے

Summary

تعارف: نیٹ فلکس پر موجود فلم “The Girlfriend” ایک ایسی فلم ہے جس پر شاید کچھ حلقے پابندی کی بات کریں، لیکن میرا مشورہ ہے کہ اسے سمجھ کر دیکھا جائے۔ یہ فلم ان لڑکیوں کی کہانی ہے جو سمجھتی ہیں کہ ان کا مرد ‘پوزیسیو’ ہے کیونکہ وہ ان سے ‘پیار’ کرتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ایک پنجرے میں قید ہوتی ہیں۔

کہانی کا لبِ لباب: ایک چھوٹے شہر سے آئی لڑکی جو ممبئی میں ایک ‘ہیرو’ نما لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ وہ لڑکا جو اسے کالج کی چھیڑ چھاڑ سے بچاتا ہے، آہستہ آہستہ اسے اس کے دوستوں، خاندان اور اس کی اپنی پہچان سے کاٹ دیتا ہے۔

فلم سے حاصل ہونے والے سبق:

  • والدین کے لیے: بیٹیوں کو اتنا خود اعتماد بنائیں کہ وہ کسی کے کنٹرول کو تحفظ نہ سمجھیں۔
  • لڑکیوں کے لیے: اگر آپ کی زندگی میں گھومنا پھرنا، دوستوں سے ملنا اور خوش رہنا کسی ایک شخص کی اجازت سے مشروط ہے، تو آپ ایک قفس میں ہیں۔
  • عزتِ نفس: پیار میں اگر عزتِ نفس کھو دی جائے، تو ایسے پیار کو کھو دینا ہی بہتر ہے۔

میری رائے (Final Verdict): اس فلم کی ہیروئن ‘بھومیکا’ کا کردار پاکستان کی بہت سی لڑکیوں کی عکاسی کرتا ہے جو ایک ‘رنگ ماسٹر’ کے اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔ فلم کا آخری منظر، جہاں ہیروئن اپنے غصے کو قابو کر کے عقل سے کام لیتی ہے، وہ ایک مضبوط عورت کی اصل جیت ہے۔

Desi Kimchi Ratings: 5/5 ⭐⭐⭐⭐⭐

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2026 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version